تازہ ترین
سعودی پرچم ڈیزائن کرنے والےمعروف خطاط صالح المنصوف انتقال کرگئے

سعودی عرب کے معروف خطاط صالح المنصوف86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔انھیں 50 سال قبل سعودی عرب کے پرچم پرکلمہ طیّبہ لکھنے اور تلوارکے انداز کواپ ڈیٹ کرنے کا اعزازحاصل تھا۔اتفاق سے ان کی وفات بھی سعودی عرب کے قومی پرچم کے دن کوہوئی ہے۔
صالح المنصوف پہلے سعودی خطاط تھے جنھوں نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں سعودی عرب کے پرچم پرسفید رنگ کا استعمال کرتے ہوئے تلوار کھینچی تھی۔انھوں نے ہی سبزرنگ کے پرچم پراس تلوارکے اوپرسفید رنگ میں کلمہ طیّبہ رقم کیا تھا۔تب ٹیکنالوجی اور پرنٹنگ کے آلات عام دستیاب نہیں تھے۔
وہ ان پہلے خطاطوں میں بھی شامل تھے جن کی کتابت جامعہ امام محمد بن سعود کے لاتعدادگرایجویٹس کی اسناد اور سرٹی فکیٹس کی زینت بنی تھی اور وہ ایک عرصہ یہ تعلیمی اسناد تحریر کرتے رہے تھے۔
مرحوم المنصوف کو بلدیہ الریاض نے سرکاری تقریبات اورپروگراموں میں استعمال کے لیے خطاطی پینل کی تیاری پر بھی مامورکررکھا تھا۔
واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں سعودی عرب نے 11 مارچ 1937 کی یاد میں سالانہ ‘قومی پرچم کا دن’ منانے کا اعلان کیا تھا۔جدید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیزآل سعود نے 11 مارچ 1937 کو مملکت کی نمائندگی کے طور پرموجودہ پرچم کی منظوری دی تھی۔
اس دن کو منانے کا فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کردہ شاہی حکم نامے کے تحت کیا گیا تھا۔
دنیا
ایران کو افزودہ یورینیئم امریکہ کے حوالے کرنا ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اپنا افزودہ یورینیئم یا تو امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے وہاں تباہ کیا جا سکے یا پھر کسی متفقہ مقام پر بین الاقوامی نگرانی میں اسے تلف کرنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترجیحی طور پر یہ عمل ایران کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے کسی ایسے مقام پر ہونا چاہیے جہاں اٹامک انرجی کمیشن یا اس جیسے کسی بین الاقوامی ادارے کی نگرانی موجود ہو۔
دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’افزودہ یورینیئم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔‘‘
اس سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ان لوگوں پر ہنستے ہیں جو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو ’’بہت عظیم اور بامعنی‘‘ ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ معاہدہ سابق امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ کے ’’تباہ کن معاہدے‘‘ کے بالکل برعکس ہوگا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکی فوج کے جنوبی ایران میں حملے، کشتیوں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا
واشنگٹن ، امریکی فوج نے پیر کے روز جنوبی ایران میں حملے کرتے ہوئے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ ’’سینٹکام‘‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں ’’ایرانی افواج کے خطرات سے امریکی افواج کے تحفظ اور سکیورٹی‘‘ کیلئے کی گئیں۔
سینٹکام کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری جنگ بندی کے دوران امریکی فوج تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں میں جزیرہ لارک کے جنوب میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے بندر عباس شہر اور آبنائے ہرمز کے قریب ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی تھی۔
’’تسنیم‘‘ نیوز ایجنسی کے مطابق بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ’’فارس‘‘ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ سیریک اور جاسک کے علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی آوازیں سنائی دیں۔
بعد ازاں ’’مہر‘‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بندر عباس میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور عوام کیلئے تشویش کی کوئی بات نہیں۔
ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی آوازیں ’’دفاعی سرگرمیوں‘‘ کا نتیجہ تھیں۔
ایرانی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی مسلح افواج نے پیر کی علی الصبح خلیج کے علاقے میں ایک ’’دشمن ڈرون‘‘ کو تباہ کر دیا تھا۔
یواین آئی۔م س
جموں و کشمیر
جاری گرمی کی لہر کے دوران جموں شہر میں درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا
جموں، جاری شدید گرمی کی لہر سے کوئی راحت نہیں ملی اور آج جموں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق آج ضلع جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم 24.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ کٹرا، ضلع ریاسی کا قصبہ، 37.8 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ اور 22.6 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ دوسرا گرم ترین مقام رہا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق بنیہال میں 25.6 ڈگری سیلسیس، بٹوت میں 28.1 ڈگری سیلسیس اور بھدرواہ میں 27.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 25 مئی کو عمومی طور پر خشک موسم رہا، تاہم بعض مقامات پر شام کے اوقات میں ہلکی بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ 26 اور 27 مئی کو موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم 28 اور 29 مئی کو مطلع ابر آلود رہنے، ایک یا دو بار بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے امکانات ہیں، جبکہ 30 مئی سے 3 جون تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا، اگرچہ شام کے وقت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔
جموں و کشمیر محکمہ اسکولی تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اول تا ششم (پرائمری) کے لیے یکم جون سے 22 جولائی تک، جبکہ جماعت ہفتم تا دوازدہم کے لیے 8 جون سے 22 جولائی تک تعطیلات رہیں گی۔
شدید گرمی کے باعث جموں ڈویژن کے پہاڑی سیاحتی مقامات جیسے بھدرواہ، کشتواڑ، پٹنی ٹاپ، ناتھا ٹاپ، سناسر اور بانی میں سیاحوں کی خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر4 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا5 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان7 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا4 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا4 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
ہندوستان1 week agoدفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے راج ناتھ ویتنام اور کوریا کے دورے پر روانہ
دنیا5 days agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
دنیا5 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا1 week agoایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکانات میں اضافہ، اسرائیل کو صدر ٹرمپ کے ’گرین سگنل‘ کا انتظار
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
































































































