تازہ ترین
سٹور میں ماسک نہ پہننے والا شہری پولیس کے ہاتھوں مارا گیا

کورونا سے بچاؤ کے لیے عوامی جگہوں پر ماسک پہننا ابھی تک درجنوں ممالک میں لازمی ہے۔ مگر کسی سٹور میں ایسا حفاظتی ماسک نہ پہننے والا کوئی شہری پولیس کے ہاتھوں مارا جائے، اب پہلی بار یہ بھی ہو گیا ہے۔
خبراردو:-
کینیڈا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملک کے پبلک براڈکاسٹر سی بی سی نے بتایا کہ کینیڈین پولیس نے ایک ایسے 73 سالہ شہری کو گولی مار دی، جو قانون کے مطابق ایک مقامی فوڈ سٹور میں اپنی موجودگی کے دوران اپنے چہرے پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ماسک پہننے سے مسلسل انکاری تھا۔
یہ تند مزاج شہری اس سٹور میں نہیں بلکہ وہاں سے اپنی روانگی کے چند گھنٹے بعد پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔ نشریاتی ادارے سی بی سی نے جمعرات سولہ جولائی کی شام بتایا کہ یہ شخص ایک سپر مارکیٹ میں بغیر ماسک کے داخل ہو گیا تھا۔
وہاں موجود ایک ملازم نے اسے کہا کہ اسے لازمی طور پر حفاظتی ماسک پہننا چاہیے۔ لیکن یہ شخص ماسک پہننے سے انکار کرتا رہا۔ اس پر دونوں کے مابین تکرار ہوئی، تو اس شخص نے سٹور کے ملازم پر حملہ کر دیا۔
اونٹاریو پولیس کے مطابق ٹورانٹو سے تقریباﹰ 200 کلومیٹر شمال کی طرف مائنڈن (Minden) نامی چھوٹے سے شہر میں اپنے ایک ملازم پر حملے کے بعد سپر مارکیٹ کی انتظامیہ نے پولیس کو فون کیا تو مشتعل ملزم جلدی میں وہاں سے فرار ہو گیا۔
ملزم کے فرار ہونے سے قبل پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، مگر وہاں موجود عام شہریوں کی سلامتی کے پیش نظر پولیس نے ملزم کی گاڑی کو روکنے کی کوشش نہ کی۔
پولیس مطمئن تھی کہ اگر موقع پر نہ بھی روکا گیا، تو ملزم کو اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی وجہ سے پکڑ لیا جائے گا۔ یوں گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے پولیس ملزم کے گھر تک پہنچ تو گئی مگر اس نے دیکھتے ہی دو رکنی پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔
اس دوران پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں گولیاں لگنے سے یہ ملزم شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بعد ازاں اونٹاریو پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ SIU نے اپنے ایک بیان میں کہا، ‘‘پولیس کو ملزم کے گھر سے ایک نیم خود کار رائفل اور ایک پستول بھی ملا، جو سرکاری قبضے میں لے لیے گئے۔‘‘ پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔(قومی آواز)
دنیا
ایران پر مسلسل چوتھی رات 7 گھنٹے تک امریکی بمباری
واشنگٹن، امریکی فوج نے ایران پر مسلسل چوتھی رات فضائی کارروائی کی اور آبنائے ہرمز سمیت ساحلی علاقوں میں درجنوں ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظاموں پر انتہائی درست ہتھیاروں سے حملے کیے۔
یہ کارروائی امریکی وقت کے مطابق رات 10 بجے کی گئی، سینٹکام نے ایکس (ایکس) پر لکھا کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کی تجارتی بحری جہازوں اور ان کے شہری عملے کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا تھا۔ یہ مسلسل چوتھی رات ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف فضائی و عسکری حملے کیے ہیں۔ آج اس سے قبل امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی جانب آنے اور وہاں سے جانے والے جہازوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی۔
سینٹکام نے اعلامیے میں کہا امریکی ناکہ بندی کے آغاز کے بعد یہ فضائی کارروائی کی گئی، آبنائے ہرمز میں امریکی افواج چوکس اور مؤثر کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی بمباری سے عراق کی سرحد کے قریب ضلع دہلوران میں واقع معدنی پانی کی پیداوار کے مرکز پر تین میزائل آ کر گرے، جس پانی کی بوتلیں تیار کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا، بدھ کی علی الصبح ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فیکٹری کا ساز و سامان متاثر ہوا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
واشنگٹن، امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا تعلق ایران سے تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران سے منسلک کرپٹو والٹس میں موجود 130 ملین ڈالر منجمد کر دیے ہیں، ایران کے مرکزی بینک سے منسلک متعدد کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہے۔
سیکریٹری خزانہ نے بیان میں کہا کہ ایران کی غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، امریکہ ایرانی حکومت کو غیر قانونی آمدنی تک رسائی سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی شب امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجے ایران کی بندرگاہوں کی طرف جانے اور وہاں سے آنے والے جہازوں پر امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔
امریکہ اس سے قبل بھی اپریل سے جون کے درمیان ایسی ناکہ بندی نافذ کر چکا تھا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 20 سے زائد جنگی طیارے، سیکڑوں ایئر کرافٹ آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی فوج کا کویت میں امریکی لاجسٹکس مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ، اردن میں بھی ڈرون حملے
تہران، ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں امریکی لاجسٹکس مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بدھ کی علی الصبح دعویٰ کیا کہ انھوں نے کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک اور سپورٹ سینٹر کو نشانہ بنایا، آئی آر جی سی نے کہا امریکی لاجسٹکس مرکز کو نصر 2 آپریشن کی چوتھی لہر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی جلتی ہوئی عمارت کا امریکی فوج سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔ سی این این نے اس دعوے پر امریکی سینٹرل کمانڈ سے مؤقف طلب کیا ہے۔
سی این این کی جانب سے اس ویڈیو کی جغرافیائی طور پر تصدیق کر دی گئی ہے، جس میں کویت کے مینا عبداللہ کے قریب ایک صنعتی علاقے میں پہلے سے جلتے ہوئے ایک گودام پر ایرانی ڈرون نے حملہ کیا، ویڈیو میں آسمان پر ایک ایسا ڈرون دکھائی دیتا ہے جو شاہد ڈرون سے مشابہ ہے۔
ڈرون جلتے ہوئے گودام کی جانب بڑھتا ہے، اس سے ٹکراتا ہے اور اس کے بعد ایک بڑا دھماکہ ہوتا ہے۔ ویڈیو میں حملے سے پہلے تک وہ مخصوص آواز بھی سنائی دیتی ہے جو عموماً شاہد ڈرون سے منسوب کی جاتی ہے۔ ویڈیو کے مطابق دھماکے کے وقت امدادی عملہ پہلے سے لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اردن میں ایف 18 طیاروں کے ٹھکانوں پر حملہ دوسری طرف ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا کے مطابق، ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع الازرق ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ارنا کے مطابق ایرانی حملہ آور ڈرونز نے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے میں اس مقام پر حملہ کیا جہاں ایف-18 لڑاکا طیارے موجود تھے، ساتھ ہی رہائشی عمارت اور ایک بڑے آلات کے ہینگر کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بارے میں ارنا کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فوج کے زیرِ استعمال تھا۔ تاہم سی این این کا کہنا ہے کہ ایف-18 لڑاکا طیارے عموماً طیارہ بردار بحری جہازوں پر تعینات ہوتے ہیں، نہ کہ مشرقِ وسطیٰ کے زمینی فوجی اڈوں پر۔
ایران کی فوج اور سرکاری میڈیا اس سے قبل بھی امریکی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے کئی دعوے کر چکے ہیں، جن میں سے متعدد بعد میں غلط ثابت ہوئے۔ ایران گزشتہ ہفتے بھی الازرق ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر چکا ہے، جہاں اس نے ایف-35 طیاروں کے ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکی مفادات پر ایران کے یہ تازہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی افواج کویت کو ایران کے مسلسل جوابی حملوں سے بچانے میں مدد دے رہی ہیں۔
اس مقصد کے لیے امریکہ نے اپنے محدود ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام بھی استعمال کیا۔ ادھر کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایرانی حملے میں کویتی بحریہ کے ایک جہاز پر حملہ ہوا، جس میں مسلح افواج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ ایران نے منگل کو بحرین پر بھی متعدد حملے کیے، جس کے باعث کئی مرتبہ سائرن بجائے گئے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ بحرین میں امریکی بغیر پائلٹ کشتیوں کے کنٹرول سینٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
ہندوستان7 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا7 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا7 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا7 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا1 week agoاسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی ایرانی قیادت کو دھمکی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز






































































































