تازہ ترین
سہارنپور میں دادا کی سیٹ پر پوتے کا امتحان

سہارنپور، 4 فروری (یو این آئی) اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں اس بار سہارنپور ضلع کی میرپور سیٹ پر کانگریس کے تجربہ کار اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ چودھری نارائن سنگھ کے پوتے چندن سنگھ چوہان اپنے آبائی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے زیرقیادت اتحاد کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔
میرا پوراسمبلی سیٹ کو چودھری نارائن سنگھ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تھے۔ چودھری نارائن سنگھ نے 1974 کے اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے بھارتیہ کرانتی دل (بی کے ڈی)کے امیدوار سعید مرتضیٰ کو 112 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔ ایمرجنسی کے بعد 1977 میں چودھری نارائن سنگھ دوبارہ اس سیٹ سے جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر اسمبلی پہنچے اور وزیر اعلیٰ بابو بنارسی داس کی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بن گئے۔
1996 میں اس سیٹ سے چودھری نارائن سنگھ کے بیٹے سنجے چوہان ایس پی کے ٹکٹ پر ایم ایل اے بنے اور میرا پور سیٹ پر اپنے خاندانی سلسلے کو آگے بڑھایا۔ سنجے چوہان 2012 میں بی جے پی-آر ایل ڈی اتحاد کے ٹکٹ پر بجنور لوک سبھا سیٹ سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ حد بندی سے پہلے میرا پور سیٹ مورنا سیٹ کے نام سے مشہور تھی۔ اب اس سیٹ پر چودھری نارائن سنگھ کے پوتے اور سنجے چوہان کے بیٹے چندن سنگھ چوہان آر ایل ڈی-ایس پی اتحاد کے امیدوار ہیں۔
اس بار میراپور سیٹ پر 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ چندن سنگھ چوہان ایس پی کی حمایت سے راشٹریہ لوک دل کے امیدوار ہیں۔ ان کے سامنے بی جے پی نے انہی کی گرجر برادری کے باغپت کے رہنے والے پرشانت چودھری کو میدان میں اتارا ہے۔ ان کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے محمد سلیم اور کانگریس نے جمیل احمد کو امیدوار بنایا ہے۔
دنیا
ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے کینیڈی سینٹر سے صدر ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر نے گزشتہ برس جان ایف کینیڈی سینٹر کے نام میں اپنا نام شامل کردیا تھا، جج نے کہا کانگریس کی منظوری کے بغیر واشنگٹن ڈی سی میں کسی مقام کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے صدر ٹرمپ کا تزئین و آرائش کے دوران مرکز دو سال کے لیے بند کرنے کا حکم بھی معطل کردیا۔ کینیڈی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس کے ترجمان نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ناکام کینیڈی سینٹر کی ان کے پاس واپسی کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر ٹرمپ نے فروری 2025 میں کینیڈی سینٹر بورڈ میں کئی ٹرسٹیز تبدیل کرکے چیئرمین کے انتخاب سے قبل خود کو بطور ٹرسٹی مقرر کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ امیر ممالک کے دفاعی اخراجات نہیں اٹھائے گا: پیٹ ہیگستھ
واشنگٹن، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
سنگاپور میں تقریب سے خطاب میں پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ چین سمیت کوئی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو خطے میں امریکا کی پوزیشن کا احترام کرنا ہوگا۔
امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا۔ پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ بحرالکاہل میں کسی بھی بالادستی سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
سری نگر جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ذریعے حاجیوں کے سامان کے ایک بڑے حصے کو احمد آباد سے سری نگر تک سڑک کے راستے سے لے جانے کے فیصلے پر حاجیوں، ان کے خاندانوں اور سیاسی لیڈروں نے بڑے پیمانے پر تنقید کی ہے۔
نوٹیم سے متعلق پابندیوں اور طیارے میں سامان لے جانے کی حد طے ہونے کی وجہ سے کیے گئے اس فیصلے سے حج سے واپس آرہے بزرگ حاجیوں میں پریشانی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کئی لوگوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران خریدی گئی مذہبی اشیاء، تحائف اور جلد خراب ہونے والی چیزوں سمیت ذاتی سامان میں تاخیر، نقصان یا خرابی کا ڈر ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے فوری طور پر سرکاری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
سری نگر کے لیے حج پروازوں کی آمد دو جون سے شروع ہونے والی ہے، پہلی پرواز کے دوپہر 12:45 بجے سری نگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ پروازوں کے اوقات تین اور چار جون کو مقرر ہیں۔ اس سال جموں و کشمیر سے 7,000 سے زیادہ زائرین نے سفر حج کیا۔
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ حاجیوں کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس سری نگر کے آگے کے سفر سے پہلے احمد آباد میں ہی مکمل کر لی جائے گی۔
سامان کے ترمیم شدہ انتظام کے تحت، حاجیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سات کلو گرام تک کا ایک ہینڈ بیگیج لے جائیں، جبکہ سری نگر جانے والی پروازوں میں صرف پانچ کلو گرام کا چیک ان بیگیج ہی لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیم سے متعلق پابندیوں اور طیارے کے وزن کی حدود کی وجہ سے باقی سامان، فی زائر 30 کلو گرام تک، سڑک کے راستے سے الگ سے لے جایا جائے گا۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ کسی بھی چیک ان بیگیج کا وزن 22 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ حاجی سڑک کے راستے سے لائے گئے اپنے سامان کو حج ہاؤس سری نگر پہنچنے پر وہاں سے حاصل کر سکیں گے۔
اس فیصلے سے حاجیوں اور ان کے خاندانوں میں غم و غصہ نظر آ رہا ہے۔ کئی زائرین کو اندیشہ ہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران خریدی گئی مذہبی اشیاء، تحائف اور دیگر اشیاء سمیت ان کے سامان میں تاخیرسے خرابی یا نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
سیاسی جماعتوں نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ ایک مقدس سفر سے لوٹ رہے زائرین کو غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک بیان میں مسٹر بخاری نے کہا کہ “یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ جموں و کشمیر کے حاجی، جو اپنی مقدس زیارت مکمل کرنے کے بعد گھر آنے کی تیاری کر رہے ہیں، متعلقہ حج حکام اور ایئر لائن حکام کے غیر حساس اور غیر تعاون پر مبنی رویے کی وجہ سے غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔”
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
دنیا1 week agoامریکہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیئم اپنے قبضے میں لے گا : ٹرمپ































































































