ہندوستان
صحافی زیادہ تعداد میں پریس کلب کے رکن بنیں تاکہ وہ مین اسٹریم میڈیا سے جڑ سکیں: گوتم لاہری

نئی دہلی، اوکھلا کے میڈیا اہلکاروں کو مین اسٹریم میڈیا سے جوڑنے پر زور دیتے ہوئے پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری نے کہاکہ اوکھلاکے صحافیوں کی ایک خاصی تعداد پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ زیادتعداد میں لوگ رکن بنیں تاکہ وہ مین اسٹریم میڈیا سے جڑ سکیں یہ بات انہوں نے اوکھلاپریس کلب کے یوم تاسیس کے موقع پرمنعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے اوکھلا پریس کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلب بہت سارے ایسے کام بھی انجام دے رہا ہے جو کہ پریس کلب آف انڈیا نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف حق کے لئے لڑائی کرنا صحافیوں کا کام ہے اور ہم لوگ حکومت سے ہمیشہ لڑتے رہے ہیں اور آگے بھی لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے صحافیوں پر جاری حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ جو مسائل پیش آتے ہیں ان پر اظہار خیال کرنے کے لئے لوگ پریس کلب آتے ہیں اورہم انہیں جگہ فراہم کرتے ہیں اور دوسرے معنی میں پریس کلب دوسرا جنتر منتر بن گیا ہے۔
دہلی کے ڈپٹی میئر آل اقبال نے میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ میڈیا چھوٹا ہے یا بڑا ہے بلکہ یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ کون سے معاملے کو اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کو جمہوریت کا چھوٹا ستون بھی کہا جاتا ہے، اس لئے اسے حق کی آواز کو بلند کرتے رہنا چاہئے اور سچ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہنا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹریفک حاڈثات سے تحفظ کے لئے ڈیوائڈرپر اسٹیکیر لگاکر اس اسٹیکر مہم کا آغاز بھی کیا۔
بہار پرواسی کے صدر آلوک وتس نے اوکھلا پریس کلب کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا سب سے اہم کا ہے اور امید اسی سے لگائی جاتی ہے جس سے امید پوری ہونے کی آس ہو۔ انہوں نے اپنے تعاون کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ان سے کوئی کام کہا جائے گا وہ اس پر کھرے اترنے کی پوری کوشش کریں گے اور یہ کام وہ ذات، مذہب، علاقہ سے اوپر اٹھ کر کریں گے۔
اوکھلا پریس کلب کے نائب صدر اور معروف صحافی سہیل انجم نے اوکھلا پریس کلب کے قیام کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ این ڈی ٹی وی کے صحافی ایم اطہر الدین عرف منے بھارتی کی سوچ کی دین ہے۔ وہ شروع سے ہی انفرادی طور پر سماجی خدمت سے منسلک ہیں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنا اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔ وہ نہ صرف صحافیوں کی مددکرتے ہیں بلکہ عام ضرورت مندوں کی بھی مدد کرتے ہیں۔
اوکھلا پریس کلب کے صدر ایم اطہر الدین عرف منے بھارتی نے تمام مہانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس کلب کے ذریعہ سماجی کے کام کے صحافیوں کے کام بھی انجام دئے جارہے ہیں اور ہم نے صحافیوں کی مدد بھی کی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور یہاں کے مسائل کی طرف بھی توجہ دی جائے گی۔
اظہار خیال کرنے والوں میں ہند گرو اکیڈمی کے نور نواز خاں،آشو خاں، این ڈی ٹی وی کے ومل موہن، ڈی ڈی نیوز اینکر شہلا نگار، نند گوپال، محترمہ تہمینہ و دیگر شامل ہیں۔
اس موقع پر راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبدالماجد نظامی، سیاسی تقدیر کے گروپ ایڈیٹر مستقیم خاں سمیت متعدد صحافیوں کی عزت افزائی کی گئی اور توصیفی سند کے ساتھ شال اوڑھاکر قدردانی کی گئی۔ نظامت کے فرائض اوکھلا پریس کلب کے اہم رکن ڈاکٹر مظفر حسین غزالی نے انجام دئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ تعلیمی اصلاحات کی شروعات، طلبہ کے دیگر مطالبات کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: راہل گاندھی
نئی دہلی، کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے ہفتہ کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو ’’ہندوستان کے تعلیمی نظام کی ازسرنو تشکیل کی جانب ایک بڑا قدم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیٹ-یو جی 2026 کے مبینہ پرچہ لیک اور سی بی ایس ای کے آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے والے طلبہ کی تاریخی کامیابی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مظاہرین پر مبینہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی اور وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے نوجوانوں سے معافی نہیں مانگتے۔
مرکزی وزراء کونسل سے دھرمیندر پردھان کے استعفے کے فوراً بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اس کامیابی کا مکمل سہرا طلبہ کو جاتا ہے، جن کے مسلسل احتجاج نے حکومت کو کارروائی پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے تعلیمی نظام کی ساکھ بحال کرنے کی وسیع تر تحریک کی پہلی بڑی کامیابی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا، ’’سب سے پہلے یہ ہمارے طلبہ کی فتح ہے، جو ہندوستان کا مستقبل ہیں۔ ہمارا تعلیمی نظام کبھی ہماری پہچان تھا اور پوری دنیا اس کی غیر معمولی معیار کی معترف تھی، لیکن کئی برسوں سے اسے کمزور کیا جا رہا ہے، اس پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور اسے نجی ہاتھوں میں دیا جا رہا ہے۔ یہ احتجاج اسی صورت حال اور ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف ردعمل تھا۔ دھرمیندر پردھان محض ایک علامت تھے، بدعنوانی، تعلیمی نظام کی تباہی اور نااہلی کی علامت، اور ان کا جانا بہتر ہوا۔‘‘
انہوں نے الزام عائد کیا کہ تعلیمی شعبے کا بحران کسی ایک فرد تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ساختی مسئلہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تعلیمی اداروں کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’اگر وزیر اعظم نے تعلیم کے معاملے میں غلطیاں کی ہیں تو آر ایس ایس بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے، کیونکہ اس نے دیمک کی طرح نظام کو اندر سے کھوکھلا کر دیا ہے۔ اس کے لیے سنجیدہ اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے، اگرچہ مجھے نہیں لگتا کہ موجودہ حکومت ایسا کر پائے گی۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہا کہ اگرچہ دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ طلبہ کے ایک اہم مطالبے کی تکمیل ہے، لیکن دو ’’ناقابلِ سمجھوتہ‘‘ مطالبات اب بھی باقی ہیں۔ انہوں نے نیٹ معاملے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مبینہ لاٹھی چارج، پیلٹ گن کے استعمال اور دیگر طاقت کے استعمال میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ جاتی کارروائی کا مطالبہ دہرایا۔
انہوں نے کہا، ’’طلبہ کے دو مطالبات اب بھی باقی ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج اور تشدد میں ملوث تمام سیکورٹی اہلکاروں اور منتظمین کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ جاتی کارروائی ہونی چاہیے اور یہ کارروائی نظر بھی آنی چاہیے۔ اس کے علاوہ اس پورے نظام کے اصل ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کے طلبہ سے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی سے متعلق سوال پر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو براہِ راست ذمہ دار ٹھہراتی رہے گی اور یہ معاملہ پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کی مہم کا اہم موضوع ہوگا۔
انہوں نے کہا، ’’ہم امت شاہ کو طلبہ کے خلاف تشدد کا براہِ راست ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے طلبہ پر فائرنگ اور پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دی۔ ہم ہرگز یہ قبول نہیں کریں گے کہ ہمارے اپنے حفاظتی ادارے ہندوستان کے مستقبل پر گولیاں چلائیں۔ یہ پارلیمنٹ میں ایک بڑا مسئلہ ہوگا، اور جیسا کہ میں نے کہا، طلبہ وزیر اعظم سے معافی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔‘‘
ملک گیر احتجاج میں شریک طلبہ اور نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ان کے عزم نے جمہوریت اور آئین کا تحفظ کیا ہے اور اس سے کسانوں، مزدوروں، غریبوں اور دیگر محروم طبقات کو بھی اپنے حقوق کے لیے پُرامن اور آئینی جدوجہد کی ترغیب ملے گی۔
دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ نیٹ-یو جی 2026 کے مبینہ پرچہ لیک اور سی بی ایس ای کے آن اسکرین مارکنگ نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف کئی ہفتوں تک جاری طلبہ کی بے مثال تحریک کے بعد سامنے آیا۔ یہ احتجاج متعدد ریاستوں تک پھیل گیا تھا اور اس دوران مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی بار جھڑپیں ہوئیں، جبکہ اپوزیشن نے حکومت پر طلبہ کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ اگرچہ اپوزیشن جماعتوں اور طلبہ تنظیموں نے پردھان کے استعفے کو بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا ہے، کانگریس کا کہنا ہے کہ جب تک مبینہ پولیس زیادتیوں کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوتا اور وزیر اعظم نوجوانوں سے عوامی معافی نہیں مانگتے، تحریک جاری رہے گی۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
سی جے پی نے پردھان کے استعفے کا کیا استقبال، مطالبات پر تحریری یقین دہانی ملنے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان
نئی دہلی، کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے اعلان کا استقبال کیا ہے لیکن کہا ہے کہ طالبہ کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
سی جے پی کے رہنماؤں نے ہفتہ کو یہاں جنتر منتر پر بڑی تعداد میں موجود طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے تین اہم مطالبات پر جب تک تحریری یقین دہانی نہیں ملتی ہے، تب تک تحریک جاری رہے گی۔ طالب علموں سے خطاب کرنے والوں میں سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے، ترجمان سوربھ داس اور آشوتوش رانکا شامل تھے۔
سی جے پی کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان کل ہوئی بات چیت میں وفد کی طرف سے تین مطالبات رکھے گئے تھے۔ ان میں مسٹر پردھان کا استعفیٰ، نیٹ پیپر لیک ہونے کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم نیز تحریک چلانے والے طالب علموں کے خلاف درج کی گئی تمام ایف آئی آرز واپس لینے کا مطالبہ شامل ہے۔
آخری دو مطالبات پر حکومت کی طرف سے مثبت ردِعمل دیا گیا تھا، لیکن مسٹر پردھان کے استعفے کے بارے میں فیصلے کے لیے آج دوپہر تک بتانے کو کہا گیا تھا۔ حکومت کی طرف سے بات چیت میں مرکزی وزیر جے پی نڈا نیز جتیندر سنگھ شامل ہوئے تھے۔
طلبہ کا جنتر منتر پر مظاہرہ اور دھرنا گزشتہ 20 جون سے چل رہا ہے اور اس کے بعد ملک کے کئی دیگر حصوں میں بھی طالب علم مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ طالب علموں کی جیت: پرینکا
نئی دہلی، کانگریس جنرل سکریٹری اور کیرالہ کے وائناڈ سے رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو طالب علموں کی جدوجہد کی جیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے شروع سے طالب علموں کا مضبوطی سے ساتھ دیا اور تعلیمی نظام میں سدھار کی اس کی لڑائی جاری رہے گی۔
محترمہ واڈرا کا وائناڈ میں صحافیوں کے سوال پر دیے گئے جواب کو پارٹی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا جس میں محترمہ واڈرا کہتی ہیں “راہل گاندھی پچھلے دو تین سال سے مسلسل سوالنامہ لیک اور امتحانی سدھار کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس مسئلے پر پوری کانگریس تنظیم، این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کو طالب علموں کے حقوق نیز تعلیمی نظام میں اصلاح کے لیے ملک گیر تحریک کھڑی کرنے کی ترغیب دی۔”
انہوں نے کہا “میں وزیرِ تعلیم کے استعفے کی خبر سن کر جذباتی ہو گئی۔ کئی سال سے سوچتی تھی کہ ملک کے نوجوان ناانصافی کے خلاف کب متحد ہو کر آواز اٹھائیں گے۔ آج ملک کے نوجوانوں نے اپنی طاقت دکھائی اور پیغام دیا ہے کہ ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔” انہوں نے الزام لگایا کہ تعلیمی نظام میں نظریاتی مداخلت بڑھی ہے اور مخالفت کرنے والے طالب علموں کے ساتھ طاقت کا استعمال ہوا ہے لیکن اب نوجوانوں نے اپنی بات پورے ملک کے سامنے رکھ دی ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا5 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان5 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
جموں و کشمیر1 week agoامرناتھ یاترا: جموں و کشمیر کے ادھم پور میں سڑک حادثے میں پانچ زائرین زخمی
دنیا7 days agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

































































































