جموں و کشمیر
قومی شاہراہ کی طویل بندش سے میوہ صنعت سے وابستہ لوگ مشکلات سے دوچار، ریلیف کی ضرورت: محمد یوسف تاریگامی

سری نگر، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے منگل کے روز کہا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کی طویل بندش نے سیب کے کاشتکاروں اور تاجروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔
موصوف لیڈر نے نامہ نگاروں سے بات کرنے کے دوران کہا: ‘ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی واحد ہمہ موسمی قومی شاہراہ تقریباً تین ہفتوں سے بند ہے’
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا: ‘بحالی کا کام ابھی تک نامکمل کیوں ہے،بار بار کہا جا رہا ہے کہ کام ہو رہا ہے، لیکن تین ہفتے گزر چکے ہیں بحالی کام مکمل کیوں نہیں ہو رہا ہے’۔
ن کا کہنا ہے: ‘قومی شاہراہ کی بندش نے تاجروں اور کاشتکاروں کے پاس اپنی پیداوار کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے کوئی اپشن نہیں چھوڑا ہے سوپور، بارہمولہ، شوپیاں سے لے کر کولگام اور اننت ناگ تک، دیہات بغیر فروخت ہونے والے سیبوں سے بھرے پڑے ہیں۔ پھل سڑ رہا ہے۔ مقامی بازاروں میںاس قدر گنجائش نہیں ہے،بندش سے باہر کی منڈیوں میں سپلائی بند ہو گئی ہے’۔
مسٹرتاریگامی نے کہا کہ نقصانات میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، تخمینے کے مطابق سینکڑوں کروڑ روپیوں کا نقصان ہے۔ یہ ان غریب لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا بوجھ ہے جن کی آمدنی کا واحد ذریعہ سیب ہے’۔
انہوں نے کہا کہ سیب کو سوامی ناتھن کمیشن کے ذریعہ تجویز کردہ کم از کم امدادی قیمت کے فریم ورک کے تحت شامل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی فصل بیمہ اسکیموں کے تحت لایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں بتایا جاتا ہے کہ فصلوں کی انشورنس اسکیم ہے، لیکن سیب اس کے تحت نہیں آتے ہیں۔ کیا یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، یا یہ کوئی کوتاہی ہے جس کو درست کرنے کی ضرورت ہے’۔
انہوں نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ نقصانات کا معاوضہ دیں۔
یو این آئی۔ ایم افضل
جموں و کشمیر
جے ڈی اے کی کارروائی، جموں میں رنگ روڈ کے قریب 15 سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچے مسمار
جموں، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کوریڈور کے ساتھ 15 سے زائد غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج بتایا کہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر مجاز تعمیرات کو روکنے اور منظم شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے رنگ روڈ کوریڈور پر مسماری کی ایک بڑی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران، 15 سے زائد ایسی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا جو متعلقہ حکام سے ضروری بلڈنگ پرمیشن حاصل کیے بغیر کھڑی کی گئی تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمارتیں منظور شدہ لینڈ یوز پالیسی اور بلڈنگ قوانین کی صریح خلاف ورزی تھیں۔” ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر مجاز تعمیرات عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔ ان میں سے کئی ڈھانچے یا تو تعمیراتی طور پر کمزور تھے یا انہوں نے حساس علاقوں پر قبضہ کر رکھا تھا، جس سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ بڑھ گیا تھا، خاص طور پر قریبی رہائشی اور تجارتی مراکز کے لیے۔
مسماری کی یہ کارروائی جے ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام دی، تاکہ مہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے گئے تھے تاکہ انہیں ضوابط کی تعمیل کا مناسب موقع مل سکے۔ اتھارٹی نے جموں میں منظم ترقی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی اصولوں کی سختی سے پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ضروری اجازت نامے حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’’غیر مجاز تعمیرات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں اور شہر کی منظم ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔” ترجمان نے مزید واضح کیا کہ جے ڈی اے مستقبل میں بھی ایسی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے 15 کور کی کمان سنبھالنے کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی
سرینگر، فوج کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل سرینگر میں قائم 15 کور کی کمان سنبھالنے کے ایک دن بعد لیفٹیننٹ جنرل بل بیر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے جمعہ کے روز فوج کی 15 کور، جسے چنار کور بھی کہا جاتا ہے، کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو کی جگہ لی، جنہوں نے اپنی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔
سرینگر میں قائم فوج کی 15 کور کشمیر وادی میں فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، جس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی اور اندرونی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شامل ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
وزیر اعلیٰ نے جموں کے بنٹلاب پل حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، جس میں تین مزدور ہلاک
سرینگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز جموں کے بنٹلاب علاقے میں پل گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے اور کسی بھی کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
عمر عبداللہ نے اس افسوسناک واقعے میں تین مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب بنٹلاب کے علاقے تھتھر کے قریب زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے ملبے تلے چار مزدور دب گئے۔ ہفتہ کی علی الصبح تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے زخمی کے جلد صحت یاب ہونے کی بھی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ پل گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں۔
رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پل کے قریب حفاظتی دیوار (ریٹیننگ وال) کی مرمت کا کام کر رہے تھے اور اسی دوران پل کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے دب گئے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
دنیا1 week agoفلسطین میں غزہ جنگ کے بعد پہلی بار انتخابات، سیاسی عمل دوبارہ شروع
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام











































































































