تازہ ترین
مرکزی حکومت پر راہل گاندھی کی تنقید

کہا’بار بار ایک ہی کام کرنا اور الگ نتیجے کی امید کرناسنکی پن‘
سرینگر:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں کورونا کے مسلسل بڑھ رہے معاملوں کے سلسلے میں کسی نامعلوم مفکر کی مثال کے ساتھ سنیچر کو مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار ایک ہی طریقہ استعمال کر کے اس کے الگ الگ نتیجوں کی امید کرنا سنکی پن ہے۔
راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ’بار بار ایک ہی کام کرنا اور اس میں بھی الگ نتیجے کی امید کرنا ایک سنک ہی ہے: نامعلوم۔‘اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے چاروں مراحل میں کورونا کے مسلسل بڑھے کیسز کو گراف کی شکل میں بھی پوسٹ کیا ہے۔ اس گراف سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ہر لاک ڈاؤن میں متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے کورونا بحران کے سلسلے میں مودی حکومت کو جمعہ کے روز بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ہندوستان ایک غلط دوڑ جیتنے کے راستے پر بڑھ رہا ہے،یہ گھمنڈ اور نا اہلیت کے خطرناک مرکب کے نتیجے میں پیدا ہوا خطرناک سانحہ ہے۔‘
دنیا
حقیقی مذاکرات میں بنیادی رکاوٹیں وعدوں کی خلاف ورزی، ناکہ بندی اور دھمکیاں ہیں: ایرانی صدر
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ ایران نے ہمیشہ مکالمے اور معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اب بھی کرتا ہے۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ حقیقی مذاکرات میں بنیادی رکاوٹیں وعدوں کی خلاف ورزی، ناکہ بندی اور دھمکیاں ہیں۔
ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا آپ کی مسلسل منافقانہ بیان بازی، دعوؤں اور عمل کے درمیان تضادات کو دیکھ رہی ہے جب کہ ایران نے ہمیشہ مکالمے اور معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اب بھی کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکہ بندی نہ ہو، مکمل جنگ بندی اسی صورت میں معنی رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سمندری ناکہ بندی اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے جیسے اقدامات سے نہ کی جائے، جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائےہرمزکودوبارہ کھولنا ناممکن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران سے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کردیا
واشنگٹن، ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں چک شومر نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا کیونکہ یہ تباہ کن جنگ جتنی دیر جاری رہے گی، حالات اتنے ہی خراب ہوتے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن جنگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ہم گہرائی سے مزید گہرائی کی طرف دھنستے جارہے ہیں۔ چک شومر نے ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے باعث امریکہ کی معیشت، عسکری تیاری اور قومی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل لبنان مذاکرات آج متوقع، حزب اللّٰہ کی امریکی ثالثی قبول کرنے کا امکان
واشنگٹن، اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج واشنگٹن میں مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے، جہاں لبنانی حکام جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کریں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق موجودہ جنگ بندی چند روز میں ختم ہونے والی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں ایک نامعلوم حزب اللّٰہ عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تنظیم جاری مذاکراتی عمل کے تحت امریکہ کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات قبول کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدعون ساعر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان کوئی سنجیدہ اختلافات نہیں، تاہم انہوں نے حزب اللّٰہ کو امن اور معمول کے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 10 روزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں اموات ہو رہی ہیں، ایک لبنانی صحافی امل خلیل بھی حملے میں جاں بحق ہوئیں جبکہ زیرِ قبضہ علاقوں میں لبنانی گھروں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق مارچ کے اوائل سے جاری اس جنگ میں اب تک کم از کم 2454 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر2 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند











































































































