تازہ ترین
موجودہ سخت ترین دور سے نجات کیلئے سیاسی اور نظریاتی اختلافات بالائے طاق رکھنا وقت کی اہم ضرورت:فاروق عبداللہ

سری نگر،10مارچ(یو این آئی)نیشنل کانفرنس سے وابستہ سرکردہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ معزز شہریوں نے آج عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) کا سری نگر ائرپورٹ پر گرم جوشی سے استقبال کیا اور بعد میں پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی رہائش گاہ واقع ائرپورٹ روڑ پر ایک مختصر تقریب کابھی انعقاد ہوا ۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان کا استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اس وقت سخت ترین دور سے گزر رہا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب تمام سیاسی اور نظریاتی اختلافات بالائے طاق رکھ کر اپنی ریاست کے خصوصی درجے کی بحالی کیلئے متحد ہوجائیں۔
انہوں نے کہاکہ اس نازک اور مشکل ترین دور سے نجات کا راز اتحاد و اتفاق میں ہی ممکن ہے اور جموں وکشمیر کے ہر ایک پشتینی باشندے کو ثابت قدم، پُرعزم اور یک زبان ہونے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں جموں وکشمیر کی شناخت، سالمیت، وحدت، انفرادیت خصوصاً بھائی چارے کو قائم و دائم رکھنا ہمارے لئے موت و حیات کا سوال ہے۔ ہمیں اپنے تہذیب و تمدن، کلچر کے علاوہ اُن چیزوں کی رکھوالی کرنے ہے ، جو کشمیریوں کو خاص بناتی ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ موجودہ درآمدہ شدہ حکمران اقتدار میں نشے میں اتنے محو ہے کہ ان کے کانوں تک لوگوں کی حق کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے۔ ایسے میں ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کیساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ بنائے رکھیں اور اُن کی آواز بن کر اُنہیں راحت پہنچانے کی کوشش کریں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ میں خود اعتمادی اور خدا اعتمادی کا جذبہ پیدا کرکے قوم و ملت کی خدمت میں جُٹ جائیں اور اپنی جماعت نیشنل کانفرنس کو مضبوط بنانے کیلئے دن رات کام کریں۔
نیشنل کانفرنس کی طرف نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی رغبت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ دور میں نوجوانوں کو سب سے زیادہ مسائل و مشکلات کا سامناہے۔
دنیا
چین کیساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا فوجی لحاظ سے ایران اب تقریباً ختم ہو چکا ہے، جبکہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ چین کا اہم دورہ کرنا ہے جس میں وہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ایران جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاہے۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا
آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے: امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن پروجیکٹ فریڈم لوگوں کو بچانے کے لیے ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، ایران کو آبنائےہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 7 ایرانی فاسٹ بوٹس کو تباہ کردیا، جاری تصادم کے باعث ہرمز میں 10 سویلین سیلر ہلاک ہوئے۔
مارکو روبیو نےکہا کہ امریکی فورسز کے لیے خطرہ بننے والے ڈرون اور بوٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے۔آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت بڑھانے کیلئے تعیناتیاں کررہا ہے ۔ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جیرڈ کشنر اور وٹکوف مذاکرات پر کام کررہےہیں۔امریکی ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہاہے۔صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کے پاس رجیم کے خلاف لڑنے کی صلاحیت ہو۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری مکمل کر لیا گیا ہے، آپریشن کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کانگریس نے تمل ناڈو میں وجے کی ٹی وی کے پارٹی کو حمایت دینے کا دیا اشارہ
نئی دہلی، کانگریس نے منگل کو اشارہ دیا کہ وہ اداکار سے سیاست داں بنے وجے اور ان کی پارٹی، تملگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) کو تمل ناڈو میں حکومت بنانے کے لیے حمایت دینے پر غور کر رہی ہے حالانکہ حتمی فیصلہ پارٹی کی ریاستی اکائی کی جانب سے کیا جائے گا ایکس پر ایک پوسٹ میں، کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ وجے نے حکومت بنانے کے لیے پارٹی کی حمایت مانگنے کے لیے رسمی طور پر پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ “ٹی وی کے صدر تھیرو وجے نے تمل ناڈو میں حکومت بنانے کے لیے بھارتیہ راشٹریہ کانگریس سے حمایت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی مشن میں پیرومتھلائیور کے۔ کامراج سے ترغیب لینے کی بات بھی کہی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس تمل ناڈو میں کےانتخابی نتائج کو آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم سیکولر حکومت کے مینڈیٹ کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “تمل ناڈو میں کانگریس کو واضح طور پر یہ مینڈیٹ ملا ہے کہ ایک سیکولر حکومت منتخب کی جائے جو آئین کی لفظی اور معنوی طور پر حفاظت کرنے کے لیے پرعزم ہو۔ کانگریس یہ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ بی جے پی اور اس کے حامی کسی بھی طرح سے تمل ناڈو حکومت میں نہ آئیں۔”
مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی قیادت نے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی سے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد درخواست پر حتمی فیصلہ لینے کو کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اسی مناسبت سے، کانگریس قیادت نے تمل ناڈو کونسل کو انتخابی نتائج میں جھلکتے ریاست کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تھیرو وجے کی درخواست پر حتمی فیصلہ لینے کی ہدایت دی ہے۔”
یہ پیش رفت تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کی غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے درمیان سامنے آئی ہے، جہاں پارٹیاں اکثریت حاصل کرنے اور اگلی حکومت بنانے کے لیے اتحاد کے امکانات تلاش کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، تمل ناڈو اسمبلی کی 234 سیٹوں میں سے ٹی وی کے کو 108 سیٹیں ملی ہیں۔ کانگریس کو پانچ سیٹیں ملی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 118 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔
ریاست میں اتحاد کی سیاست میں کانگریس روایتی طور پر ایک اہم رول ادا کرتی رہی ہے اور اکثر بھارتیہ جنتا پارٹی کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرتی رہی ہے۔ وجے کی سیاسی رسائی اور کانگریس کے ایک معزز لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ کامراج کا ذکر کرنا، ریاست میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت تیز ہونے کے ساتھ ہی اپنی پارٹی کو ایک وسیع سیکولر اور علاقائی سیاسی ساخت قائم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
جموں و کشمیر7 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب









































































































