پاکستان
نواز ‘ہائبرڈ پلس’ سسٹم میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے موزوں نہیں: مشاہد

لاہور، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے پارٹی سپریمو نواز شریف کو صدر کے عہدے کے لیے کھڑے ہونے کا یہ کہتے ہوئے مشورہ دیا کہ موجودہ ‘ہائبرڈ پلس’ نظام میں وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے موزوں نہیں ہوں گے۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’’زمینی حقیقیت اور میاں صاحب کی شخصیت کے پیش نظراور ملک کی خاطر میں انہیں وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کھڑا ہونے کا مشورہ نہیں دوں گا۔
مسٹر مشاہد نے کہا کہ اگر وہ چوتھی بار وزیر اعظم بن گئے تو کیا ہوگا؟ کیا ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو گا یا انہیں اولمپک میڈل ملے گا؟ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ انہیں دوبارہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے بے دخل ہونا پڑے، بلکہ انہیں ریاست کا سربراہ (یعنی) فوج کا سپریم کمانڈر ہونا چاہیے۔ یہ ان کے، ان کی پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لیے اچھا ہوگا۔
سینیٹر نے کہا کہ ملک نے گزشتہ چھ برسوں میں چھ وزرائے اعظم دیکھے ہیں جن میں سے تین جیل گئے۔ انہوں نے مسٹرنواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی کے کسی اور کو وزیراعظم بننے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کہوں گا کہ ایک قومی حکومت ہونی چاہیے کیونکہ میرا اندازہ ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں کوئی بھی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے گا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ‘مدر آف آل ڈیل’ موثر ہے، مسٹر مشاہد نے کہا، “کچھ چیزیں واضح ہیں۔ آپ انہیں اندر لاتے ہیں اور پھرانہیں باہر کردیتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر آپ ان سے ڈیل بھی کرلیتے ہیں۔
سینیٹر نے کہا کہ وہ لڑتے ہیں لیکن پھر معافی کے بعد (مفاہمت) ہوتی ہے۔ جنرل باجوہ کو بدعنوان کہنے کا سلسلہ شروع کردیا اورپھر گلے لگالیا۔ کسی کو ہیرو کہنا، اسے زیرو بنانا اور پھر اسے نااہلی سے ہیرو بنانا، یہی وہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “مدر آف آل ڈیل کا مطلب ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ تینوں (پی ایم ایل این، پی ٹی آئی، پی پی پی) قومی جماعتیں ہیں۔ میں پارٹیوں کی بات کر رہا ہوں۔ تینوں کی اپنی اپنی بنیادیں ہیں۔ موجودہ حالات میں کوئی بھی تمام محاذ کھولنا نہیں چاہے گا۔
مسٹر مشاہد نے کہا، “پی ٹی آئی افغانستان کی سرحد سے ملحق کے پی میں ہے، جس کے حکومت کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔ اس لیے اسے (پی ٹی آئی) نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ قومی سیاست میں قومی مفاد کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ سیاسی جماعتیں ملک میں اتحاد کو یقینی بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں نے تسلیم کیا ہے وہ کس علاقے میں کام کریں گی۔
یواین آئی۔الف الف
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا1 week agoجے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے متعلق مالی فائدے کے الزامات مسترد کر دیے
جموں و کشمیر1 week agoبی سی سی آئی یقینی بنائے کہ کرکٹ ‘جموں بمقابلہ کشمیر’ کا مسئلہ نہ بنے: محبوبہ مفتی
دنیا1 week agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف


































































































