تازہ ترین
پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی نے جموں وکشمیر میں ہمیشہ تشد د کا کھیل کھیلا : پولیس سربراہ

سری نگر، 12مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج اور ایجنسیوں نے جموں وکشمیر میں ہمیشہ تشدد کا کھیل کھیلا ہے اور اس ملک کو یہاں کا امن پسند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹینسی کے بچے کھچے نشانوں کو بھی جلد صاف کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک کو کشمیر کا امن راس نہیں آرہا ہے اس لئے وہ یہاں پر ہتھیار اور منشیات کی کھیپ پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کسی بھی منصوبے کو اب کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔نہوں نے بچوں اور نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی سبھی سازشوں کو ناکام بنایا جائے تاکہ وادی کشمیر میں امن و شانتی کو مزید پختہ کیا جا سکے۔
ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ جہاں پر بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں وہاں پر ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا :’ دہشت گردی کے بچے کھچے نشان موجود ہیں اُن کو بھی بہت جلد صاف کیا جائے گا اور اس حوالے سے سیکورٹی ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہیں۔‘
دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے تاہم اس بار ہم نے قبل از وقت ہی اقدامات اُٹھائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے کوششیں کی جائیں گی لیکن ہم نے بھی اس بار پختہ انتظامات کئے ہیں۔
نارکو ملی ٹینسی پر بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ دہشت گردی اور نارکو دونوں پاکستانی ایجنسی چلا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں ہی پونچھ میں نارکو ملی ٹینسی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا اور وہاں سے بڑی مقدار میں نقدی بھی ضبط کی گئی۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ منشیات سے حاصل شدہ رقم کو دہشت گرد تخریبی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پونچھ میں جو نقدی برآمد کی گئی اُس کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لانا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے عین موقع پر ملی ٹینٹوں کے منصوبے کو ناکام بنایا۔
ٹیرر فنڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہاکہ ایس آئی یو ، ایس آئی اے اور این آئی اے سبھی مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ اب ناکورٹکس کنٹرول بیورو کی بھی خدمات حاصل کی گئی تاکہ ان نارکو ماڈیولز کو تباہ برباد کیا جاسکے۔پراپرٹی ضبط کرنے کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہاکہ چھان بین کے بعد ہی اس طرح کا قدم اُٹھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس مکان مالک نے مرضی سے رہائشی مکان کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا اُن کے خلاف ہی قانونی کارروائی کی گئی اور اُس کے بغیر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔
پولیس سربراہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جائیداد کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے استعمال میں نہ لائیں اور اگر کوئی پناہ دیتا ہے اور وہاں سے دہشت گردی کی کارروائی انجام دی جاتی ہے اُس پراپرٹی کوضبط کرنا کوئی غلط بات نہیں.
جموں و کشمیر
اننت ناگ : منشیات سے متعلق معاملات میں غیر قانونی املاک کو پولیس نے کیا مسمار
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے سول انتظامیہ کے تعاون سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر تعمیر کردہ کروڑوں روپے کی غیر قانونی املاک کو مسمار کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق، اس مہم کے دوران قومی شاہراہ کے کنارے واقع اسٹیٹ سنگم میں سرکاری زمین پر بنی کئی عمارتوں کو گرا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان عمارتوں کو سڑک کنارے ڈھابوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور یہ املاک این ڈی پی ایس ایکٹ کے مقدمات میں ملوث افراد سے وابستہ پائی گئیں۔ مسمار کی گئی املاک میں ‘کشمیر ریسٹورنٹ (ڈھابہ)’ بھی شامل تھا، جس کے مالکان ڈونی پورہ سنگم کے رہائشی گل محمد میر اور بشیر احمد میر تھے۔ پولیس نے واضح کیا کہ ان دونوں کے نام بجبہارا پولیس اسٹیشن میں درج مختلف منشیات کے مقدمات میں شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ تیسری عمارت، ‘میر ریسٹورنٹ’، ان کے بھائی اما میر کی تھی جو ان دونوں ڈھابوں کے درمیان واقع تھی؛ اس عمارت کو بھی کارروائی کے دوران گرا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ “یہ تمام عمارتیں سرکاری زمین پر کسی بھی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔ یہ کارروائی مکمل طور پر قانونی ضابطوں کے مطابق کی گئی، جو منشیات کے اسمگلروں اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے لیے اننت ناگ پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔”
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر مہم’ شروع کیے جانے کے بعد سے، پولیس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس مہم کے تحت مشتبہ اسمگلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کی املاک ضبط کی جا رہی ہیں اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ پولیس منشیات کنٹرول کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر غیر قانونی اور ممنوعہ ادویات کی فروخت روکنے کے لیے ادویات کی دکانوں کا معائنہ بھی کر رہی ہے۔
یواین آئی۔ ایم جے
دنیا
دنیا بھر کی فوج مل کر بھی ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھین سکتی: ایرانی سیکیورٹی کونسل
تہران، ایران کے سیکورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی فوج مل کر بھی ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھین سکتی۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران کے سیکورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ان کا کنٹرول غیر متزلزل ہے اور ایرانی اجازت کے بغیر ایک لٹرپٹرول بھی ہرمز سے نہیں جاسکتا۔
ابراہیم رضائی نے سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈرز کے حوالے سے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی تمام افواج مل کر بھی آبنائے ہرمز سے ایران کا کنٹرول ختم نہیں کر سکتیں، ایران کی مرضی کے بغیر ایک لیٹر پیٹرول بھی اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے نہیں گزر سکتا۔
دوسری جانب ایرانی افواج کے ترجمان محمد اکرم نے موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگرچہ بظاہر جنگ بندی کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن ہم اب بھی حالت جنگ میں ہیں، ایران کو امریکہ اور اسرائیل پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں، جنگ بندی کےدوران بھی ایران اپنے اہداف اپ ڈیٹ کر رہا ہے، نئے جنگی ساز و سامان کی تیاری کا عمل بھی پوری شدت سے جاری ہے، ملکی سرحدوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
ایرانی افواج کے ترجمان نے کہا کہ دشمن نے کوئی نئی جارحیت کی تو اسے نئے ہتھیاروں سے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے 60 دن بعد روس اور چین کے لیے پروازیں بحال کر دیں
تہران، ایران نے تقریباً دو مہینے کے وقفے کے بعد روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 60 روز کے وقفے کے بعد ایران نے روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس سے ایک دن قبل قومی فضائی کمپنی ایران ایئر نے بھی اپنی پروازوں کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔
دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ خبردار کر چکے ہیں کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ غیر ملکی حکومتیں یقینی بنائیں کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیاں ایرانی طیاروں کو کوئی خدمات فراہم نہ کریں، جن میں ’طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی، کیٹرنگ سروسز، ہوائی اڈوں پر لینڈنگ فیس یا طیاروں کی دیکھ بھال‘ شامل ہیں۔
ایران جنگ اور امن معاہدے سے متعلق تمام خبریں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی وزارت خزانہ ’کسی بھی ایسے تیسرے فریق کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی جو ایرانی اداروں کے ساتھ لین دین کرے یا انہیں سہولت فراہم کرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر23 hours agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
ہندوستان4 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
ہندوستان4 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا5 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا1 week agoدھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
دنیا1 week agoایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے: ایرانی سفیر










































































































