پاکستان
چالیس ہزار دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں:عمران خان

خبراردو: پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چالیس مختلف دہشت گروپ سرگرم ہیں اورتیس سے چالیس ہزار تربیت یافتہ دہشت گرد افغانستان اور کشمیر میں لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں ان میں جیش محمد بھی شامل ہے۔امریکہ کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مختلف پروگرام میں ان خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’سابقہ پاکستانی حکومتوں نے امریکہ کو سچائی نہیں بتائی۔‘‘
انہوں نے منگل کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سابقہ حکومتوں خصوصی طور سے ان پندرہ ربرسوں میں برسراقتدار حکومتوں نے امریکہ کوسچائی نہیں بتائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 40 مختلف دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں۔
مسٹر خان نے کہا کہ ’’ہم دہشت گردی پر امریکی جنگ لڑرہے ہیں، حالانکہ پاکستان کا 9/11 سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔القاعدہ افغانستان میں تھا۔ پاکستان میں کوئی طالبان جنگجو نہیں تھے۔ لیکن اس کے باوجود ہم جنگ کا حصہ بنے۔ بدقسمتی سے جب کچھ چیزیں غلط ہوئیں تب میری حکومت پر الزام عائد کیا گیا، ہم نے امریکہ کو زمینی حقائق سے آگاہ نہیں کیا۔‘‘
وہ کیپیٹل ہل میں پاکستان حامی گروپ کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔
اسی طرح اپنے تین روزہ امریکی دورے کے دوران ایک دوسری تقریب ’یونائٹیڈ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 30 ہزار سے چالیس ہزار تک دہشت گرد موجود ہیں، جو تربیت یافتہ ہیں جو افغانستان اور کشمیر میں لڑچکے ہیں۔
مسٹر خان نے مزید کہا کہ 2014 میں پاکستانی سیاست میں ایک اہم موڑ آیا جب پاکستانی طالبان نے آرمی پبلک اسکول میں 150 اسکولی طالب علموں کو ہلاک کردیا، اس کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں نے قومی ایکشن پلان پر دستخط کئے اور ہم سبھی نے اس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ہم کسی بھی جنگجو گروپ کو پاکستان کے اندر اپنی سرگرمیوں کو انجام دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ سے قبل ہی جس میں ہندوستانی سیکورٹی فورسیز کے قافلے کو دہشت گردوں نے کار بم دھماکہ کے ذریعہ نشانہ بنایا تھا ، پاکستان نے تمام جنگجو گروپوں کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی فیصلے کی تمام سیاسی پارٹیوں نے حمایت کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی جو ہندوستان میں سرگرم تھا اس کے بعد پاکستان اچانک سرخیوں میں آگیا۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے پہلے ہی ہم فیصلہ کرچکے تھے کہ تمام جنگجو گروپوں کو پاکستان میں غیر مسلح کریں گے ۔ یہ پاکستان کے مفادمیں ہے۔ میں پھر اعادہ کرتا ہوں کہ یہ ہمارے مفاد میں ہے۔
مسٹر عمران خان نے اعتراف کیا کہ جب کبھی بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوتی ہے تو کوئی نہ کوئی واقعات ایسا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ لیکن انہوںنے یہ نہیں بتایا کہ ان واقعات کے پیچھے کون لوگ ہوتے ہیں جو قیام امن میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا5 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان5 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
جموں و کشمیر1 week agoامرناتھ یاترا: جموں و کشمیر کے ادھم پور میں سڑک حادثے میں پانچ زائرین زخمی
دنیا7 days agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

































































































