دنیا
ڈرون دیکھے جانے کے چار گھنٹے بعد کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر پروازیں بحال

کوپن ہیگن، کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر پروازیں ایک ڈرون کے نظر آنے کے بعد تقریباً چار گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئیں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی پولیس نے ابھی تک کوپن ہیگن ایئرپورٹ کے ارد گرد دیکھے گئے ڈرونز کی قسم یا تعداد کی تصدیق نہیں کی۔
یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ڈرون کہاں سے آئے یا کہاں سےگئے ہیں۔ ڈپٹی پولیس انسپکٹر جیکب ہینسن نے صحافیوں کو بتایا ’’ہمیں نہیں معلوم کہ وہ اس وقت کہاں ہیں، لیکن ہم موجودہ صورتحال کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ڈرون نظر آنے کے بعد تقریباً چار گھنٹے تک پروازیں معطل رہیں، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق تقریباً 00:30 بجے ایئرپورٹ پر آپریشن دوبارہ شروع ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے حصے کے طور پر متعدد اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
افسران کے مطابق، پیر کی شام کوپن ہیگن ہوائی اڈے کے گرد و نواح تین بڑے ڈرون پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے، جس سے تقریباً چار گھنٹے تک ہوائی اڈے پر پروازیں اور لینڈنگ روک دی گئی۔
ایک بیان میں، ہوائی اڈے نے بار بار تاخیر اور منسوخی کے بارے میں خبردار کیا اور مسافروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ایئرلائنز سے پرواز کی صورت حال کی معلومات حاصل کریں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ڈرون روسی نژاد تھے، مسٹر ہینسن نے کہا کہ وہ اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔
کوپن ہیگن ایئرپورٹ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایئرپورٹ کے اوپر کی فضائی حدود مقامی وقت کے مطابق تقریباً 20:30 پر نامعلوم ڈرون کی وجہ سے بند کردی گئی۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلاٹ رڈار 24 نے اطلاع دی ہے کہ ہوائی اڈے پروازیں بند کئے جانے کی وجہ سے کوپن ہیگن جانے والی کم از کم 35 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے کے ترجمان نے این آر کےمیڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ ڈرون نگرانی کی وجہ سے ہوائی اڈے کے اوپر کی فضائی حدود مقامی وقت کے مطابق 00:00 بجے بند کر دی گئی تھیں اور تمام پروازوں کو قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
مسٹر ہینسن نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ڈنمارک پولیس صورت حال واضح کرنے کے لیے ناروے کے افسران کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
ایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
تہران، ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام بحری جہاز گزرنے سے قبل ایرانی افواج کے ساتھ رابطہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ جو جہاز بغیر ہم آہنگی اور اجازت کے گزرنے کی کوشش کریں گے، ان کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بحری مشن کے اعلان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی مشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے ایران نے اپنی سمندری حدود کی سیکیورٹی میں مداخلت قرار دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران سخت جواب دیگا، کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر
تہران، کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر جنرل علی عبدالٰہی نے کہا ہے کہ دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران سخت جواب دے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر جنرل علی عبدالٰہی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول میں رکھیں گے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی افواج سے کوآرڈی نیشن لازم ہوگی۔
جنرل علی عبدالٰہی کا کہنا تھا کہ امریکی حکمران اور فوج نے عالمی آبی گزرگاہوں پر ڈکیتی شروع کی ہے، امریکہ نے دنیا کی معیشت اور تجارتی امن کو خطرے میں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران ہر جگہ سخت جواب دیگا، امریکی یا کسی بھی اجنبی فوج کا آبنائے ہرمز میں داخلہ حملوں کی زد میں ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کے حامی ایسے اقدامات سے گریزکریں ورنہ ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کی بحالی، امریکی فوج کا پیر سے آپریشن فریڈم شروع کرنے کا اعلان
واشنگٹن، امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کی مدد کے لیے ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ شروع کر رہی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز پروجیکٹ فریڈم شروع کرے گی تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کے لیے آزادیٔ آمد و رفت بحال کی جا سکے۔
سینٹکام نے کہا ’’یہ مشن، جس کی ہدایت صدر کی جانب سے دی گئی ہے، ان تجارتی جہازوں کی مدد کرے گا جو اس اہم بین الاقوامی تجارتی راستے سے آزادانہ گزرنا چاہتے ہیں۔‘‘ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں اس بیان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اس آپریشن کا عندیہ دیا تھا۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ’’ہم بحری ناکہ بندی کو بھی برقرار رکھیں گے۔‘‘ سینٹکام کے مطابق آپریشن پروسپیریٹی گارڈین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز، 100 سے زائد زمینی اور بحری ہوائی جہاز، مختلف شعبوں میں کام کرنے والے بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز، اور 15,000 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا1 week agoعباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
دنیا1 week agoفلسطین میں غزہ جنگ کے بعد پہلی بار انتخابات، سیاسی عمل دوبارہ شروع
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو











































































































