تازہ ترین
کالے جھنڈے لہرانا تحریک دشمن عناصرکی کارستانی: گیلانی

خبراردو:
مرکزی جامع مسجد سرینگر میں گزشتہ ہفتے چند نقاب پوش افراد کی طرف سے منبر پر کالے جھنڈے لہرانے اور تاریخی جامع مسجد کا تقدس پامال کرنے کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حریت کانفرنس (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے گزشتہ جمعہ کوپیش آئے واقعے کو ایک منصوبہ بند سازش سے تعبیر کیا۔ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی والی عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے جمعہ کو ’یوم تقدس‘ کی مناسبت سے جامع مسجد سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نماز جمعہ سے قبل بیشتر مذہبی و آزادی پسند جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے نقاب پوش افراد کی طرف سے جامع مسجد کی بے حرمتی کرنے کی کھل کر مذمت کی۔
عوامی اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کو اصل مقصد کشمیر یوں کی طرف سے جاری مبنی بر حقیقت جدوجہد کو دہشت گرد کے بطور پیش کرنا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ جامع مسجد میں کالے جھنڈے لہرانے کے پیچھے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو بین الاقوامی دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ جوڑنا مقصود ہے تاکہ بعد میں کشمیریوں کی اجتماعی نسل کشی کی راہ ہموار ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن نظام حیات ہے جو دنیا میں اپنے ماننے والوں کو انسایت کا احترام کا درس سکھاتا ہے لیکن اسلام دشمن قوتیں اس نظام رحمت کو بدنام کرنے اور اس کے ماننے والوں کو دہشت گرد جتلانے کی انتھک جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اسی لیے کشمیر کی رواں جدوجہد کو بھی بھارت کی خفیہ یجنسیاں بدنام کرنے کے لے اس قسم کے مذمو م حربے بروئے کار لارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رواں جدوجہد میں کشمیریوں نے کافی قربانیاں پیش کی ہیں اور اس وقت بھی ہمارے نوجوان کشمیر کے منصفانہ حل کی خاطر کٹ مررہے ہیں لہٰذا عوام ان قربانیوں کا پاس و لحاظ رکھ کر کوئی بھی ایسا قدم نہ اُٹھائے جس سے ہماری تحریک پر حرف آجائے۔خیال رہے 28دسمبر کو نامعلوم نقاب پوش افراد نے جامع مسجد کے منبر پر جوتوں سمیت رقص کا سماں باندھا اور یہاں آئی ایس ایس نامی جنگجو گروپ کے جھنڈے لہرائے تاہم اس واقعے کے بعد ریاست کے سیاسی و غیر سیاسی حلقوں میں اس واقعے کے خلاف کھل کر مذمتی بیانات سامنے جاری ہوئے۔ ریاست کی سابق خاتون وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی اس حوالے سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
دنیا
جے ڈی وینس کے ممکنہ دورۂ پاکستان سے متعلق امریکی میڈیا میں متضاد خبریں
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے ممکنہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے امریکی میڈیا میں متضاد رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس سے صورت حال غیر واضح ہو گئی ہے۔
ابتدائی طور پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے نائب صدر کی روانگی سے متعلق اطلاعات جاری کی گئیں، جنھیں بعض امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جے ڈی وینس اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا کہ نائب صدر اسلام آباد نہیں جا رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مزید ابہام اس وقت پیدا ہوا جب یہ کہا گیا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے نائب ایک ہی وقت میں ایک ہی مقام پر موجود نہیں ہوسکتے۔
اطلاعات کے مطابق اگر صدر ٹرمپ خود اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ایسی صورت میں جے ڈی وینس کا دورہ منسوخ ہو سکتا ہے۔
دریں اثنا، فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی شخصیات اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد میں ایرانی حکام کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا، ایرانی فوج کا جواب دینے کا اعلان وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی وفد اسلام آباد پہنچنے والا ہے اور اس میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہو سکتے ہیں، جب کہ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وینس ممکنہ طور پر خود سفر نہ کریں بلکہ پسِ منظر میں کردار ادا کریں۔
تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ جے ڈی وینس پاکستان جا کر ایران سے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں اس سے پہلے ہونے والے مذاکرات (11–12 اپریل) کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوئے تھے، ایران نے نئی بات چیت میں شرکت سے ہچکچاہٹ ظاہر کی ہے اور امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات بھی لگائے ہیں۔ جب کہ موجودہ جنگ بندی جلد ختم ہونے والی ہے، جس کی وجہ سے یہ دورہ انتہائی اہم ہو گیا ہے۔ جے ڈی وینس کے دورے پر ابھی بھی مکمل یکسوئی نہیں، تاہم امریکہ ہر صورت اسلام آباد میں مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، اور پاکستان اس وقت امریکا-ایران سفارتکاری کا مرکزی مقام بن چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
تہران، ایرانی پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں سے وابستہ 100 سے زائد کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل احمد رضا رادان کے مطابق یہ کارروائیاں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئیں، انہوں نے بتایا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے حالیہ کارروائیوں کے دوران دہشت گرد گروہوں سے وابستہ 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا رادان کے مطابق ان آپریشنز کے دوران 3,000 سے زائد ہتھیار، بڑی مقدار میں زندہ گولیوں کا ذخیرہ اور سرد اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریباً 6,000 نگرانی کے آلات اور جاسوسی کے اوزار بھی قبضے میں لیے گئے اور ان سے منسلک مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا ہمارے سپاہی سرحدوں پر تمام تر ساز و سامان کے ساتھ موجود ہیں اور ان کے ہاتھ ٹرگر پر ہیں۔ رادان نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ سکیورٹی حالات میں فوجی اور سرحدی تیاری کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے صوبہ مازندران میں امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ 69 ایجنٹوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک حساس مقامات کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے اور انہیں منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی سرزمین کے اندر تخریب کاری کی کارروائیوں کی تیاری کر رہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس مانیٹرنگ اور نگرانی کے بعد یہ کارروائی کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
میو نخ، نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کے تعلقات کو درپیش چیلنجز کے باوجود امریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا لیکن اس کے لیے ’ایک مضبوط نیٹو کے اندر ایک مضبوط یورپ‘ کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک روٹے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے بعض ارکان سے واضح طور پر ناراض ہیں اور وہ ٹرمپ کی ناراضگی کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ نیٹو میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ نیٹو ’غیر صحت مندانہ انحصار‘ سے حقیقی شراکت داری پر مبنی ٹرانس ایٹلانٹک اتحاد کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جوہری چھتری یورپی سلامتی کی حتمی ضمانت ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ برقرار رہے گی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں متعدد مواقع پر شکایت کی ہے کہ نیٹو کے یورپی ممبران ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
جموں و کشمیر7 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا7 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا7 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
دنیا7 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ






































































































