تازہ ترین
ایس ایم سی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال سے شہر سرینگر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

خبراردو:
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی طرف سے چند کونسلروں اور سرکاری اہلکاروں کی طرف سے بدتمیزی کئے جانے اور سات برسوں سے کام کررہے ملازمین کو مستقل کرنے جیسے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے تک کام چھوڑ ہڑتال شروع کی ہے جس کے نتیجے میں شہر سرینگرمیں گند و غلاظت کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں آس پڑوس میں عفونت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ادھر شہر کے کئی مقامات پر گندگی کے ڈھیر جمع ہونے اور انہیں ٹھکانے نہ لگائے جانے کے خلاف عوامی حلقوں میں ایس ایم سی کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔
سرینگر میونسپل کارپوریشن میں کام کررہے ملازمین جن میں خاکروب کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں گزشتہ منگلوار سے کا م چھوڑ ہڑتال پر گئے ہوئے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایس ایم سی کے لیے نومنتخب ہوئے چند کونسلروں نے محکمہ میں بدتمیزی کا ماحول گرم کیا ہوا ہے جس کے نتیجے میں محکمہ کے روز مرہ کام پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ملازمین مانگ کررہے ہیں کہ چند کونسلروں اور سرکاری اہلکاروں کی طرف سے بدتمیزی کئے جانے کا حکومت سخت نوٹس لے اور محکمہ میں سات برسوں سے کام کررہے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
اس دوران ایس ایم سی ملازمین کی ہڑتال سے شہر کے کئی مقامات پر گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں سخت کوفت اُٹھانی پڑ رہی ہے۔ شہر کے قلب لعل چوک میں گھنٹہ گھر کے نزدیک گندگی کا بڑا ڈھیر جمع ہوا ہے جہاں پرآوارہ کتوں نے جال بچھایا ہوا ہے جس کی وجہ سے راہ گیروں کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ادھر عوامی حلقوں میں ایس ایم سی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے درمیان جاری رسہ کشی پر سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔
عام لوگوں کا کہنا کہ ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کا بنیادی کام شہر سرینگرمیں صفائی کو بہتر بنانا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں پر عہدوں پر فائز لوگ سیاست کھیلنے میں مصروف ہے۔ عام لوگوں کا کہنا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کو لوگوں نے شہر سرینگر کو صاف ستھرا بنانے کا منڈیٹ دیا ہے لیکن اگر وہ سیاسی کھیل کھیلنے میں ہی اپنا وقت ضائع کردیتے ہیں تو یہ لوگوں کے منڈیٹ سے کھلواڑ ہے۔ انہوں نے میئر اور ڈپٹی میئر پر زور دیا کہ وہ آپسی رسہ کشی کو فی الفور رفع کرکے شہر میں پڑی گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں۔
دنیا
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
واشنگٹن، فاکس نیوز سنڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کرس رائٹ نے کہا کہ عوامی سطح پر باتیں سامنے آنے کے باوجود ایرانیوں سے مذاکرات جاری ہیں میرے خیال میں یہ مذاکرات درحقیقت اچھی پیشرفت ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تخلیقی مذاکرات کار ہیں جو مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالتے ہیں ٹرمپ غیریقینی صورتحال کو بھی ایک حکمت عملی کے طور پر استعمال کرتے ہیں میرا خیال ہے کہ اس تنازع کا ایک اچھا اختتام ہو گا۔
کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد بحری جہازرانی کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے اپنا وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے بڑی شرط رکھ دی۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے تاحال اسلام آباد میں مذاکراتی وفد بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک امریکا کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد حالیہ دنوں میں ایک پاکستانی ثالث کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کانگریس نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی ، پاکستان کے ‘بڑھتے ہوئے سفارتی کردار’ پر متنبہ کیا
نئی دہلی ، کانگریس نے پیر کے روز مرکز کی خارجہ پالیسی پر شدید حملہ کرتے ہوئے سینئر لیڈر جے رام رمیش کے ذریعے یہ الزام لگایا کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے باوجود ہندوستان پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایک سخت بیان میں رمیش نے ان رپورٹس کی طرف اشارہ کیا جن میں پاکستان کو امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور انہوں نے اسے اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت قرار دیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے پہلے کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ملک کو ہمارے عالم اور ہمیشہ خوش لباس وزیر خارجہ نے ‘دلال’ قرار دیا تھا، وہ مبینہ طور پر آج امریکہ-ایران امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کر رہا ہے۔
رمیش نے پاکستان کی نازک معاشی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ اس ملک نے حال ہی میں اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے خلیجی ممالک سے اربوں ڈالر ادھار لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت واضح طور پر مشکل میں ہے اور اس کا انحصار دوست ممالک کی خیرات پر ہے، لیکن اس کے باوجود اسلام آباد ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
کانگریس لیڈر نے پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنے کا الزام بھی لگایا اور اس سلسلے میں اسامہ بن لادن کو پناہ دینے اور پہلگام دہشت گردانہ حملے سمیت ماضی کے دیگر حملوں میں ملوث ہونے کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے رمیش نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پاکستان پر مستقل بین الاقوامی دباؤ بڑھانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ وزیر اعظم مودی کی علاقائی اور عالمی مشغولیت کے انداز اور بیانیے کے انتظام نے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔
سابقہ یو پی اے حکومت کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے رمیش نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے میں زیادہ کامیاب رہے تھے۔
رمیش نے پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کی بین الاقوامی سطح پر، خاص طور پر امریکہ میں بڑھتی ہوئی پذیرائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منیر کے ریمارکس نے خطے میں تناؤ کو بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی بڑھتی ہوئی قربت ہندوستان کے لیے ایک خاصا سنگین دھچکا ہے۔ رمیش نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ فیلڈ مارشل اور ان کے ساتھی ٹرمپ کے خاندان اور ساتھیوں کے ایکو سسٹم کو ہندوستان کے مقابلے میں بہتر طریقے سے سنبھالنے میں کامیاب رہے ہیں، اور انہوں نے اسے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک ‘تاریخی ناکامی’ قرار دیا۔ ہندوستان کی سفارتی حکمت عملی میں مکمل تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ موجودہ قیادت مطلوبہ تبدیلی لانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
کھڑگے مغربی بنگال اور راہل تمل ناڈو میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے
نئی دہلی ، کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی پیر کو بالترتیب مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے مسٹر کھڑگے مغربی بنگال کے کوچ بہار اور سلی گوڑی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے جبکہ تمل ناڈو میں ، راہل گاندھی کنیا کماری میں لکشمی پورم ، ترونیل ویلی میں نونگولیری اور تھوتھکوڈی میں سری وینکٹم میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر7 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا7 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا7 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
دنیا7 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا7 days agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ





































































































