تازہ ترین
کنن پوش پورہ سانحہ کے 29 برس مکمل

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے کنن اور پوشپورہ علاقوں میں 29 برس قبل یعنی 23 اور 24 فروری 1991 کی درمیانی شب کے دوران فوج نے مبینہ طور متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
واضح رہے کہ 23 فروری 1991 کی رات کو فوج کی 4 راجپوتانہ رائفلز کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے دو دیہات کنن اور پوش پورہ کو محاصرے میں لیا تھا اور کئی خواتین کے ساتھ اجتماعی طور جنسی زیادتیوں کا ارتکاب کیا تھا۔
بھارتی فوج نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد تھے لیکن 2013 میں مصنفین افرا بٹ اور نتاشا راتھر سمیت 50 خواتین کے ایک گروپ نے اس معاملے کی تحقیقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے درخواست کی۔ اس کے بعد دوبارہ سے تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا اور کشمیر ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔
کشمیر میں 1991کا سال انتہائی کربناک تھا جب مرکزی حکومت نے عسکریت پسندی کے خلاف ایک سخت گیر مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے دوران، مشتبہ بستیوں میں رات کے دوران محاصرہ کیا جاتا تھا اور مرد و خواتین کو شناختی پریڈ اور گھروں کی تلاشی کے مراحل سے گزارا جاتا تھا۔
کپوارہ ضلع کو عسکریت کا دروازہ یا ’گیٹ وے آف انسرجسی‘ کہا جاتا تھا کیونکہ اس سرحدی ضلع کے راستے ہی ہزاروں عسکریت پسند پاکستانی علاقے سے اسلحہ کی ٹریننگ حاصل کرکے وادی میں داخل ہوئے تھے۔کنن پوش پورہ میں رات کے دوران محاصرہ اور تلاشی کارروائی بھی اسی عسکریت مخالف مہم کا حصہ تھا۔
سنہ 2016 میں پانچ کشمیری خواتین کارکنان نے اس دردناک سانحہ پر ایک کتاب لکھی جو کنن اور پوش پورہ علاقوں کی خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روداد پر مبنی ہے۔یہ کتاب ‘کیا آپ کو کنن پوشپورہ یاد ہے؟ ‘دہلی میں مقیم زبان پبلشرز نے شائع کی تھی اور کتاب کو جے پور لٹریچر فیسٹیول میں باضابطہ طور پر جاری کیا گیا تھا۔
228 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں اجتماعی جنسی زیادتی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ ‘کشمیر میں کس طرح جنسی زیادتی کو جنگ اور شدت پسندی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔’اس کتاب میں پولیس تفتیش، متاثرہ افراد کے طبی ریکارڈ اور اس معاملے پر سول سوسائٹی کے نظریات کے ریکارڈ موجود ہیں۔کنن پوش پورہ ساںحہ ایک تلخ حقیقت ہے جو کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ درج رہے گی۔کنن پوشپورہ واقع انتہائی متنازع رہا ہے۔
پریس کونسل آف انڈیا کے اس وقت کے سربراہ بی جی ورگھیز نے ایک متنازع رپورٹ میں فوج پر لگے الزامات کی تردید کی تھی لیکن کشمیر کے اس وقت کے ڈویژنل کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے خواتین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں کہا کہ یہ مبالغہ آمیز ہوسکتے ہیں لیکن بعید از حقیقت نہیں ہیں۔گزشتہ برس کپوارہ کے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر سید محمد یاسین نے بھی کہا تھا کہ انہوں نے واردات کے بعد جب ہر دو دیہات کا دورہ کیا تو متعدد خواتین نے انہیں بتایا کہ مسلح فوجیوں نے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔(ای ٹی وی)
دنیا
ایران پر نئے حملے مفاہمت نامے کی خلاف ورزی، تنازع کے حل کی راہ مسدود ہو رہی ہے: لاؤروف
ماسکو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ ایران پر فوجی حملوں کا دوبارہ آغاز تنازع کے پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان کے مطابق ماسکو ان حملوں کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے کی خلاف ورزی تصور کرتا ہے۔
سرگئی لاؤروف نے یہ بات منگل کو اپنے چاڈی ہم منصب عبداللہ صبری فضول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایران پر حملوں کے دوبارہ آغاز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا، “ہم ایران کے خلاف فوجی حملوں کے دوبارہ آغاز کو مفاہمت نامے کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں اور اس پر مزید تبصرے کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک افسوس ناک صورت حال ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ایران میں شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں بھی شہری تنصیبات متاثر ہو رہی ہیں، اور یہ کسی مثبت نتیجے کی طرف نہیں لے جا رہا۔”
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ اقدام اس دروازے کو بند کر رہا ہے جسے واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے نے کھولا تھا۔
انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایران پر حالیہ حملے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے کی خلاف ورزی ہیں۔
چند روز قبل بھی سرگئی لاؤروف نے ایران سے متعلق تنازع کو ایسے معاہدوں کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا جو تمام فریقوں کے مفادات کا احاطہ کرتے ہوں۔
موزمبیق کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایران، آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے روس کا مؤقف واضح ہے۔
لاؤروف نے کہا، “ہم سمجھتے ہیں کہ اس تنازع کا حل ناگزیر ہے اور یہ صرف ایسے معاہدے کے ذریعے ممکن ہے جو نہ صرف ایران، اس کے پڑوسیوں اور امریکہ بلکہ ان تمام ممالک کے مفادات کی بھی عکاسی کرے جو موجودہ صورت حال کے عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔”
یواین آئی۔ م س
دنیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں کے خلاف مظاہرے ،ایران نے صنعا ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت کی
صنعا/ تہران، یمن کے مختلف صوبوں میں صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی حملے کے خلاف مسلح قبائلی اجتماعات اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے یمنی مسلح افواج کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے حملے کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمنی میڈیا نے المسیرہ نیٹ ورک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی فضائی حملوں کے خلاف حجہ، ریمہ، المحویت اور اباب صوبوں میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ حجہ کے ضلع المحبشہ کے قبائل نے صنعا کے ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت اور یمنی مسلح افواج کے اقدامات کی حمایت کے لیے مسلح اجتماع منعقد کیا۔
اس اجتماع نے یمن کی ناکہ بندی اٹھانے کے بارے میں ایران کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا اور فوجی تربیت اور متحرک ہونے میں حصہ لینے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے انصار اللہ تحریک کے سربراہ کو حملے کے ردعمل اور ناکہ بندی اٹھانے کے بارے میں فیصلے کرنے کے مکمل اختیار کا اعلان بھی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے پیر کے روز صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کر کے ایک ایرانی طیارے کو اترنے سے روک دیا۔ یمن کی وزارت دفاع کے مطابق، یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حوثی وفد نے، جو مرحوم رہنما علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لیے ایران کا سفر کیا تھا، یمنی ایئرلائن کی پرواز سے واپس آنے سے انکار کر دیا اور ایرانی طیارے میں واپس آنے پر اصرار کیا۔
ادھر ایران نے صنعا کے ہوائی اڈے پر سعودی حمایت یافتہ حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور یمن کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اس سے قبل حوثی تحریک نے سعودی عرب پر صنعا کے ہوائی اڈے پر بمباری کا الزام عائد کیا تھا اور جوابی کارروائی میں میزائل داغے تھے۔ سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے حوثی میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔
حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ ان کی فورسز نے یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ مارچ 2022 میں غیر رسمی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے یہ پہلے حملے بتائے جاتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے: نیتن یاہو
یروشلم، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل پر حملہ کیا تو اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور فیصلہ کن ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں منعقدہ نیگیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قیادت کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دے گا اور ایرانی قیادت کو خبردار کرتا ہوں کہ اگر آپ نے ہم پر حملہ کیا تو یہ نہ سمجھیں کہ ہم خاموش رہیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ وہ دن گزر چکے جب کوئی اسرائیل پر حملہ کرے اور اسے فیصلہ کن جواب نہ دیا جائے۔ ان کے بقول آئندہ کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر جاری کشیدگی ایک بار پھر جنگی صورتحال میں تبدیل ہو گئی ہے، جہاں دونوں ممالک اس اہم آبی گزرگاہ کے کنٹرول پر آمنے سامنے ہیں۔
جنگ بندی کے خاتمے کے بعد کشیدگی اس وقت دوبارہ بڑھی جب ایران نے مبینہ طور پر پروٹوکول کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز میں ایک بڑے تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا۔
اس کے جواب میں امریکہ نے ایران میں متعدد فوجی اہداف اور ایک اہم تجارتی ریلوے پل پر حملے کیے، جو ایران کو قازقستان اور روس سے ملاتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، تاہم ان کی تکنیکی ٹیم مذاکراتی عمل بھی جاری رکھے گی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا1 week agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
ہندوستان7 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا7 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا7 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا7 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز




































































































