دنیا
کناڈا کے صوبے کولمبیا میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 25 زخمی
وینکوور، کناڈا کے برٹش کولمبیا کے ٹمبلر رج میں ایک ہائی اسکول اور قریبی گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ شوٹر سمیت 10 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے منگل کو کہا کہ افسران نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:20 بجے کے قریب ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں فائرنگ کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اسکول میں چھ افراد مردہ پائے گئے، جب کہ ایک شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نیز دو اور متاثرہ افراد ایک گھر سے ملے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ اس کا تعلق بھی اسی واقعہ سے ہے۔
آر سی ایم پی نے کہا کہ مشتبہ شوٹر بھی مردہ پایا گیا، شاید اس نے خود کو گولی مارلی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ کوئی اور مشتبہ شخص فرار نہیں ہے۔
تقریباً 25 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو شدید زخمی تھے، جنہیں ایئر لفٹ کرکے اسپتال لے جایا گیا، جب کہ دیگر کا مقامی طور پر علاج کیا گیا۔ آر سی ایم پی نے کہا کہ تمام طلباء اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راکی پہاڑوں کے دامن میں واقع ٹمبلر رج کی آبادی تقریباً 2400 ہے۔
برٹش کولمبیا کے وزیر اعظم ڈیوڈ ایبی نے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ ‘ہمارے دل ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے آج رات ٹمبلر رج میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔
انہوں نے مزید کہا، “حکومت آنے والے دنوں میں کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی کیونکہ ہم سب اس ناقابل تصور سانحے سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔”
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران اور امریکہ میں 10روزہ جنگ بندی کی تجویز
تہران، ثالثوں نے ایران اور امریکہ میں 10روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہےجس کے دوران معاہدہ بحالی کا راستہ نکالا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا ثالثوں نے امریکا کیساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے دس دن سیزفائر کی تجویز بھیجی ہے، تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان ایرانی وزیر خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا مقصد عبوری معاہدے کو بحال کرنے کے راستے تلاش کرنا ہے، ثالثی کرنے والے ملک کشیدگی میں کمی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے پیغامات ثالث ممالک کے ذریعے تہران پہنچائے گئے کشیدگی کے باوجود سفارتی چینلز فعال رہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ کا دائرہ پھیلا تو ذمے دار امریکہ ہو گا خارگ جزیرے پرقبضہ کرنے کی کوشش کرنے والی امریکی فوج کا استقبال کرنے کیلئے تیارہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز کو بطور دباؤ استعمال کر رہا ہے: مارکو روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بطور دباؤ استعمال کر رہا ہے۔
آسیان اجلاس کے لیے فلپائن روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا لیکن دیگر ممالک کو بھی آگے آ کر بوجھ بانٹنا ہو گا، وہ عسکری ساز و سامان کی فراہمی ہو یا مالی معاونت۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے امریکا سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن سفارت کاری حقیقی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کسی مفاہمت کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو وہ معاہدہ مؤثر نہیں رہ سکتا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ کئی بار مذاکرات کی کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب امریکی فوج نے ایران پر آج مسلسل نویں رات بھی حملے کیے۔
ایران کے شہروں تبریز، چابہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور KONARAK میں حملوں کی اطلاع ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج امریکی مداخلت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق آئی آر جی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان، مسلسل تربیت اور آپریشنل صلاحیتوں میں مسلسل بہتری کی بدولت کسی بھی ممکنہ امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی مسلسل چوکسی اور ہر وقت آپریشنل تیاری ملک کے پائیدار تحفظ کی ضمانت ہے اور اس مقصد کے لیے تمام آپریشنل شعبوں میں سنجیدگی کے ساتھ تیاری برقرار رکھی جا رہی ہے۔
آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل روح اللّٰہ نوری نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کسی بھی دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا3 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا6 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
ہندوستان5 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا3 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا5 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا3 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا3 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا3 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
جموں و کشمیر3 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
ہندوستان4 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
دنیا4 days agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف


































































































