جموں و کشمیر
مرکزی حکومت ریٹا ئرڈ ملازمین کے حقوق صلب نہ کرے:اعجازاحمدخان

جموں وکشمیر،لداخ پنشنرس یونائٹیڈ فرنٹ کی23جون کیلئے احتجاجی کال
ملازمین کے بڑے فورمEJCCنے کیا مکمل حمایت کااعلان
سری نگر: جے کے این ایس : آٹھویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کئے جانے سے متعلق مرکزی سرکار کے اعلان کیخلاف جموں وکشمیر،لداخ پنشنرس یونائٹیڈ فرنٹ کی جانب سے23جون کیلئے دی گئی کال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ملازم انجمنوںکے سب سے بڑے پلیٹ فارم ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCCنے تمام محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ 23جون کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفتروں کے باہر مجوزہ پُرامن احتجاج میں شرکت کریں ۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق مرکزی حکومت نے آٹھویں تنخواہ کمیشن کو جنوری 2026میں لاگو کرنے کااعلان کردیا ہے تاہم مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں اپنا یہ ارادہ ظاہر کیاہے کہ نئے تنخواہ کمیشن کی سفارشات کااطلاق ریٹائرڈ ملازمین پر نہیں ہوگا۔ مرکزی حکومت کے اس اعلان کیخلاف جموں وکشمیر،لداخ پنشنرس یونائٹیڈ فرنٹ نے 23جون 2025بروز پیر کے روز جموں وکشمیرکے تمام اضلاع میں متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفتروں کے باہر پُرامن احتجاج کے بعداس سلسلے میں ڈپٹی کمشنروںکو یادداشت یا میمورنڈم پیش کرنے کا اعلان کیاہے ۔جموں وکشمیرکے لاکھوں مستقل وعارضی ملازمین کی تنظیموں کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCCنے جموں وکشمیر،لداخ پنشنرس یونائٹیڈ فرنٹ کی کال کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے تمام محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ 23جون کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفتروں کے باہر مجوزہ پُرامن احتجاج میں شرکت کریں ۔چیئرمینEJCC اور سینئر ٹریڈیونین رہنما و سماجی کارکن اعجاز احمدخان نے جموں وکشمیر،لداخ پنشنرس یونائٹیڈ فرنٹ کی کال کو برمحل اور برحق قرار دیتے ہوئے اسبات پر سخت افسوس اور تشویش کااظہار کیاہے کہ مرکزی حکومت نے دہائیوں تک مختلف سرکاری محکموںمیں خدمات انجا م دینے والے کروڑوں ریٹائرڈ ملازمین کے سرسے اپنا ہاتھ اسوقت اُٹھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ،جب ایسے ریٹائرڈ ملازمین کو سب سے زیادہ تعاون اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔اعجاز احمدخان نے مرکزی حکومت کے اعلان کو غیر انسانی ،غیر جمہوری اور سراسر ناانصافی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جب ملازمین اپنی باقی گھریلوذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی باقی زندگی پُرسکون انداز میں گزارنے کا من بنالیتے ہیں ،توحکومت نے ایسے کروڑوں ملازمین کو بے سہارا کرنے کا سخت فیصلہ لیاہے ۔سینئر ٹریڈ یونین رہنما اعجاز احمد خان نے مرکزی حکومت کے مجوزہ اقدام کو خلاف آئین و قانون قرار دیتے ہوئے اسبات کی یاددہانی کرائی ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے اپنی ایک رولنگ میں یہ واضح کیاہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری ملازمین کو تمام وہ مراعاتیں لینے کا حق حاصل ہے ،جو حاضر سروس ملازمین کو حکومت کے کسی بھی اقدام یا کسی کمیشن کی سفارشات کے بعد دی جاتی ہیں ۔سماجی کارکن اور چیئرمینEJCCاعجاز احمدخان نے ریٹائر منٹ کے بعد ملازمین کو Dead-woodیافضول عضو قرار دئیے جانے کے فکروعمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سوال کیاہے کہ جب سابق ارکان پارلیمان اور ممبران اسمبلی کو تمام مراعاتیں دی جاسکتی ہیں اور اُن کو موجود عوامی نمائندوںکو دی جانے والی مراعات کا مستحق قرار دیاجاتاہے تو اپنی زندگی کے تیس یا چالیس اہم ترین سال عوامی خدمات میں گزارنے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد کیوں تمام مراعات اور فوائد سے محروم کردینے کی غیر منصفانہ اور خلاف انسانیت پالیسی اپنائی جارہی ہے ۔اعجاز احمدخان نے ریٹائرڈ ملازمین کو سماج اور معاشرے کا سب سے باوقار حصہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو خبردارکیاہے کہ وہ ملک کے سینئر سٹیزنز اور معززشہریوں کیساتھ کوئی ایساسلوک کرنے سے گریز کرے ،جو ہمارے سماج اور معاشرے کی بنیادوں اور ہماری اقدار کوملیا میٹ کرنے کا موجب بنے ۔
جموں و کشمیر
میرواعظ عمر فاروق کا دعویٰ: تقریب سے قبل دوبارہ گھر میں نظربربند کر دیا گیا
سرینگر، کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے منگل کے روز الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ایک بار پھر گھر پر نظربند کر کے سرینگر کے تاریخی علاقے عیدگاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا
“آج مجھے پھر سے گھر میں نظربند کر دیا گیا اورپرانے سرینگر کے نوجوانوں کی جانب سے عیدگاہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شامل ہونے سے روک دیا گیا۔ افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ مکالمے اور بات چیت کے اس بہترین موقع کو ضائع کر دیا گیا۔”انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ کے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل یا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
دریں اثنا، میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کے پس منظر پر بننے والی ایک آئندہ بالی ووڈ فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے “محدود نقصان” ہوا، جو کہ حقیقت کے برعکس اور پیلٹ متاثرین کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
میرواعظ نے فلمسازوں کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا،ان ہزاروں لوگوں کے لیے یہ اقدام زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے جو اپنی آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں میں پیلٹ لگنے کے باعث مستقل معذوری اور شدید تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں۔”ان متاثرین میں اکثریت نوجوانوں کی ہے، جنہیں پراپیگنڈے کی نہیں بلکہ ہمدردی، دیکھ بھال اور انصاف کی ضرورت ہے۔” انہوں نے فلمسازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کی غیر حساسیت پر نظرثانی کریں اور فلم کو موجودہ شکل میں ریلیز کرنے سے باز رہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر
ڈوڈا کے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان
جموں، جموں و کشمیر میں ڈوڈا ضلع کے تھاتھری علاقے میں بادل پھٹنے سے اچانک آئے سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے سے کئی گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ کل دیر رات تقریباً 2:30 بجے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹا، جس سے اچانک سیلاب آگیا اور علاقے میں کافی تباہی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ “خبروں کے مطابق، تھاتھری بازار کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کئی گھر بڑے پتھروں، مٹی اور ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔ کئی گاڑیوں کے بھی تباہ ہونے یا بہہ جانے کی خبر ہے۔” ذرائع نے کہا کہ “نقصان کا صحیح اندازہ لگایا جا رہا ہے۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ “کئی گھروں میں مٹی، پانی اور ملبہ داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو ملبہ ہٹانے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔” ساتھ ہی کئی خاندانوں کو سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہونا پڑا۔
حکام نے بتایا کہ کافی مقدار میں مٹی اور ملبہ جمع ہونے کی وجہ سے ڈوڈا-کشتواڑ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “واقعے کے بعد کی صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے اور انتظامی حکام و پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہی ہیں۔”
اس سے پہلے، ڈوڈا ضلع کے بھلیسا علاقے اور کشتواڑ ضلع میں 540 میگاواٹ کے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے پاس بھی بادل پھٹنے کے واقعات ہوئے تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا کے لیے 8815 تیرتھ یاتریوں کا چھٹا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، جموں و کشمیر میں شری امرناتھ یاترا کے لیے 8815 تیرتھ یاتریوں کا چھٹا جتھہ منگل کو سخت سکیورٹی کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 8815 تیرتھ یاتری آج صبح جموں بیس کیمپ سے 363 ہلکی اور بڑی گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے۔
اس جتھے میں 3989 زائرین بالتال بیس کیمپ اور 4826 یاتری پہلگام بیس کیمپ کے لیے جا رہے تھے۔ یہ قافلہ کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کے درمیان آگے بڑھا۔ یاترا کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے مل کر انتظامات کیے ہیں۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیرتھ یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پکا رجسٹریشن ملنے اور اپنی طے شدہ یاترا کی تاریخ پر ہی سفر کریں کیونکہ بغیر رجسٹریشن والے کسی بھی یاتری کو بیس کیمپ تک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ دو جولائی کو جموں سے یاترا کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا6 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
ہندوستان7 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا6 days agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی: صدر سلووینیا
دنیا1 week agoقطر میں امریکہ سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں: اسماعیل بقائی




































































































