پاکستان
پاکستان‘ بھارتی منفی رویے کے باوجود قیام امن کیلئے کوشاں: پاکستان

خبراردو:
پاکستان کی خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس بعنوان ’’ جنوبی ایشیا میں تنازعہ اور اتحاد: بڑی قوتوں کا رول‘‘کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے اسلام آباد اپنا بھر پور رول ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی ضدا ور ہٹ دھرمی کے باوجود اسلام آباد قیام امن کو ممکن بنانے کے لیے کوئی فروگذاشت نہیں کرے گا۔تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ بھارت کے منفی رول کے باوجود پاکستان جنوبی ایشیائی خطے میں اپنے پڑوسی ممالک میں پرامن رول کا خواہاں ہیں اور اس کے لیے وہ اپنی کوششوں کا جاری وساری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو ممکن بنانے کے لیے پوری طرح مطمئن ہے ۔بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے پاکستانی خارجہ سیکرٹری نے بتایا کہ بھارت پاکستان کے خلاف نفرت کا جال بننے میں مصروف عمل ہے اور اس کے لیے وہ ہر سطح پر دشمنانہ ماحول کو پروان چڑھارہا ہے۔اس طرح کا طریق کار نہ صرف دونوں ممالک کے آپسی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ جنوبی ایشیا ئی خطے میں اس طرح کے طرز عمل سے امن و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ناممکن ہے۔
بھارت کی طرف سے اسلام آباد میں ہونے والے سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر پاکستانی خارجہ سیکرٹری نے بتایا کہ اس طرح کے اپروچ سے بھارت نے پورے عمل کو یرغمال بنادیا۔سارک چوٹی کانفرنس جن میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، نیپال ، مال دیوز ، پاکستان اور شری لنکا شامل ہیں سربراہی اجلاس کے دوران خطے میں درپیش مسائل پر گفت و شنید کرکے اس کے تدارک کے لیے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیتے ہیں لیکن بھارت نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پورے سیشن کو یرغمال بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے فوراً بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان بھارت کی کوشش کا خیر مقدم کرتے ہوئے دو قدم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔
تحمینہ جنجوعہ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تمام حل طلب معاملات کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا لیکن بدقسمتی سے بھارت کی طرف سے اس حوالے سے منفی رول سامنے آیا اور انہوں نے عمران خان کی پیش کش کا کوئی بھی جواب دینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔کانفرنس کے دوران پاکستانی خارجہ سیکرٹری تحمینہ جنجوعہ نے اس بات پر بھارت کی کڑی نکتہ چینی کی کہ وہ خطے میں بڑے پیمانے پرہتھیاروں کی دوڑ میں آگے بڑھ رہا ہے لیکن المیہ ہے کہ چند عالمی قوتیں بھارت کی اس معاملے میں معاون کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال میں بھارت کی امریکہ کے ساتھ خصوصی میٹنگیں منعقد ہوئی ہیں جس دوران انہوں نے امریکی فوج کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے حساس ہتھیار اور ٹیکنالوجی کی خرید اری عمل میں لائی ہے جبکہ روس نے بھی بھارت کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے S-400دفاعی سسٹم حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ سے توازن بگڑنے کا بھر پور امکان ہے جبکہ اس کے مستقبل قریب میں منفی نتائج نکلنے کا بھی اندیشہ ہے۔پاکستان کی طرف سے دہشت گرد مخالف کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب ثابت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ سی پیک مزید کامیوں کی طرف گامزن ہے جبکہ اس دوران مختلف سطحوں پر افغان تنازعے کے پرامن تصفیہ پر بھی آوازیں سامنے آرہی ہے۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا5 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان5 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
جموں و کشمیر1 week agoامرناتھ یاترا: جموں و کشمیر کے ادھم پور میں سڑک حادثے میں پانچ زائرین زخمی
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی
ہندوستان4 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام

































































































