دنیا
سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم

ریاض، سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی روز کی سرحدی جھڑپوں کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، سعودی عرب نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا یہ جنگ بندی گزشتہ روز دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کے دوران طے پائی، جن میں قطر اور ترکی نے ثالثی کا کردار ادا کیا، دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں منعقد ہوگا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کی مملکت، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کے اعلان اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن و استحکام کے لیے عملی طریقہ کار کے قیام کا خیرمقدم کرتی ہے، جو دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پایا‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ وہ امن و استحکام کو فروغ دینے کی تمام علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی، اور پاکستان و افغانستان کے برادر عوام کے لیے سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے‘۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ’مملکت کو امید ہے کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا‘۔
سعودی عرب، جس نے گزشتہ ماہ پاکستان کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا، نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان جنگ بندی میں ترکی اور قطر کے سفارتی اور تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
گزشتہ روز ترکی، عمان اور قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی نئی تجاویز پاکستان کے حوالے، امریکہ سے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان
اسلام آباد، ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کے لیے اپنی نئی تجاویز کا مسودہ پاکستان کو ثالثی کے لیے بھیج دیا ہے، جسے اب امریکی حکام تک پہنچایا جائے گا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یہ تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے حوالے کی گئیں، جہاں سے انہیں امریکہ کو ارسال کیا جائے گا اور بعد ازاں امریکی ردعمل ایرانی حکام تک پہنچایا جائے گا۔
تاحال اس معاملے پر کسی بھی فریق کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس نئے مسودے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
تاہم ایک امریکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق ایران کی تجاویز میں مرحلہ وار امن عمل شامل ہو سکتا ہے، جس کے تحت پہلے جنگ بندی کو مستحکم کیا جائے گا، پھر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر غور ہوگا اور بعد ازاں جوہری پروگرام جیسے پیچیدہ معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اس پورے عمل میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کے تبادلے کے ساتھ عالمی طاقتوں کو بھی شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کسی حتمی معاہدے کے لیے دونوں فریقین کو اہم سمجھوتے کرنا ہوں گے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے بعض ایرانی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر اس معاملے پر کہ ایران جوہری پروگرام کو فوری طور پر زیر بحث لانے کے بجائے مؤخر کرنا چاہتا ہے، جو کسی جامع امن معاہدے میں بڑی رکاوٹ تصور کیا جا رہا ہے۔
یواین آئی ۔ م س
دنیا
ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی 90 فی صد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر پابندیاں کامیاب ہیں اور ایران معاہدہ چاہتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہند۔ پاک جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے مزید کہا کہ اسکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر اپنی ٹوئٹ میں جواب دیا ہے۔
ساتھ ہی عباس عراقچی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کردیا جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا ‘امریکی صدر پینٹاگون کی گڑھی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے ہیں، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے ‘۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان6 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان6 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
جموں و کشمیر3 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا6 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا4 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف











































































































