کھیل
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ہرا دیا

کرائسٹ چرچ کپتان ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ اور عادل رشید کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 65 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی پوری میزبان کیوی ٹیم 237 رنز ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 171رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کے فل سالٹ 85 اور کپتان ہیری بروک 78 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
کپتان ہیری بروک کو35 گیندوں پر دھواں دار 78 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز سکور کیے۔
انگلینڈ کے فل سالٹ 85 اور کپتان ہیری بروک 78 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ٹام بنٹن نے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے دو جبکہ جیکب ڈفی اور مائیکل بریسویل نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم 237 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 171رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔
ٹم سیفرٹ 39،کپتان مچل سینٹنر 36 اور مارک چیپمین 28 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کے عادل رشید نے 4جبکہ لیوک ووڈ،برائیڈن کارس اور لیام ڈاسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یوں انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی ٹیم کو 65 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یو این آئی ۔م اع
کھیل
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز: پی ایس ایل تاریخ میں 500 چوکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور، پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 500 باؤنڈریز لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ 31 سالہ بابر اعظم اب تک 103 پی ایس ایل میچز کی 101 اننگز میں 45.52 کی اوسط اور 128.18 کے سٹرائیک ریٹ سے 3961 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم اب تک پی ایس ایل میں 507 بائونڈریز (439 چوکے اور 68 چھکے) لگا چکے ہیں۔ ان کی بالز فی باؤنڈری کی ریشو 6.09 ہے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 421 باؤنڈریز (293 چوکے اور 128 چھکے) لگا کر 5.05 کی بالز فی بائونڈری ریشو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 335 بائونڈریز (262 چوکے اور 73 چھکے) کے ساتھ 6.6 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ساتھ تیسرے ، رائلی روسوو 324 بائونڈریز (232 چوکے اور 92 چھکے) کے ساتھ اور 4.9 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ہمراہ چوتھے جب کہ کامران اکمل 302 بائونڈریز (213 چوکے اور 89 چھکے) کے ساتھ اور 4.7 کی بالز فی باؤنڈری ریشو رکھتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
کھیل
سمیر رضوی کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کی ممبئی پر شاندار جیت
نئی دہلی، سمیر رضوی (90) کی شاندار بّلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے اپنے گھریلو میدان پر ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آٹھویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔
163 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض سات رن کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ پہلا اوور کرنے والے دیپک چاہر کی چوتھی گیند پر کے ایل راہل (1) وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔ اگلے اوور میں جسپریت بمراہ نے نتیش رانا کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین بھیج دیا۔ دہلی کیپیٹلز کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں پتھم نسانکا کے طورپر گری، جنہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ پتھم نسانکا نے 30 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے 44 رن بنائے۔
سنچری کی طرف بڑھ رہے سمیر رضوی کو 17ویں اوور میں کاربن بوش نے آؤٹ کر کے ان کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔
سمیر رضوی اور ڈیوڈ ملر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 78 رنوں کی میچ جتواؤ شراکت داری ہوئی۔ سمیر رضوی نے 51 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے 90 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 164 رن بنا کر چھ وکٹوں سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ ملر 18 گیندوں میں 21 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے فاتحانہ چوکا لگایا۔
سمیر رضوی کے 90 رن آئی پی ایل میں ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بھی بّلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ان کے ذریعے لگائے گئے سات چھکے بھی ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بّلے باز کی جانب سے لگائے گئے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے دیپک چاہر، کاربن بوش اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بّلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے، کپتان سوریہ کمار یادو (51) اور روہت شرما (35) کی شاندار بّلے بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف چھ وکٹوں پر 162 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 کے اسکور پر رائن ریکلٹن (9) اور تلک ورما (0) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور روہت شرما کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 53 رنوں کی شراکت ہوئی۔ دہلی کے لیے مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لنگی اینگیڈی، اکشر پٹیل، وپراج نگم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف
چنئی، نوجوان بلے باز آیوش مہاترے کی شاندار نصف سنچری اور شیوم دوبے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پنجاب کنگز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔
پنجاب کنگز کے کپتان شریئس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جو آغاز میں درست ثابت ہوتا نظر آیا۔ دوسرے ہی اوور میں زیویئر بارٹلیٹ نے اسٹار بلے باز سنجو سیمسن کو محض 7 رنز پر آؤٹ کر کے پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔: ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد آیوش مہاترے اور کپتان رتوراج گائیکواڑ نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ رتوراج 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر یوزویندر چہل کا شکار بنے۔ 17 سالہ آیوش مہاترے نے جارحانہ رنگ اختیار کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ انہیں وجے کمار ویشاک نے آؤٹ کیا۔
سرفراز خان نے صرف 12 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
مڈل آرڈر میں شیوم دوبے نے ناقابلِ شکست 45 رنز (27 گیندیں، 5 چوکے، 1 چھکا) بنا کر ٹیم کو 200 کے پار پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پنجاب کے بالرز چنئی کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے۔وجے کمار ویشک سب سے کامیاب بالرز رہے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مارکو یانسن، زیویئر بارٹلیٹ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پنجاب کنگز کو یہ میچ جیتنے کے لیے اب 210 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ چنئی کی اسپن باؤلنگ اور ہوم گراؤنڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف پنجاب کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
یواین آئی۔م اع
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان6 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان7 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
جموں و کشمیر3 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا6 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا6 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا4 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں











































































































