دنیا
باقر قالیباف نے امریکیوں کے ساتھ ایک فریم میں آنے سے انکار کیوں کیا تھا
عمان، باقر قالیباف نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک میں مذاکرات کے دوران امریکی وفد کے ساتھ مشترکہ فریم قبول نہیں کیا اور ٹرمپ کے بیان کے بعد مذاکراتی سیشن چھوڑ دیا تھا۔
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے بتایا کہ انہوں نے مذاکرات میں شرکت کی تھی، تاہم امریکی وفد کے ساتھ ایک فریم میں آنے یا مشترکہ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا تھا۔ باقر قالیباف کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کے بعد ایرانی وفد نے مذاکرات جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ دھمکیوں اور طاقت کی زبان کے ماحول میں ایران کبھی مذاکرات نہیں کرتا۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان پر احتجاجاً مذاکراتی سیشن چھوڑ دیا گیا تھا۔ ان کے بقول انھوں نے جے ڈی وینس کو یاد دلایا کہ مفاہمتی یادداشت میں دھمکیوں سے گریز کی شق موجود تھی۔ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اس کے بعد ایرانی وفد امریکی ٹیم کے ساتھ دوبارہ نہیں بیٹھا، تاہم ثالثوں کے ذریعے پیغامات کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ ان کے مطابق پاکستانی اور قطری ثالثوں نے مذاکراتی عمل جاری رکھا، جب کہ ثالث ممالک کو واضح کر دیا گیا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر باقر قالیباف نے اسرائیل کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی حکومت مذاکراتی عمل کی شدید مخالفت کرتی ہے اور مذاکراتی راستے میں اپنی تباہی دیکھتی ہے۔ ایرانی اسپیکر کے بقول اسرائیل کسی صورت کسی معاہدے کا پابند نہیں ہونا چاہتا اور مذاکراتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار اسرائیل کو سخت زبان استعمال کر کے روکنے کی کوشش کی اور کئی بار اسرائیل کو حکم دیا اور اپنی مخصوص لغت بھی استعمال کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کا دعویٰ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تہران، آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد پابندیوں اور امریکی ناکہ بندی کے باعث کشیدگی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے مبینہ طور پر دو آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزارنے کی کوشش کی، جہاں وہ سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
بیان کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دونوں آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
ایران نے متاثرہ آئل ٹینکروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم ملاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری ہدایات پر عمل کریں اور بارودی سرنگوں والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
اس واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
کویت میں پیٹرولیم تنصیب پر ایران کا حملہ، متعدد افراد زخمی، بڑے پیمانے پر نقصان
تہران، ایرانی حملے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے جاری کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
اس سے قبل ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔
محسن رضائی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنا تھی۔
سینئر فوجی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ
تہران، لبنان کے صدر جوزف عون اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے۔
بیروت میں ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنانی صدر کی امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔
اجلاس میں امریکی حکام کے ساتھ لبنان کی موجودہ صورتِ حال، جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے ممکنہ اقدامات، بالخصوص جنوبی لبنان میں امن و استحکام کی بحالی، اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور ریاستی عملداری کو لبنان کے تمام علاقوں تک وسعت دینے جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا2 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا4 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
ہندوستان5 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا1 week agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا4 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز میں ایران نے 2 اماراتی ٹینکرز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا دیا، ہندوستانی ہلاک








































































































