دنیا
محمد یونس کی حکومت ہندوستان کے ساتھ عوامی لیگ کے تعلقات کو سمجھنے سے قاصر: محمد عرفات

ڈھاکہ، عوامی لیگ کے سینئر رہنما اور بنگلہ دیش کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی عرفات نے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی عبوری حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انتہا پسندوں کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کبھی بھی ہندوستان کے ساتھ عوامی لیگ کے تعلقات کی گہرائی کو نہیں سمجھ سکتی ہے۔
ان کے تبصرے ملک کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل (آئی سی ٹی) کے 17 نومبر کے فیصلے کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو جولائی 2024 کی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ٹریبیونل نے سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال اور اس وقت جیل میں بند سابق پولس چیف چودھری عبداللہ المامون کو بھی سزائے موت سنائی ہے۔
پیر کے روز بنگلہ دیش نے رسمی طور پر ہندوستانی حکام سے محترمہ شیخ حسینہ اور مسٹر اسد الزمان کمال دونوں کو فوری طور پر ملک کے حوالے کرنے درخواست کی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ حکومت ہند باہمی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کا پابند ہے۔
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد 5 اگست 2024 سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔
مسٹر عرفات نے آئی سی ٹی کے فیصلے اور حکومت کے مطالبے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عبوری انتظامیہ ہندوستان کے ساتھ بنگلہ دیش کی دیرینہ شراکت کو سمجھنے کے لیے سیاسی یا تاریخی بنیادوں سے نابلد ہے۔
انہوں نے لکھا، “ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات نہ صرف 1971 پر مبنی ہیں بلکہ کئی محاذوں پر ہمارے باہمی مفادات پر قائم ہیں، جس میں ملکی اور بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا بھی شامل ہے۔”
وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی قیادت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے ڈھاکہ کی طرف سے زمینی سرحدی معاہدے پر دستخط کرنے، باوقار اور تعمیری تعاون کے ذریعے سمندری حدود کے تنازعات کو حل کرنے، اور رابطے اور توانائی کے تعاون کو مضبوط بنانے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
مسٹر عرفات نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی لیگ کی خارجہ پالیسی 1971 کی جنگ آزادی کی روح پر مبنی ہے ۔
انہوں نے لکھا، “1971 کے تناظر میں تعاون اور مشغولیت پر مبنی سفارت کاری ہمیشہ مسائل کو حل کرنے اور دونوں ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی، جیسا کہ شیخ حسینہ کے دور میں مثبت طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔”
انہوں نے کہا، اس کے برعکس، پاکستانی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی سفارشات پر مبنی ہندوستان کے ساتھ سفارت کاری صرف باہمی نقصانات کا باعث بنے گی، بالآخر عوام کو نقصان پہنچے گا۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سفارتی موقف کو بیان کرتے ہوئے، مسٹر عرفات نے دلیل دی کہ عوامی لیگ کے طرز عمل سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوا، جسے موجودہ عبوری حکومت تسلیم کرنے سے قاصر ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔
دنیا
نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
کیف، نیٹو سربراہی اجلاس سے پہلے روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں شیڈول نیٹو سربراہی اجلاس سے پہلے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں اچانک شدت آگئی۔ روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر اب تک کا ایک بہت بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
‘الجزیرہ ٹی وی’ نے کیف کے فوجی سربراہ کے حوالے سے بتایا روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کو نشانہ بنانے کے لیے 68 ہلاکت خیز میزائل اور 351 ڈرون داغے۔ یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ محض ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت کیف پر روس کا یہ دوسرا بڑا اور تباہ کن حملہ ہے، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، حملوں کے نتیجے میں اب تک 46 افراد کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ترکیہ میں ہونے والے اہم نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ہی یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ روس اس اہم سفارتی بیٹھک کو سبوتاژ کرنے یا دباؤ بڑھانے کے لیے یوکرین کو بڑے حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے، جو اب سچ ثابت ہو گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرینی فوج نے بھی اس حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے روس کے زیرِ کنٹرول جزیرہ نما کرائمیا میں روسی توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ . یوکرینی ڈرون حملے کے بعد روسی کنٹرول والے علاقے ‘سواستوپول’ میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے اور پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق نیٹو اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ان حملوں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی ایرانی قیادت کو دھمکی
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو مبینہ طور پر اسرائیل کو تباہ کرنے کے منصوبے کی قیادت کرنے پر اسرائیل نے قتل کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس کے ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ ہے کہ مستقبل میں جو بھی ایرانی رہنما ایسی کارروائیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا اسے بھی ختم کر دیا جائے گا۔
تہران میں جاری جلوسِ جنازہ کے ردِعمل میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہر وقت اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل اسرائیل کاٹز نے یہ بھی کہا تھا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہای کے بیٹے اور ممکنہ جانشین مجتبیٰ خامنہ ای نشانے پر ہیں، جس پر تہران کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا تھا۔
مذکورہ بیان پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب میں اپنے پٹھوؤں کو قابو میں رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے اپنے مالک کی بات نظر انداز کی تو ایران اسرائیل کو سبق سکھائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید رہبرِ اعلیٰ نے سکھا دیا کہ ایران کا عظیم سرمایہ عوام و اتحاد ہے: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ شہید رہبرِ اعلیٰ نے سب کو سکھا دیا کہ ایران کا عظیم سرمایہ اس کے عوام اور اتحاد ہے۔
یہ بات ایرانی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمدردی، ہم آہنگی اور عوام کی مخلصانہ خدمت جاری رکھیں گے۔
صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کی عزت، ترقی اور عظمت کے راستے پر چلتے رہیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا6 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا4 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
جموں و کشمیر1 week agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
دنیا5 days agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
ہندوستان1 week agoسرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے
ہندوستان6 days agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا


































































































