ہندوستان
افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر ہندستان کے دورے پر

نئی دہلی، افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر الحاج نورالدین عزیزی بدھ کے روز پانچ روزہ سرکاری دورے پر دہلی پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عزیزی کے دورے کا بنیادی مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانا ہے پوسٹ میں کہا گیا:”صنعت و تجارت کے وزیر الحاج نورالدین عزیزی کا ہندستان کے سرکاری دورے پر دل سے خیر مقدم۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ان کے دورے کا اہم مقصد ہے۔”
اکتوبر میں افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر متقی کے ہندستان دورے کے بعد عزیزی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کی اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
اپنے قیام کے دوران ہندستان کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتوں اور بات چیت کا امکان ہے۔
متقی کے دورے کے بعد ہندستان نے کابل میں موجود اپنے تکنیکی مشن کو مکمل سفارت خانے کا درجہ بحال کر دیا تھا۔ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد وہاں کے وزراء کا یہ پہلا ہندستانی دورہ ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
ریلوے نے مسافروں سے محتاط رہنے اور مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں ہیلپ لائن نمبر 139 پر اطلاع دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، ریلوے نے مسافروں سے محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمیوں یا اس میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات ہیلپ لائن نمبر 139 پر دینے کی اپیل کی ہے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو یہاں حال ہی میں پیش آئے واقعات کے تعلق سے افسران کے ساتھ مسافروں اور ریلوے املاک کی سکیورٹی کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی۔ اس دوران ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ایک بہتر رپورٹنگ سسٹم کے ذریعے زمینی سطح سے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی پر مبنی سکیورٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے، پورے ریل نیٹ ورک میں سی سی ٹی وی کوریج کو وسعت دینے اور ریلوے بورڈ ہیڈکوارٹر نیز مختلف علاقائی ڈویژنوں کے درمیان آپریشنل سکیورٹی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔ میٹنگ میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط کرنے، کیمروں کی خصوصیات کو اپ گریڈ کرنے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی کا نظام لگانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ ریلوے نیٹ ورک پر زیادہ موثر سکیورٹی مینجمنٹ کے لیے آر پی ایف اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے درمیان معلومات کے تبادلے کے طریقوں کو بہتر بنا کر تال میل کو مضبوط کرنے پر بھی خاص توجہ دی گئی۔
میٹنگ کے دوران افسران نے مسٹر ویشنو کو بتایا کہ ریلوے ٹرینوں، مسافروں، اسٹیشن کے احاطے اور اپنے وسیع ریل نیٹ ورک کی سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی)، ڈرون اور سی سی ٹی وی جیسے جدید ترین تکنیکی آلات کا بڑے پیمانے پر استعمال کر رہا ہے۔ یہ کام ‘مشن موڈ’ میں کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے بیٹ سطح پر انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اس میٹنگ میں مسٹر ویشنو کے علاوہ وزیر مملکت برائے ریل وی سومنا اور رونیت سنگھ بٹو کے ساتھ ساتھ ریلوے بورڈ کے چیئرمین ستیش کمار اور ملک بھر سے آئے علاقائی حکام شامل ہوئے۔
میٹنگ کے دوران افسران نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں پیش آنے والے واقعات (جن میں آگ لگنے کے کچھ حالیہ واقعات بھی شامل ہیں) کی ابتدائی جانچ میں سماج دشمن عناصر کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے نے ان واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور آر پی ایف ان کی جانچ کر رہا ہے۔ کئی معاملات میں، ریلوے کی جانب سے کی گئی فوری اور فعال کارروائی کی بدولت بڑے حادثات کو ٹالنے میں کامیابی ملی ہے۔
ریلوے نے جمعرات کو جاری کردہ ریلیز میں کہا ہے کہ میٹنگ میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس سسٹم کو مضبوط کرنے اور معلومات پر تیزی سے کارروائی کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے علاوہ مسافروں کو بھی اس بات کے لیے مزید ترغیب دی جائے گی کہ وہ اپنے سفر کے دوران اور اسٹیشن کے احاطے میں انتظار کرتے وقت سماج دشمن سرگرمیوں پر روک لگانے کی کوششوں میں سرگرمی سے تعاون کریں۔ ریلوے نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ سفر کے دوران چوکس اور محتا رہیں۔ ریلوے کے احاطے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص کے نظر آنے پر اس کی اطلاع فوری طور پر ریلوے ہیلپ لائن نمبر 139 پر دیں۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا وزیر اعظم نے آج ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’سابق وزیر اعظم شری راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت مسٹر راجیو گاندھی 1984 سے 1989 تک ملک کے وزیر اعظم رہے 21 مئی 1991 کو تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ایک انتخابی مہم کے دوران لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (لٹے) کے ایک خودکش حملے میں ان کی موت ہوگئی تھی۔
اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی راجیو گاندھی کو یاد کیا اور ملک کی ترقی اور جمہوری اداروں میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ملک کی معیشت میں اصلاحات ضروری ہیں اور اس کے لیے اقتصادی پالیسی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی شدید ضرورت ہے کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارتی معیشت کے تعلق سے ماحول اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اب حکومت کے حامی بھی عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افراط زر (مہنگائی) کے تخمینے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ اقتصادی ترقی کی شرح کے تخمینے گھٹ رہے ہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گراوٹ جاری ہے اور سپلائی چین کی بدانتظامی کی صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ خود وزیر اعظم کو صارفین سے کھپت کم کرنے کی اپیل کرنی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس طویل عرصے سے ان مسائل کو اٹھاتی رہی ہے اور ان میں سب سے اہم مسئلہ کمزور سرمایہ کاری کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کے بغیر اقتصادی ترقی کو تیز اور پائیدار نہیں بنایا جا سکتا، لیکن حقیقی اجرتوں میں جمود، صارفین کی مانگ میں کمی، پالیسیوں میں عدم استحکام، ٹیکس نوٹسز، چھاپوں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے دباؤ کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
مسٹر رمیش نے الزام لگایا کہ چین سے سستے سامان کی ‘ڈمپنگ’ نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نقصان پہنچایا ہے، اور حکومت کی سرپرستی میں قائم کاروباری اجارہ داری اور ‘چندہ لو، دھندا دو’ (چندہ لو، کاروبار دو) کے کلچر نے آزاد سرمایہ کاری کے جذبے کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرحیں ریکارڈ نچلی سطح پر ہیں اور کمپنیوں کی کمائی بڑھ رہی ہے، لیکن سرمایہ کاری میں تیزی نظر نہیں آ رہی، جبکہ کئی بڑے سرمایہ کار بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو خود کی ستائش چھوڑ کر اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابی انتظام میں مصروف ہیں، لیکن معیشت کے حوالے سے انہیں نئے علم کی ضرورت ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
دنیا1 week agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
ہندوستان1 week agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا1 week agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
ہندوستان1 week agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
پاکستان1 week agoپاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ
دنیا1 week agoایران نے امریکہ کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے پانچ شرطیں رکھ دیں
ہندوستان1 week agoحکومت نے سونے اور چاندی کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھا کر 15 فی صد کی
دنیا1 week agoتائیوان معاملہ غلط سنبھالا گیا تو امریکہ اور چین تصادم کی طرف جا سکتے ہیں: شی جن پنگ
دنیا1 week agoایران نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے چینی صدر کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہمارا مستقبل ایک ساتھ شاندار ہوگا
دنیا6 days agoچین نے آبنائے ہرمز فوری کھولنے اور مستقل جنگ بندی پر زور دے دیا









































































































