دنیا
ایران نے امریکہ کی پانچ روزہ مہلت کو “چہرہ بچانے کی حکمتِ عملی” قرار دیا، کہا واشنگٹن تہران کی سخت دھمکیوں کے باعث پیچھے ہٹا
تہران/واشنگٹن، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی حملوں میں پانچ روزہ وقفے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن صرف اس وقت پیچھے ہٹا جب تہران نے سخت دھمکیاں دیں۔
امریکہ نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان “تعمیری بات چیت” ہوئی ہے اور مزید مذاکرات کے امکانات ہیں، لیکن ایران نے کسی بھی سفارتی رابطے کو عوامی طور پر مسترد کرتے ہوئے حالیہ پیش رفت کو اپنی اسٹریٹجک فتح قرار دیا۔
تہران نے مجوزہ وقفے کو قبول نہیں کیا اور واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ کوئی سفارتی رابطہ نہیں ہوا۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اس وقت دو طرفہ مذاکرات زیرِ غور نہیں ہیں، جبکہ ایرانی فوجی حکام نے کھلے عام امریکی موقف کا مذاق اڑایا۔
ٹرمپ کے ایرانی پاور پلانٹس پر ممکنہ حملے کو مؤخر کرنے کے اعلان کے فوراً بعد ایران کی وزارتِ خارجہ نے اسے وقت ضائع کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام توانائی کی قیمتیں کم کرنے اور فوجی منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے وقت خریدنے کی کوشش ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے امریکی صدر کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کے بیان کو “چہرہ بچانے والی بیان بازی” قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ ایران کے ردعمل سے خوفزدہ ہو کر اپنے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم سے پیچھے ہٹ گئے۔
فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ یہ تاخیر تہران کی اس وارننگ کے بعد ہوئی کہ اگر اس کی توانائی کے ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو خطے میں اسی نوعیت کی تنصیبات پر جوابی حملے کیے جائیں گے۔ اس نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ “کوئی براہِ راست یا بالواسطہ رابطہ” نہیں ہوا۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے بھی یہی موقف اپنایا کہ “کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں”، جبکہ آئی آر جی سی سے منسلک اسٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور ریاستی بیانات کو دہراتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز “جارحیت کرنے والوں” کے لیے بند رہے گی۔
مہر نیوز ایجنسی کے ایک الگ بیان میں کہا گیاکہ “تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہے”، اور مزید کہا کہ اگرچہ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز دی ہیں، لیکن واشنگٹن جارح ہے اور جنگ ختم کرنے کی تمام ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تین ہفتوں سے زیادہ عرصے تک جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے اپنی فوجی صلاحیت کے اہم عناصر، خاص طور پر میزائل اور ڈرون فورسز پر عملی کنٹرول برقرار رکھا ہے۔ اس مزاحمت کو برسوں کی سرمایہ کاری اور منتشر کمانڈ ڈھانچوں اور متبادل نظاموں سے منسوب کیا جا رہا ہے جو مسلسل حملوں کو برداشت کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
پاکستانی حکام کی جابرانہ کارروائیوں کے خلاف پی او کے رہنماؤں کا 5 جولائی کو مکمل ہڑتال کا اعلان
مظفر آباد، پاکستانی حکام کی جابرانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہرین نے 5 جولائی کو پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر (پی او کے) میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان، مقامی رہنماؤں نے شہریوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبر کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
‘جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی’ کے رہنما سردار امان خان نے سری نگر، جموں، پونچھ، راجوری اور لداخ کے عوام سے پی او کے کے باشندوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کی اپیل کی اور دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے مظاہرین پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الزام لگایا، “ہم پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور ہماری غذائی سپلائی روک دی گئی ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک کو کچلنے کے لیے جان بوجھ کر راشن کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
یہ اپیل مظفر آباد، راولاکوٹ اور پی او کے کے دیگر حصوں میں جاری مسلسل احتجاج کے درمیان سامنے آئی ہے۔ اس تحریک کی قیادت کرنے والی تنظیم جے اے اے سی اپنے 38 نکاتی مطالبات کے چارٹر پر مہم چلا رہی ہے، جس میں معاشی اصلاحات اور مقامی وسائل کی منصفانہ تقسیم شامل ہے۔
جے اے اے سی کور کمیٹی کے رکن خواجہ مہران نے تمام باشندوں سے سڑکیں، بازار، کاروبار اور عوامی مقامات بند رکھ کر 5 جولائی کو مکمل شٹ ڈاؤن کرنے کی گزارش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، “5 جولائی کو جموں و کشمیر کی ہر ایک سڑک، دکان، چوراہا اور داخلی راستہ مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔” انہوں نے برمنگھم اور لندن سمیت مختلف شہروں میں مقیم کشمیری تارکینِ وطن سے بھی یکجہتی کے مظاہرے کرنے اور مساجد سے اس ہڑتال کے حق میں اعلانات کرنے کی اپیل کی ہے۔
تحریک کے پیچھے ہٹنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے خواجہ مہران نے واضح کیا، “جب تک ہماری آخری سانس باقی ہے، کوئی سمجھوتہ یا سرنڈر نہیں ہوگا۔ اب صرف مزاحمت، مزاحمت اور صرف مزاحمت ہوگی۔”
یو این آئی۔ م س ؎
دنیا
امریکہ کے 4 کروڑ سے زائد شہری فوڈ اسٹیمپس پر گزارا کر رہے ہیں: قالیباف
تہران، بھوکا ملک ایران ہے یا امریکہ؟ باقر قالیباف نے 4 کروڑ امریکیوں کے ’فوڈ اسٹیمپس‘ پر ہونے کا جوابی طعنہ دے دیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی غذائی صورت حال سے متعلق دیے گئے حالیہ بیان پر جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ آپ کے اپنے ملک کے 4 کروڑ سے زائد شہری فوڈ اسٹیمپس پر گزارا کر رہے ہیں اور آپ کسی دوسرے ملک کو بھوکا قرار دے رہے ہیں۔
انھوں نے لکھا ’’ذرا تصور کریں کہ آپ کے اپنے ملک کے چار کروڑ سے زائد شہری فوڈ اسٹیمپس پر گزارا کر رہے ہوں، اور آپ کسی دوسرے ملک کو بھوکا قرار دے رہے ہوں۔‘‘
قالیباف نے کہا ٹرمپ کا بیان حقیقت پر مبنی اعلان نہیں، بلکہ اپنی ہی صورت حال کا عکس ہے، اپنی اسنیپ اسکیم کے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ انھوں نے کہا ہمارے وسائل ہمارے اپنے ہیں، ہمارے فیصلے بھی ہمارے اپنے ہیں، بہتر ہوگا کہ آپ اپنے ملک میں غذائی قلت کی شرح پر توجہ دیں۔
قالیباف کا یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران 300 فی صد مہنگائی کا شکار ہے اور کوئی آمدنی نہیں کما رہا، ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ اگر جاری سفارتی مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو امریکا مستقبل میں ایران کو غذائی اجناس فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا انھیں خوراک کی ضرورت ہے، انھیں مکئی، گندم اور سویابین چاہیے، اور ہم یہ سب صرف اپنے امریکی کسانوں کے ذریعے فراہم کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز غیرعلاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں، ایران نے خبردار کردیا
تہران، ایران نے ایران نے غیر ملکی فورسز کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی نقل و حرکت سے خبردار کردیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز غیرعلاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ہے، آبنائےہرمزکی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، بحران پیدا کرنے والے اپنی مہم جوئی کے نتائج کے ذمہ دارخود ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان6 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا6 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا5 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا3 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
جموں و کشمیر1 week agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
ہندوستان6 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
ہندوستان1 week agoسرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے
دنیا1 week agoایران نے چار مرتبہ جہاز پر حملہ کیا جو بالکل اچھا نہیں لگا: ٹرمپ
ہندوستان4 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال

































































































