جموں و کشمیر
عمر عبداللہ نے دوسرے شیرِ کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کا افتتاح کیا
جموں، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ‘دوسرے شیرِ کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ’ کے ایڈیشن کی ٹرافی کا افتتاح کیا اور شریک ٹیموں کی جرسیوں کی نقاب کشائی کی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر زراعت جاوید احمد ڈار، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ٹورنامنٹ کے آرگنائزر تیجندر سنگھ، دیگر منتظمین، حصہ لینے والی ٹیمیں اور متعلقہ حکام موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ پر مبنی اس دوسرے شیرِ کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی اور کھلاڑیوں کے لیے آفیشل جرسیاں بھی جاری کیں۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں تین ہفتے کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھلے
سری نگر، جموں و کشمیر میں شدید گرمی، اس کے بعد موسلا دھار بارش اور سیلاب جیسے حالات کے باعث تقریباً تین ہفتے تک بند رہنے والے اسکول پیر کے روز دوبارہ کھل گئے۔
کشمیر میں شدید گرمی کے باعث درجۂ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ گیا تھا، جس کے پیشِ نظر تمام تعلیمی اداروں میں پہلے مرحلے میں 6 جولائی سے 19 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم 18 جولائی کے آس پاس شدید گرمی کی جگہ موسلا دھار بارش نے لے لی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پانی جمع ہو گیا اور کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس کے باعث حکومت کو تعطیلات میں دو مرتبہ یعنی پہلے 22 جولائی تک اور بعد ازاں 26 جولائی تک توسیع کرنا پڑی۔
حکام کے مطابق موسم میں بہتری اور حالات معمول پر آنے کے بعد پیر کے روز طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے دوبارہ اسکولوں کا رخ کیا اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں: اقتصادی جرائم ونگ نے دھوکہ دہی کے دو مقدمات میں چارج شیٹ داخل کی
جموں، جموں کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے دھوکہ دہی کے دو الگ الگ مقدمات میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد متعلقہ عدالتوں میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔
پہلے مقدمے میں جے پور کی ایم/ایس گولڈ سکھ ٹریڈ انڈیا لمیٹڈ اور اس کے پانچ عہدیداروں پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر تقریباً 30.29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرانے اور رقم کے غبن کا الزام ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کمپنی سیبی، آر بی آئی اور جموں و کشمیر کے رجسٹرار آف کمپنیز کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھی۔
دوسرے مقدمے میں جعلی محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کی مدد سے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ (پی آر سی) حاصل کرنے کے معاملے میں چار افراد اور ایک سابق پٹواری کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ ایف ایس ایل کی جانچ میں متعلقہ دستاویزات جعلی پائی گئیں۔
کرائم برانچ نے عوام سے مالیاتی دھوکہ دہی سے محتاط رہنے اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع اقتصادی جرائم ونگ کو دینے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا چھ دن کے بعد دوبارہ شروع
جموں، جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے چھ دنوں سے روکی گئی سالانہ شری امرناتھ یاترا ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گئی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6269 یاتری بالتل کے راستے گفا کے لیے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ بالتال اور پہلگام دونوں راستوں پر خراب موسم اور تیز بارش کی وارننگ کے پیش نظر 19 جولائی سے یاترا کو احتیاطی اقدام کے طور پر روک دیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 6269 یاتریوں کا تازہ جتھہ آج صبح بھگوتی نگر یاتری نواس سے بالتل بیس کیمپ کے راستے روانہ ہوا۔ 223 گاڑیوں پر مشتمل اس قافلے میں 1470 خواتین، 25 بچے اور 54 سادھو شامل تھے، یہ سب سخت حفاظتی انتظامات میں سفر کر رہے تھے۔
عہدیداروں نے نوٹ کیا کہ روایتی پہلگام روٹ کے لئے کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا گیا۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے بعد یاترا دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل ادھم پور-رام بن اسٹریچ پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے ہائی وے کو بند کر دیا گیا تھا۔ ‘بابا برفانی’ کے گپھا درگاہ کی سالانہ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ آج تک، تقریباً چار لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گپھا کی مندر پر حاضری دی ہے۔
یو این آئی۔ اے ایم۔
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا6 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان6 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
دنیا1 week agoایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں
دنیا1 week agoجے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoآخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا7 days agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
جموں و کشمیر6 days agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
دنیا7 days agoامریکہ کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی




































































































