دنیا
یا سب کے لیے آزاد آئل مارکیٹ یا سب کے لیے بھاری قیمت: ایرانی نائب صدر
تہران، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی مفت نہیں ہے، ایران پر پابندیاں اور دوسروں کو سہولت ممکن نہیں۔
محمد رضا عارف نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا آبنائے ہرمز کی سلامتی مفت نہیں ہے، ایران کی تیل برآمدات کو محدود کرتے ہوئے دوسروں کے لیے مفت سیکیورٹی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انھوں نے لکھا ’’انتخاب واضح ہے: یا تو سب کے لیے تیل کی آزاد منڈی ہو، یا پھر سب کو بھاری قیمت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے۔ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں استحکام اس بات پر منحصر ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقتصادی اور فوجی دباؤ کا مستقل اور یقینی خاتمہ ہو۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایندھن قیمتوں کا استحکام دباؤ کے خاتمے سے جڑا ہے، ایران اور اس کے اتحادیوں پر معاشی و عسکری دباؤ ختم کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں ہے۔
دریں اثنا، ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دی ہے اور کہا ہے کہ یہ امریکہ کا غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت یہ اقدام براہ راست جارحیت اور ایرانی عوام کو دانستہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بندرگاہوں کو بند کرنا کھلی دشمنی ہے، جسے عالمی برادری کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے: ایرانی سفیر
ماسکو، روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ متحد ہے، اس کے پاس آہنی عزم موجود ہے۔
روسی اخبار کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے ناکام ہو گئے۔ کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بناتا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس فراہمی کی رپورٹس درست نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ویانا، مشرق وسطی میں بے یقینی، ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 96 اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: ایرانی صدر
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر عقلی اور سفارتی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن پر عدم اعتماد اور باہمی روابط میں محتاط رہنا ایک ناقابلِ تردید ضرورت ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ مذاکرات کو میدانِ جنگ کا تسلسل سمجھتے ہیں، ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ کسی بھی قیمت پر بات چیت کی جائے، مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے فریق کے ہر طریقہ کار کو قبول کر لیا جائے۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران نے واضح ریڈ لائنز مقرر کر رکھی ہیں جن کا احترام ضروری ہے، ایران کی مذاکراتی حکمتِ عملی مکمل قومی مفادات اور سیکیورٹی تقاضوں کے تحت ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ







































































































