دنیا
پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی پلان نہیں۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سفارتی پیش رفت پاکستان کی ثالثی میں کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات اور رابطوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاملے پر بات چیت نہیں کر رہا، جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں، لیکن کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ممکنہ ایم او یو میں آبنائے ہرمز کے انتظام کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات نہیں، آبنائے ہرمز کا انتظام ساحلی ممالک کا حق ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت سے پہلے آبنائے ہرمز کھلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ممکنہ معاہدے کا حصہ ہو گا۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں لے گا، لیکن سروس چارجز لینا عام بات ہے، خدمات کی فراہمی کی فیس لینے کو ٹول نہیں کہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 14 نکاتی ایم او یو جنگ کے خاتمے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر مرکوز ہے، بدلے میں ایران ہرمز میں محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اگر مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے دی گئی تو اس کی بعض تفصیلات اور دیگر موضوعات بشمول جوہری معاملے پر آئندہ 60 روز کے دوران مذاکرات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ امریکی ویزا مسائل کے باعث نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں ‘وسیع پیمانے پر’ فوجی آپریشن کا حکم
تل ابیب، بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات میں “وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی” شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو جاری مشترکہ بیان میں، نیتن یاہو اور کاٹز نے یہ بھی کہا کہ فوج کو اس فلسطینی کے گھر کو مسمار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے تل کے نزدیک غیرقانونی آباد کاروں کے خلاف فائرنگ کی تھی۔
انادولو کے ایک نامہ نگار کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع نابلس شہر پر ایک بڑی اسرائیلی فوجی فورس نے چھاپہ مارا۔
ایک اسرائیلی فوجی بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان واقعات کا تعلق نابلس کے قریب غیرقانونی ہاوَت گِلاد بستی کے نزدیک پیش آنے والے ایک سکیورٹی واقعے سے ہے، جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اسرائیل کے چینل 13 نے مبینہ طور پر رپورٹ کیا ہےکہ فلسطینیوں نے ایک بستی کے سکیورٹی افسر کا ہتھیار چھین کر آباد کاروں پر فائرنگ کی۔
باور رہے کہ جمعے کے روز، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے تل پر اسرائیلی افواج اور غیرقانونی آباد کاروں کے حملے کے دوران چار فلسطینی ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جن میں تین کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شام میں 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 35 افراد ہلاک، 30 زخمی
دمشق، شام میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
دمشق سے شامی وزارت صحت کے مطابق حادثہ السخنہ اور تدمر کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس داخلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے کر جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوسری بس کے مسافر عام شہری تھے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یمن بحران پر ایران کو ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازع، باب المندب اور خطے کے دیگر مسائل کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔
ایران کے سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ یمن کی موجودہ صورتِحال کو ایران سے منسوب کرنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ باب المندب میں پیش آنے والے واقعات کی جڑیں یمن، سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان برسوں سے جاری تنازعات اور مسائل میں موجود ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
دنیا1 week agoجے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے متعلق مالی فائدے کے الزامات مسترد کر دیے
دنیا1 week agoایران کی عرب ممالک کو سخت دھمکی، اونٹوں کے دور میں واپس پہنچا دیں گے
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا4 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کی 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائیداد ضبط کر لی

































































































