جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلاب اورلینڈ سلایئڈنگ سے متعدد گاڑیاں ملبے میں دب گئیں
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب اور بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے( لینڈ سلایئڈنگ) کے باعث شدید تباہی ہوئی ہے۔ 540 میگاواٹ کے زیرِ تعمیر ‘کواڑ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ’ کے نزدیک کئی گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں اور متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، متاثرہ گاڑیوں کو ملبے سے نکالنے اور راستوں کو دوبارہ آمد و رفت کے لیے بحال کرنے کے لیے امدادی ٹیموں اور بھاری مشینریکو فوری طور پر کام پر لگا دیا گیا ہے۔
کشتواڑ کے ساتھ ساتھ ضلع ڈوڈا کے کئی علاقوں میں بھی بادل پھٹنے اور سیلابی ریلے کے باعث عام زندگی درہم برہم ہو گئی ہے اور کئی مقامات پر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک کسی بھی ضلع سے کسی جانی نقصان یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس واقعے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا”کشتواڑ سے رپورٹ ملنے کے فوراً بعد میں نے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار سے بات چیت کی ہے۔ اطلاعات تھیں کہ سیلاب کا پانی زیرِ تعمیر 540 میگاواٹ کواڑ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے احاطے میں داخل ہو گیا ہے۔”
انہوں نے مزید لکھا تسلی بخش بات یہ ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پروجیکٹ سے وابستہ کچھ قیمتی مشینری کو بھی کسی نقصان کے بغیر بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر، زیرِ تعمیر پروجیکٹ کا ہر حصہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔”انتظامیہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
پیر کے روز سرینگر ہوائی اڈے سے تمام تجارتی پروازیں منسوخ، مسافروں کو الرٹ جاری
سرینگر، سرینگر ہوائی اڈے سے پیر کے روز کوئی بھی باقاعدہ تجارتی پرواز اڑان نہیں بھر سکے گی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے آج اس بات کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہفتے کے روز رن وے کے مرمتی کام کے پیشِ نظر تین ماہ تک ہفتے میں دو دن فلائٹس بند رکھنے کا اپنا سابقہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اتھارٹی کے اس اقدام سے جموں و کشمیر کی سیاحتی صنعت نے بڑی راحت کی سانس لی ہے۔
سرینگر ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ پیر اور منگل کے لیے مجوزہ ‘نوٹس ٹو ایئر مین’ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد تمام ایئر لائنز اپنے فلائٹ شیڈول کو دوبارہ ترتیب دینے اور پروازوں کو بحال کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ “تبدیل شدہ ٹائم ٹیبل کو حتمی شکل دینے اور اسے شائع کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
متعلقہ ایئر لائنز کی جانب سے نیا شیڈول جاری ہونے کے بعد پیر اور منگل کی فلائٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہونے کی امید ہے۔”ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں اور افواہوں سے بچنے کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔
گزشتہ روز کی ٹریفک رپورٹ:اتوار کے روز سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشنز عروج پر رہے:
کل پروازیں: 72 (36 آمد اور 36 روانگی)کل مسافر: 13,031 مسافروں نے سفر کیا۔
آمد و روانگی کے اعدادوشمار: 6,654 مسافر وادی پہنچے، جبکہ 6,377 مسافروں نے سرینگر سے دیگر شہروں کے لیے اڑان بھری۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری
سرینگر، جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چناپورہ گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کا محاصرہ اور تلاشی مہم پیر کے روز بھی مسلسل جاری ہے۔ یہ کارروائی اسی علاقے میں گزشتہ ہفتہ کو دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی ایک مختصر جھڑپ کے دو دن بعد عمل میں لائی جا رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، جموں و کشمیر پولیس، ہندوستانی فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم اس بڑے پیمانے کے سرچ آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔سیکورٹی حکام کو شبہ ہے کہ کم از کم دو دہشت گرد اب بھی علاقے کے گھنے جنگلاتی حصوں میں روپوش ہیں۔
یہ سرچ آپریشن گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق موصول ہونے والی پختہ انٹیلی جنس معلومات (خفیہ اطلاعات) کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو مسدود کرنے کے لیے ناکہ بندی کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔علاقے میں پوزیشنوں کو مزید مضبوط کر دیا گیا ہے اور چپے چپے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ چھپے ہوئے شرپسندوں کو جلد از جلد بے نقاب کیا جا سکے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا کے لیے 5794 زائرین کا پانچواں جتھہ جموں سے روانہ
جموں، جموں و کشمیر میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے پیر کو شری امرناتھ یاترا کے لیے 5794 زائرین کا پانچواں جتھہ سخت سکیورٹی کے درمیان جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع غار مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 5794 زائرین 257 گاڑیوں جن میں ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیاں شامل تھیں، کے قافلے میں جموں بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔ اس جتھے میں بالٹال کے لیے 2304 اور پہلگام کے لیے 3490 زائرین شامل تھے۔ یاترا کو محفوظ اور خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے مل کر انتظامات کیے تھے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پکا رجسٹریشن ہونے اور یاترا کی طے شدہ تاریخ پر ہی یاترا کریں، کیونکہ بغیر رجسٹریشن والے کسی بھی زائر کو بیس کیمپ تک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ دو جولائی کو جموں سے یاترا کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا6 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا4 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
جموں و کشمیر1 week agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
دنیا5 days agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
ہندوستان1 week agoسرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے
ہندوستان5 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال



































































































