تازہ ترین
اضطرابی صورت حال سماج کے تمام طبقات کی4Gانٹرنیٹ سروس کا مطالبہ صدا بہ صحرا ثابت

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں کے لوگ مہلک کوروناوائرس کے پھیلاو کے نتیجے میں شدید اضطراب کے دل دل میں پھنس گئے ہیں۔اس دوران جموں کشمیر میں 5اگست2019سے تیز رفتارانٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی،جس کو موجودہ صورت حال کے پیش نظر عام لوگوں سے لے کرتمام سیاسی جماعتوں کے لیڈان کے علاوہ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بھی سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم تمام لوگوں کے مطالبے کو مرکزی سرکار نے بنا کسی عذر کے ردی کی ٹوکیری کے نظر کر دیا ہے۔
تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کرنے مطالبہ کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ عالمگیر وبا’کورونا‘وائرس جموں کشمیر میں ظاہر ہونے کے بعد اسے مزیدپھیلنے روکنے کے لئے نہ صرف وادی کشمیر بلک پورے ملک میں فلحال 21 روز کا سخت ترین کرفیوں نافذ کیا گیا ہے۔ کرفیوں کے نتیجے میں تمام لوگ جن میں کار باری افراد،نجی سیکٹر میں کام کرنے والے نوجوانوں کا روز گار حال ہی میں بحال ہونے کے بعد پھر ایک بار متاثر ہوا،جبکہ ہزاروں کی تعداد میں طلبا ء کی تعلیم متاثر ہوئے۔سرینگر کے ایک نجی ادارے میں کام کر رہے ریاض احمد شاہ کا کہنا ہے کہ وادی میں سخت لاکڈون کے نتیجے میں وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا جس ادارے سے وہ منسلک ہیں، انہوں نے مجھے کہا کہ آپ گھر سے بھی آن لائن کام کر سکتے ہیں تاہم انٹرنیٹ سروس کی رفتاع بہت ہی کم ہے،جسکے باعث وہ کام نہیں کر سکیں گے،اور اس طرح سے انکا روز گار چھوٹ جانے کا خطرہ لاحق ہوا ہے۔یہ صرف ریاض کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ وادی کشمیر ایک ایسای جگہ ہے جہاں براڈ بینڈ یا دیگر قسم کی انٹرنیٹ سروس عام لوگوں کے پاس نہیں ہے۔عبد الحمید نامی ایک شہری نے بتایا اس وقت سائنس اور ٹنک نالوجی کا دور ہے،اگر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں تو ہمارے بچے جو زیر تعلیم ہیں انٹرنیٹ سروس کی مدد سے کسی حد تک تعلیمی میدان میں ہوئے نقصان کی بر پائی کر سکتے ہیں۔
اس دوران تمام لوگوں کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ خاص کر جموں و کشمیر میں نافذ کیا گیاکرفیواور کورونا وائرس کے دستک کے بعدمرکزی سے موجودہ صورت حال کے پیش نظر سروس کو بحال کرنے کا مطالبہ دہرا گیا ہے۔اس دوران مرکز نے مطالبے پر کوئی بھی بات نہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی ہے۔مرکزی کی طرف سے تیز رفتار والی انٹرنیٹ سروس کو بحال نہ کرنے پر نہ صرف سیاسی لیڈران بلکہ عام لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔اس دوران لوگوں نے اپنی ناراض گی کا اظہار ااخبارت اور مختلف سماجی رابطہ وئب سائٹوں پر کیا ہے۔لوگوں کا خیال ہے کہ اس وقت لوگ موت او حیات کے درمیان کھڑے ہیں، اگر اس وقت بھی سروس کو بحال نہ کی گئی پھر مستقبل میں ایسے حکمرانوں سے کسی طرح کی امید کی جا سکتی ہے۔
لوگوں نے حال ہی میں رہا کئے گئے سابق وزیر اعلیٰ کے اس معمولی مطالبے پر ڈاکٹر فاروق جیسے لیڈر پر غور و خوص نہیں کیا گیا ہے جو واقعی قابل افسوس ہے۔ادھر محمد یوسف تاریگامی نے بتایاکشمیری لوگ لاکڈون میں پلے بڑے ہیں لیکن دوسری ریاستوں میں بہتر سہولیات کے باعث ہر ایک شعبے کے لوگ زیادہ نقصان سے بچ سکتے ہیں،تاہم جموں کشمیر خاص کر وادی میں ہر سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے بتایا اب اگرتمام لوگ چاہے وہ سیاسی ہیں یا غیر سیاسی سرکار کو4جی انٹرنیٹ سروس کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں کیا مسئلہ ہے۔انہوں نے بتایاسروس بحال ہونے سے سرکا ر کو لوگوں کو گھروں میں رہنے میں مدد ملے گئی اور لوگ بھی پریشانیوں سے بچ جائیں گے۔
دنیا
آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
تہران، ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی شرائط رکھ دیں۔
ایران نے نئی شرائط میں جوہری مذاکرات کو اگلے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے باخبر 2 ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ کو آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس میں جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات شامل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ پیشکش پاکستانی ثالثوں کے ذریعے کی ہے۔ ایکسیوس نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ طے پانے اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ٹرمپ کے پاس کوئی حقیقی دباؤ باقی نہیں رہے گا کہ وہ ایران کو افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے اور کم از کم ایک دہائی تک یورینیئم کی افزودگی معطل کرنے پر آمادہ کر سکیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کولمبیا: بس دھماکے میں بچوں سمیت 20 افراد جان سے گئے
بگوٹا، کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کاؤکا میں ایک زوردار دھماکے کے باعث 20 افراد جان سے گئے جبکہ 38 سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ پان امریکن ہائی وے پر کاخیبیو کے علاقے میں ہفتے کے روز ہوا، جہاں ایک بارودی مواد سے بھری ڈیوائس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
کاؤکا کے گورنر نے اس واقعے کو شہری آبادی کے خلاف اندھا دھند حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور حکومت سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کولمبیا کی فوج کے کمانڈر نے اسے دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے پیچھے بدنام زمانہ کمانڈر ایوان موردیسکو کے نیٹ ورک اور جائمے مارٹینیز گروپ کا ہاتھ ہونے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔
کولمبیا کے صدر گستاف پیٹرو نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو ’دہشت گرد، فاشسٹ اور منشیات فروش‘ قرار دیا ہے۔ دو دنوں کے دوران اس خطے میں کم از کم 26 پرتشدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں پولیس اسٹیشن پر حملے، فوجی تنصیبات کے قریب دھماکے اور ڈرون حملے شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
میں گھبرایا نہیں زندگی کو سمجھتا ہوں، ہم پاگل دنیا میں رہ رہے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے بعد پہلی بار امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیا، جس میں انھوں نے کہا کہ جب حملہ ہوا تو میں گھبرایا نہیں تھا، میں زندگی کو سمجھتا ہوں، ہم پاگل دنیا میں رہ رہے ہیں۔
سی بی ایس کے پروگرام سکسٹی منٹس میں دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’فائرنگ کے بعد میں سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کیا ہوا ہے، اہلکاروں نے فوری طور پر مجھے حفاظتی حصار میں لیا، سیکیورٹی اہلکار بار بار کہہ رہے تھے نیچے ہو جائیں، اہلکاروں کے کہنے پر میں اور خاتون اوّل زمین پر بیٹھ گئے۔‘‘ انھوں نے بتایا ’’میں پہلے کرسی سے اٹھا اور کھڑے ہو کر ہی جانے لگ گیا تھا، اہلکاروں نے مجھے جھک کر وہاں سے جانے کا کہا، پہلے ہمیں لگا ٹرے گرنے کی آواز ہے، خاتون اوّل پریشان ہو گئی تھیں۔‘‘
امریکی صدر نے کہا ’’اہلکار جب پہنچے تو میں دیکھنا چاہ رہا تھا کہ کیا ہوا ہے، اہلکاروں کے آنے کے بعد سمجھ گئے کہ کچھ غلط ہوا ہے، میں اہلکاروں کو کہہ رہا تھا کہ رکو مجھے دیکھنے دو کیا ہوا ہے، مجھے نہیں پتا کہ حملہ آور کا ٹارگٹ میں ہی تھا۔‘‘ انھوں نے کہا ’’کیرولین لیوٹ کو بھی حملے سے متعلق کچھ پتا نہیں تھا، اس صورت حال میں خاتون اوّل بہادر دکھائی دیں، وہ مضبوط ہیں، مجھ پر پہلے بھی حملے ہوئے، خاتون اوّل کے لیے یہ صورت حال نئی تھی، میں وہیں رک گیا تھا اور میری کوشش تھی تقریب دوبارہ شروع ہو۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’حملہ آور بہت تیزی سے دروازے کی طرف بھاگتا ہوا آیا، وہ کچھ ہی دور بھاگ پایا اور پکڑا گیا، اہلکاروں نے پیشہ ورانہ طریقے سے حملہ آور کو گرفتار کیا، میں جرائم کے خلاف سخت مؤقف رکھتا ہوں، میں نے امریکہ کی سرحدوں کو بہت محفوظ بنا دیا ہے، 9 ماہ میں ایک بھی شخص غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل نہیں ہوا۔‘‘ انھوں نے کہا میں زندگی کو سمجھتا ہوں، ہم پاگل دنیا میں رہ رہے ہیں، 500 سال پیچھے بھی چلی جائیں تو ایسے لوگ موجود رہے ہیں، پہلے بھی رہنماؤں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے، ڈیموکریٹس کی نفرت اور اشتعال انگیز تقریریں ملک کے لیے خطرہ ہیں، ایسے صدور پر ہی حملے ہوتے ہیں جو ملک کے لیے کچھ کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا میں نے اس ملک کو بلندیوں تک پہنچا دیا ہے، ایران کے خلاف کارروائی کی جو پہلے کوئی صدر نہیں کر سکا، سابقہ صدور نے ایران کے خلاف کارروائی نہ کر کے غلطی کی، 5 یا 10 سال پہلے ایران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی جس کے نہ ہونے سے وہ مضبوط بن گیا، جب اپنے ملک کے لیے کوئی کام کریں تو پھر اس کے نتائج بھی آتے ہیں، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکتے ہیں تو وہ ناراض ہو جاتا ہے۔
ٹرمپ نے کنگ چارلس کے دورے سے متعلق کہا کہ برطانیہ کے بادشاہ آ رہے ہیں، وہ ہمارے ملک میں محفوظ رہیں گے، وہ محفوظ ترین مقام وائٹ ہاؤس آ رہے ہیں، مجھے یا میری کابینہ کو کسی حملے کا الرٹ نہیں ہے۔ دریں اثنا، امریکی صدر ٹرمپ نے پروگرام میں اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک بھی دی اور بتایا کہ ان کی اہلیہ کی سالگرہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا7 days agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار: مجتبیٰ خامنہ ای
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس







































































































