دنیا
ٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
واشنگٹن، وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے۔
وائٹ ہاؤس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے تناظر میں اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ماتحت ڈیل ہوئی تو وہ امن اور سلامتی کی گارنٹی دے گی، ٹرمپ نے ڈیل کی تو صرف اسرائیل اور مشرق وسطیٰ نہیں بلکہ ہر جگہ امن ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کی ڈیل یورپ، امریکہ سمیت ہر جگہ امن، سلامتی اور تحفظ کی ضمانت دے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جو معاہدہ ہم کر رہے ہیں وہ اوباما اور بائیڈن دور سے کہیں بہترہوگا، میں جوہری معاہدہ ختم نہ کرتا تو ایران کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور خطے کے خلاف استعمال ہوتے، سابق معاہدہ جوہری ہتھیاروں کی طرف لے جانے والا راستہ تھا اب ایسا نہیں ہوگا۔
ایران پاکستان میں مذاکرات کرنے آ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انھوں نے کہا ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، ایران سے اوباما کا معاہدہ اب تک کے بدترین معاہدوں میں سے ایک ہے، اوباما حکومت نے طیاروں میں بھر کر ایک ارب ستر کروڑ ڈالر ایران کو بھیجے تھے، بینکرز بھی حیران تھے، ڈی سی اور میری لینڈ کے بینکوں سے اتنی رقم کیوں نکالی گئی۔
ٹرمپ نے کہا فیک نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافی پہلے کے شرم ناک معاہدے کی حمایت کرتے رہے، ہمارے دور کا معاہدہ اسرائیل، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے لیے امن کی ضمانت ہوگا، شرمندگی اور ذلت کا دور ختم ہو چکا، نیا معاہدہ پوری دنیا کے لیے فخر کا باعث ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی بحریہ کے سکرٹری کا استعفیٰ: محکمہ جنگ
ماسکو، امریکی محکمہ جنگ (وار ڈیپارٹمنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے سکرٹری جان فیلن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
محکمے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا: “سکریٹری آف دی نیوی جان سی فیلن فوری طور پر انتظامیہ سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔” بیان میں مزید بتایا گیا کہ انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ بحریہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
نیوز پورٹل ‘ایکسیس کے مطابق فیلن کی رخصتی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فیلن کے سیکرٹری آف وار پیٹ ہیگستھ کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے، حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے بتائے جاتے ہیں۔
منگل کے روز ہی فیلن نے صحافیوں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بحریہ کے مستقبل اور ‘گولڈن فلیٹ’ جیسے بڑے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
یو این آئی۔ اسپوتنک۔ ایم جے
دنیا
شرقِ اوسط ’نازک موڑ‘ پر کھڑا ہے: ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے بعد چین کا انتباہ
بیجنگ، چین نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے لیے مزید وقت دینے کی غرض سے جنگ بندی میں جو توسیع کی ہے، اس کے بعد شرقِ اوسط کی صورتِ حال ایک ’نازک موڑ‘ پر ہے۔
ٹرمپ نے منگل کے روز تہران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی تاہم کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا، “موجودہ علاقائی صورتِ حال جنگ اور امن کے درمیان منتقلی کے ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے؛ اہم ترین ترجیح دشمنی کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔” گو نے جنگ بندی کے بارے میں سوال پر براہِ راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ بیجنگ “تعمیری” کردار ادا کرتا رہے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آئی آر جی سی نے ہرمز میں ایک اسرائیلی سمیت دو بحری جہاز قبضے میں لے لیے
تہران، اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں دو بحری جہازوں کو روک کر پکڑ لیا اور انہیں ایرانی پانیوں میں منتقل کر دیا۔
آئی آر جی سی نیوی نے کہا کہ بحری جہازوں کو ایران کے ساحل پر لایا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں “امن و امان میں خلل ڈالنا” ایران کے لیے سرخ لکیر ہے۔ بیان کے مطابق ایک بحری جہاز کو ایران کے ساحل کے قریب نشانہ بنایا گیا جب کہ دوسرے کو عمان کے ساحل کے قریب حملے میں نقصان پہنچا۔
آئی آر جی سی نے جن بحری جہازوں کی نشاندہی کی ہے ان میں ایم ایم ایس سی-فرانسسکا شامل ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیل کی ملکیت ہے۔ دوسرا جہاز ایپامنوڈیس ہے۔
تنظیم کے مطابق یہ جہاز بغیر اجازت کے کام کر رہے تھے اور بار بار ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے، نیوی گیشن سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے اور خفیہ طور پر آبنائے سے باہر نکلنے کی کوشش کر کے میری ٹائم سکیورٹی کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔
آئی آر جی سی بحریہ نے کہا کہ “ان جہازوں کی شناخت اور ان کو فورسز کی انٹیلی جنس نگرانی کے تحت روکا گیا تھا، تاکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔” تنظیم نے کہا کہ دونوں بحری جہازوں کو اب ایرانی علاقائی پانیوں میں لے جایا جا رہا ہے اور ان کے سامان اور دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ آئی آر جی سی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کے اعلان کردہ قوانین کی خلاف ورزی یا محفوظ نیویگیشن کے خلاف کسی بھی سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف فیصلہ کن اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی










































































































