دنیا
ٹرمپ اپنے تصورات میں مذاکرات کی ٹیبل کو سرنڈر ٹیبل بنا رہے ہیں، باقر قالیباف
تہران، ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے مؤقف مزید سخت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ مذاکرات کو ’’سرنڈر کی میز بنانے یا نئی جنگی مہم جوئی کو جواز دینے‘‘ کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بھرپور فوجی طاقت سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے وفود ممکنہ دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے پاکستان کا سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
سی این بی سی کے مطابق ایک غیر مستحکم جنگ بندی اپنی مدت کے اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، ایسے میں امریکہ اور ایران کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آ گئی ہے اور دونوں فریق امن معاہدے کی دوسری کوشش سے پہلے اپنے مؤقف سخت کر رہے ہیں۔
ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا اور امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو سرنڈر کی میز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنے تصورات میں مذاکرات کی ٹیبل کو سرنڈر ٹیبل بنا رہے ہیں اور ٹرمپ ایسا کر کے دوبارہ جنگ کا جواز پیش کرنا چاہتے ہیں۔
غالیباف نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ایران کے پاس اس کشیدگی میں نئی برتری موجود ہے۔ انھوں نے کہا ’’گزشتہ دو ہفتوں میں ہم نے میدانِ جنگ میں نئے پتے ظاہر کرنے کی تیاری کی ہے‘‘، تاہم انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی اور کہا ’’ہم دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں کرتے۔‘‘
یہ سخت بیانات اس وقت سامنے آئے جب ٹرمپ نے دوبارہ دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بھرپور فوجی طاقت سے حملہ کیا جائے گا اور بہت سے بم گرنا شروع ہو جائیں گے۔ مزید امن مذاکرات کی صورت حال اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کی تفصیلات مزید غیر واضح ہوتی جا رہی ہیں، کیوں کہ ٹرمپ کبھی سخت جنگی بیانات دیتے ہیں اور کبھی ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔
سابق امریکی سفیر برائے عمان مارک سیورز نے پیر کے روز سی این بی سی کے پروگرام ایکسس مڈل ایسٹ میں کہا ’’یہ جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے معاہدہ حاصل کرنے کا آخری موقع ہے اور خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکی پر عمل کیا تو صورت حال سنگین ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی ’’واشنگٹن وقت کے مطابق بدھ کی شام‘‘ ختم ہو جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی اڈوں پر کارروائیاں حقِ دفاع میں کی گئیں: اسماعیل بقائی
تہران، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر کارروائیاں حق دفاع میں کی گئیں۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک دوسرا فریق اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرتا، ایران بھی ایم او یو پر عملدرآمد نہیں کرے گا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کو دفاع پر موردِ الزام ٹھہرانا غیر ذمے دارانہ ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سےمتعلق عمان کے ساتھ مشترکہ طریقۂ کار طے کرنے کی کوشش کر رہا ہے، عمان پر امریکہ کے دباؤ نے ان کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت بحران سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ مفاہمتی یادداشت کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جس نے آبنائے ہرمز پر ایرانی وعدے سے متعلق طے 1 ماہ کی مہلت بھی مکمل ہونے نہیں دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ثالثین امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بارہا کہہ چکے علاقائی ممالک ایران کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے دیں، ایران آبنائے ہرمز میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی اخبار نے ’انتقامی فہرست‘ جاری کر دی، ٹرمپ، اسٹارمر، میکرون، میلونی سمیت متعدد عالمی رہنما شامل
ہران، ایران کے ایک اخبار ’ہمشہری‘ نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مبینہ طور پر ’انتقامی اہداف‘ کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں کئی عالمی رہنماؤں کی تصاویر شامل ہیں۔
اخبار ’ہمشہری‘ کی جانب سے شائع کی گئی فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی تصاویر کو ٹارگٹ کے نشان کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ مزید 11 عالمی رہنماؤں کو نارنجی رنگ کے قیدی لباس میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔
یہ اشاعت ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد سامنے آئی ہے جنہوں نے اپنے والد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد پہلی بار عوامی بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ انتقام ہماری قوم کی خواہش ہے اور اسے لازمی طور پر پورا کیا جائے گا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جن مجرموں کے نام ایک فہرست میں شامل ہیں وہ پُرامن موت کی خواہش اپنے ساتھ قبروں میں لے جائیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای جنگ سے پہلے منظرِ عام پر نہیں آئے تھے اور اطلاعات تھیں کہ وہ اسی حملے میں زخمی ہوئے تھے جس میں ان کے والد شہید ہوئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہمشہری اخبار نے یہ بیان آن لائن فہرست کے ساتھ شائع کیا ہے، تاہم یہ فہرست اخبار کے ایڈیشن میں شامل نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے اس فہرست کی باضابطہ حمایت کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے بنائے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کو صدر ٹرمپ کے خلاف ایک مخصوص سازش سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ خطرے کے باعث ٹرمپ نے ترکی میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس سے واپسی پر طیارہ تبدیل کیا، ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں ایران کی ہر فہرست میں شامل ہوں۔
ادھر خطے میں کشیدگی برقرار ہے، گزشتہ کے روز امریکا نے تجارتی جہازوں پر حملوں کے جواب میں تقریباً 140 اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ جہازوں نے مقررہ راستے سے متعلق انتباہ کو نظر انداز کیا۔
ایران نے آبنائے ہرمز کو امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آبنائے ہرمز سے معمول کے حالات میں دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل گزرتی ہے۔
ایرانی حکام نے امریکی حملوں کے بعد بحرین، کویت، قطر اور عمان سمیت کئی خلیجی ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، قطر نے حملوں کو خطرناک کشیدگی قرار دیا جبکہ عمان نے بھی ان کی مذمت کی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے، وعدے پورے کریں یا قیمت ادا کریں، حقیقت دروازے پر دستک دے رہی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اب امریکہ آبنائےہرمز کا محافظ بنے گا
واشنگٹن، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکا آبنائےہرمز کا محافظ بنے گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے ٹیلیفونک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کے فوجی اثاثےتباہ کردیئے اور اب ایران کے ہر ڈرون حملے کا سخت جواب دیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے ایران معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکہ آبنائےہرمز کا محافظ بنےگا۔
صدر ٹرمپ چاہتے ہیں خدمت کے بدلے متعلقہ ملکوں کو بھاری معاوضہ ادا کرنا ہو گا ساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ ماضی کی طرح مفت میں حفاظت نہیں کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران میں اب تک 52ہزار مظاہرین مارے جا چکے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان6 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
دنیا6 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا7 days agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا6 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا5 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا6 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
جموں و کشمیر1 week agoڈوڈا کے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان
دنیا1 week agoشہید رہبرِ اعلیٰ نے سکھا دیا کہ ایران کا عظیم سرمایہ عوام و اتحاد ہے: ایرانی صدر






































































































