تازہ ترین
کوویڈ 19: پلوامہ،اننت ناگ کے 2شہری جاں بحق،اموات کی تعداد85 ہوگئی

وادی میں ہلاکتیں 74ہوگئیں،سرینگر کا 65سالہ شہری کی دہلی میں کورونا وائرس سے موت
سرینگر: چین کے شہر ووہان سے پُراسرار طور نمو دار ہوئے پوشیدہ قاتل وائرس نے پوری طرح سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ جموں وکشمیر بھی اس عالمگیر وبا سے کافی متاثر ہے۔
اس دوران پلوامہ کا 65سالہ شہری اور کوکرناگ کا 58سالہ شہری کی کورونا وائر س سے موت ہوگئی،جس کے ساتھ ہی اس وائر س سے مرنے والے افراد کی85ہوگئی جن میں 75ہلاکتیں وادی میں ہوئیں۔ادھر سرینگر کے65سالہ شہری کی دہلی میں کورونا سے موت ہوئی ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کا ایک65سالہ شہری،جو کورونا وائرس میں مبتلاء تھا، سوموار کے روز جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کاکا پورہ، پلوامہ کا رہنے والا شہری صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق نمونیا میں مبتلا تھا جسے21جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں وہ جاں بحق ہوگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔
جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے54افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ان میں 75وادی کشمیر جبکہ10صوبہ جموں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔اس دوران کوکرناگ کا 58سالہ شہری کی سی ڈی اسپتال سرینگر میں کورو نا وائرس سے موت ہوگئی۔سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ58سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جسے جی ایم سی اننت ناگ سے19جون کو بعد دوپہر منتقل کیا گیا تھا۔
ان کا کہناتھا کہ مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور وہ تھائی رائیڈ اور نمونیا میں مبتلاء تھا۔وادی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سرینگر میں ہوئیں جن کی تعداد19ہے۔
بارہمولہ ضلع دوسرے نمبر پرہے،یہاں 13ہلاکتیں ہوئیں،شوپیان اور کولگام میں 10،10،جموں میں 7،بڈگام میں 6،، اننت ناگ میں 6، کپوارہ میں 5ہلاکتیں ہوئیں،پلوامہ میں 4،بانڈی پورہ،ڈوڈہ،ادھمپور اور راجوری میں ایک،ایک ہلاکت ہوئی۔ ادھر ایک میڈیا رپورٹ سرینگر سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شہری کی دہلی میں موت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سرینگر کے مذکورہ شہری کی کووڈ۔19سے موت ہوگئی ہے۔اہلخانہ کے مطابق مذکورہ شہری امرتسر طبی معائینہ کیلئے گئے ہوئے تھے،جہاں اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔وہاں سے وہ دہلی مزید علاج ومعالجہ کیلئے پہنچے،جہاں اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی۔مذکورہ شہری کی نریندر ا موہن اسپتال واقع غازی آباد میں موت ہوگئی۔
دنیا
ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ملاقات انتہائی اچھی، اسرائیلی وزیرِ اعظم نے مذاکرات کامیاب قرار دیدیے
واشنگٹن، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی اپنی ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نیتن یاہو نے مذاکرات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں حکومتوں کے درمیان مکمل شراکت داری اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے، جبکہ دیگر متعدد مقاصد بھی دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہیں۔
نیتن یاہو کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اسرائیل کی سلامتی اور مستقبل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال اور آئندہ اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا بھی موقع ملا۔
امریکی صدر نے بھی اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقات انتہائی اچھی قرار دی۔انہوں نے کہا کہ میری نیتن یاہو اور امریکی کانگریس کے اراکین کے ساتھ انتہائی اچھی ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ملاقات کی چند تصاویر کے ساتھ لکھا کہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بی بی (بنیامین) نیتن یاہو، میری اور کانگریس کے نمائندوں کے ساتھ ایک انتہائی اچھی ملاقات ہوئی، ظاہر ہے، اس دوران کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کی میزبانی کی۔
ٹرمپ کے دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ آمنے سامنے ہونے والی آٹھویں ملاقات تھی۔
نیتن یاہو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 57 منٹ پر وائٹ ہاؤس کے ویسٹ وِنگ پہنچے، جبکہ بند کمرہ ملاقات تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سینٹکام کی سعودی افواج کے ساتھ ملکر ایران نواز گروہوں پر حملوں کی تصدیق، حشد الشعبی کے 20 اہلکار ہلاک
واشنگٹن، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران نواز گروہوں پر حملے کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی افواج کے ساتھ مل کر عراق میں ایران نواز گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سینٹ کام کا دعویٰ ہے کہ ان ایران نواز گروہوں نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ہدایات پر امریکی افواج اور سعودی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا۔
سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکی اور سعودی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مشرقی عراق میں دہشت گردوں کے متعدد لاجسٹک اور اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا ہے، یہ کارروائی آئی آر جی سی کی ہدایت پر کیے گئے 30 سے زائد فضائی ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی آر جی سی کی جانب سے کیے گئے حملے بلاجواز تھے جو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
سینٹ کام کے مطابق فروری سے اپریل کے درمیان عراق میں ایران نواز مسلح گروہوں نے امریکی شہریوں اور تنصیبات پر 600 سے زائد حملوں کی کوشش کی۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئی آر جی سی اور اس کے پراکسی گروہوں کو یہ حملے بند کرنا ہوں گے، بصورتِ دیگر امریکہ مزید فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
ادھر سعودی عرب نے بھی عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر حملوں کی تصدیق کر دی۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر کی گئی۔وزارت کے مطابق جوابی کارروائی بین الاقوامی قانونن کے تحت حاصل حقِ دفاع کی بنیاد پر کی گئی۔
سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب مزید کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم اگر مستقبل میں اس پر مزید حملے کیے گئے تو وہ اپنی خود مختاری، شہریوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔
عراق کے نیم فوجی گروپ حشد الشعبی (پاپولر موبلائزیشن فورسز) نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں ان کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔
پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) جسے حشد الشعبی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مختلف مسلح گروہوں پر مشتمل ایک اتحاد ہے، جن میں سے متعدد گروہ ایران سے وابستہ سمجھے جاتے ہیں۔
حشد الشعبی کے عہدیدار کے مطابق امریکی سعودی حملوں میں سب سے بڑا حملہ شمالی صوبے نینوا میں ہوا، جنوبی عراقی صوبے بصریٰ میں بھی پی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
حشد الشعبی کے ذرائع کے مطابق عراق کے 7 صوبوں میں امریکی و سعودی مشترکہ فضائی حملوں میں 20 اہلکار مارے گئے، جبکہ ان حملوں میں 30 سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔ عراق سے داغے گئے متعدد ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا تھا۔
ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی عرب پر دیگر ممالک سے کیے گئے حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی پاسداران نے آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکروں کو روک لیا
تہران، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری ہے، ایران امریکی کارروائیوں کے جواب میں جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی پاسداران نے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے جبکہ آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنا کر روک دیا۔
دوسری جانب امریکی فوج نے اردن پر داغے گئے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی اپنی ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے، جبکہ دیگر متعدد مقاصد بھی دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہیں۔
دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد فی بیرل اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا5 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
ہندوستان6 days agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا







































































































