تازہ ترین
کرینہ نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا

اداکارہ کرینہ کپور نے خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اقربا پروری کی بنیاد پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنا مقام نہیں بنا سکتی تھیں ۔
سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے سینئر اداکاروں کے بچوں ’اسٹار کڈز‘کیلئے کافی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ ہندوستانی شائقین کی جانب سے اقربا پروری کے ذریعے کریئر بنانے والوں کے خلاف خوب تنقیدی تبصرے جاری ہیں، اس تنقید میں سب سے زیادہ ہدایتکار کرن جوہر، بھٹ، کپور اور سنہا خاندان کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور خان نے صحافی ریکھا دت کو انٹرویو دیتے ہوئے اقربا پروری سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے ’’ عوام صحیح مسئلہ سمجھنے کے بجائے اس وقت تنقید کرنے کے موڈ میں ہیں۔ ہر فنکار کا خاندانی پس منظر دیکھا جا رہا ہے، اُس اداکار نے خود کتنی محنت کی ہے یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے ۔‘‘
کرینہ کپور کا کہنا تھا ’’۲۱؍ سال کی عمر میں انڈسٹری میں کام مل جانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی اسٹار کے بچے کو ہی اتنی سی عمر میں کام مل سکتا ہے، یہ ممکن نہیں ہے، ا نہوں نے بہت سارے لوگ ایسے دیکھے ہیں جن کا خاندانی پس منظر بڑا مضبوط ہوتا ہے مگر انہیں کام نہیں مل پاتا ہے، سخت محنت کرنے اور آگے بڑھتے رہنے سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔‘‘
۳۹؍ سالہ کرینہ کا مزید کہنا تھا ’’اُن کے کریئر کے کسی موڑ پر بھی اُنہیں خاندان کے فلمی پس منظر رکھنے کی وجہ سے کوئی کام نہیں ملا ہے ، یہ ساری اُن کی اپنی خالص محنت ہے۔‘‘
کرینہ کپور نے کہا ’’چاہے اُن کا کریئر ایسا نہیں کہ اُن کی جیب میں بس۱۰؍ روپے تھے اور وہ کسی اور شہر سے بذریعہ ٹرین یہاں آ کراسٹار بن گئیں، وہ اس سے متعلق معذرت خواہ بھی نہیں ہیں، مگر محنت انہوں نے بھی کی ہے۔‘‘
اُن کا کہنا تھا کہ شائقین ہی اسٹار بناتے ہیں جنہیں عوام پسند کریں وہ اسٹار بن جاتا ہے جیسے کہ اکشے کمار اور شاہ رُخ خان بغیر کسی اثر و رسوخ کے اس فلم انڈسٹری میں آئے اور انہوں نے اپنی شناخت قائم کی۔ وہ دونوں کامیاب ہیں کیوں کہ عوام نے انہیں پسند کیا ہے۔
بالی ووڈ میں اقرباپروری ہوتی ہے لیکن کوئی بھی فرد اپنی محنت سے کامیاب ہوتاہے اور اس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیںاور جن میں صلاحیت ہے وہ بھی کامیاب ہوتے ہیں ۔(انقلاب)
دنیا
امریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
واشنگٹن، امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا تعلق ایران سے تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران سے منسلک کرپٹو والٹس میں موجود 130 ملین ڈالر منجمد کر دیے ہیں، ایران کے مرکزی بینک سے منسلک متعدد کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہے۔
سیکریٹری خزانہ نے بیان میں کہا کہ ایران کی غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، امریکہ ایرانی حکومت کو غیر قانونی آمدنی تک رسائی سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی شب امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجے ایران کی بندرگاہوں کی طرف جانے اور وہاں سے آنے والے جہازوں پر امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔
امریکہ اس سے قبل بھی اپریل سے جون کے درمیان ایسی ناکہ بندی نافذ کر چکا تھا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 20 سے زائد جنگی طیارے، سیکڑوں ایئر کرافٹ آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی فوج کا کویت میں امریکی لاجسٹکس مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ، اردن میں بھی ڈرون حملے
تہران، ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں امریکی لاجسٹکس مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بدھ کی علی الصبح دعویٰ کیا کہ انھوں نے کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک اور سپورٹ سینٹر کو نشانہ بنایا، آئی آر جی سی نے کہا امریکی لاجسٹکس مرکز کو نصر 2 آپریشن کی چوتھی لہر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی جلتی ہوئی عمارت کا امریکی فوج سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔ سی این این نے اس دعوے پر امریکی سینٹرل کمانڈ سے مؤقف طلب کیا ہے۔
سی این این کی جانب سے اس ویڈیو کی جغرافیائی طور پر تصدیق کر دی گئی ہے، جس میں کویت کے مینا عبداللہ کے قریب ایک صنعتی علاقے میں پہلے سے جلتے ہوئے ایک گودام پر ایرانی ڈرون نے حملہ کیا، ویڈیو میں آسمان پر ایک ایسا ڈرون دکھائی دیتا ہے جو شاہد ڈرون سے مشابہ ہے۔
ڈرون جلتے ہوئے گودام کی جانب بڑھتا ہے، اس سے ٹکراتا ہے اور اس کے بعد ایک بڑا دھماکہ ہوتا ہے۔ ویڈیو میں حملے سے پہلے تک وہ مخصوص آواز بھی سنائی دیتی ہے جو عموماً شاہد ڈرون سے منسوب کی جاتی ہے۔ ویڈیو کے مطابق دھماکے کے وقت امدادی عملہ پہلے سے لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اردن میں ایف 18 طیاروں کے ٹھکانوں پر حملہ دوسری طرف ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا کے مطابق، ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع الازرق ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ارنا کے مطابق ایرانی حملہ آور ڈرونز نے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے میں اس مقام پر حملہ کیا جہاں ایف-18 لڑاکا طیارے موجود تھے، ساتھ ہی رہائشی عمارت اور ایک بڑے آلات کے ہینگر کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بارے میں ارنا کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فوج کے زیرِ استعمال تھا۔ تاہم سی این این کا کہنا ہے کہ ایف-18 لڑاکا طیارے عموماً طیارہ بردار بحری جہازوں پر تعینات ہوتے ہیں، نہ کہ مشرقِ وسطیٰ کے زمینی فوجی اڈوں پر۔
ایران کی فوج اور سرکاری میڈیا اس سے قبل بھی امریکی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے کئی دعوے کر چکے ہیں، جن میں سے متعدد بعد میں غلط ثابت ہوئے۔ ایران گزشتہ ہفتے بھی الازرق ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر چکا ہے، جہاں اس نے ایف-35 طیاروں کے ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکی مفادات پر ایران کے یہ تازہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی افواج کویت کو ایران کے مسلسل جوابی حملوں سے بچانے میں مدد دے رہی ہیں۔
اس مقصد کے لیے امریکہ نے اپنے محدود ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام بھی استعمال کیا۔ ادھر کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایرانی حملے میں کویتی بحریہ کے ایک جہاز پر حملہ ہوا، جس میں مسلح افواج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ ایران نے منگل کو بحرین پر بھی متعدد حملے کیے، جس کے باعث کئی مرتبہ سائرن بجائے گئے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ بحرین میں امریکی بغیر پائلٹ کشتیوں کے کنٹرول سینٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نے ایران پر ایک اور دور کے حملے کیے، ہرمز کے پاس فوجی ٹھکانے نشانے پر
واشنگٹن/تہران، امریکہ کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے منگل کی دیر رات کہا کہ اس نے ایران کے خلاف ایک اور مرحلے کے حملے مکمل کرتے ہوئے آبنائے ہرمز اور ایرانی ساحلی علاقوں کے قریب درجنوں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جہازوں نے سات گھنٹے تک جاری رہنے والی مہم میں ایران کے میزائل اور ڈرون اڈوں، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظاموں پر بالکل درست حملے کیے۔ بیان کے مطابق، ان حملوں کا مقصد تجارتی جہازوں اور سویلین عملے کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا تھا۔ سینٹ کام نے یہ بھی بتایا کہ اسی دن امریکی افواج نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں سے آنے جانے والے جہازوں کے خلاف بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے، “امریکی افواج مکمل طور پر چوکس، مہلک صلاحیتوں سے لیس اور صدر کی ہدایت کے مطابق کارروائی کے لیے تیار ہیں۔”
اس دوران، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی آنے والے دنوں میں جاری رہے گی اور اس میں مزید تیزی آئے گی۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر واپس نہیں لوٹتا، تو اگلے ہفتے امریکہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو بھی نشانہ بنائے گا۔
حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز کو لے کر امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھا ہے۔ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی اور مستقل امن کے مقصد سے کیے گئے معاہدے (اسلام آباد ایم او یو) کے باوجود دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ دوسری طرف، ایران نے اقوامِ متحدہ کو خط بھیج کر امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کرنے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ايروانى نے اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے خط میں کہا، “معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد ہی سے امریکہ نے نہ صرف اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، بلکہ منظم طریقے سے اس معاہدے کی بنیاد کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔”
یواین آئی۔الف الف
دنیا1 week agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
ہندوستان7 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا7 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا7 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا7 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز





































































































