تازہ ترین
چیلنجوں سے بھرپور جدوجہد کیلئے متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کے وفد نے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کے این ایس کے مطابق اس موقعے پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ٹریجرر شمی اوبرائے اور مشتاق گورو موجود تھے۔ اقلیتی سیل کے آرگنائزر سردار جگدیش سنگھ آزاد کی قیادت میں آئے وفد میں سرینگر، بڈگام، بارہمولہ،اننت ناگ اور پلوامہ کے اقلیتی سیل کے اراکین شامل تھے۔وفد نے اس موقعے پر کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام نے ہمیشہ ہند مسلم سکھ اتحاد کی مشعل کو فروزاں رکھا ہے اور مستقبل میں بھی اسی اصول پر قائم و دائم رہیں گے۔ وفد نے کہا کہ 5اگست2019 کے مرکزی حکومت کے یک طرفہ فیصلوں کے ذریعے ہمارے حقوق سلب کئے گئے۔ ایک سال گذر جانے کے باوجود بھی تینوں خطوں کے عوام تشویش اور تذبذب میں مبتلا ہیں۔
جموں اور لداخ کے عوام کو بھی اب محسوس ہوگیا ہے کہ 5اگست کے فیصلوں سے ہم پر کون سے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان اقدامات سے مستقبل میں کیا تباہی ہوگی۔ جمو ں وکشمیر اور لداخ کے عوام کو کسی بھی صورت میں مرکزی حکومت کے فیصلہ ناقابل قبول ہیں۔ صدرِ نیشنل کانفرنس کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے شروع کی گئی مشترکہ جدوجہد کی بھر پور تائید کرتے ہوئے وفد نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے یک زبان ہوکر گپکار اعلامیہ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کے نظریں گپکار اعلامیہ پر مرکوز ہیں اور عوام اس اتحاد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ وفد نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور کورونا وائرس سے یہاں کے لوگ حد سے زیادہ متاثر ہوگئے ہیں۔
اقتصادی بدحالی نے لوگوں کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ 5اگست کے بعد مرکزی حکومت نے جو بھی فیصلے لئے وہ کسی بھی صورت میں جموں وکشمیر کے عوام کے مفاد میں نہیں ہوسکتے ہیں۔ وفد نے کہا کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں جموں وکشمیر میں سرکاری زبانوں میں اضافہ کیا اور اس میں امتیازی سلوک روا رکھ کر پنجابی کو نظرانداز کیا گیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ پنجابی کو بھی سرکاری زبانوں میں شامل کیا جانا چاہئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اقلیتی سیل کے وفد کا گپکار اعلامیہ کی تائیدکرنے پر شکریہ ادا کیا گیا اور کہا کہ ہماری جدوجہد چیلنجوں سے بھری ہوئی ہے اور ہمیں اس دوران اتحاد کا مظاہرہ کرکے ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں توڑنے اور بانٹنے کی کوششیں کی جائینگی لیکن ہمیں متحد رہ کر ان مذموم اورناپاک کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ سرکاری زبانوں میں اضافے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ یہ سب کچھ ہمیں بانٹنے کیلئے کیا جارہا ہے۔ اگر سرکاری زبانوں میں اضافہ کرنا ہی تھا تو پھر پنجابی، گوجری اور پہاڑی کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟جموں وکشمیر میں یہ زبانیں بولنے والے بھی بے شمار لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھائیں گے اور حکومت سے اس کا جواب طلب کریں گے۔
دنیا
ایران پر مسلسل چوتھی رات 7 گھنٹے تک امریکی بمباری
واشنگٹن، امریکی فوج نے ایران پر مسلسل چوتھی رات فضائی کارروائی کی اور آبنائے ہرمز سمیت ساحلی علاقوں میں درجنوں ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظاموں پر انتہائی درست ہتھیاروں سے حملے کیے۔
یہ کارروائی امریکی وقت کے مطابق رات 10 بجے کی گئی، سینٹکام نے ایکس (ایکس) پر لکھا کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کی تجارتی بحری جہازوں اور ان کے شہری عملے کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا تھا۔ یہ مسلسل چوتھی رات ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف فضائی و عسکری حملے کیے ہیں۔ آج اس سے قبل امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی جانب آنے اور وہاں سے جانے والے جہازوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی۔
سینٹکام نے اعلامیے میں کہا امریکی ناکہ بندی کے آغاز کے بعد یہ فضائی کارروائی کی گئی، آبنائے ہرمز میں امریکی افواج چوکس اور مؤثر کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی بمباری سے عراق کی سرحد کے قریب ضلع دہلوران میں واقع معدنی پانی کی پیداوار کے مرکز پر تین میزائل آ کر گرے، جس پانی کی بوتلیں تیار کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا، بدھ کی علی الصبح ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فیکٹری کا ساز و سامان متاثر ہوا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
واشنگٹن، امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا تعلق ایران سے تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران سے منسلک کرپٹو والٹس میں موجود 130 ملین ڈالر منجمد کر دیے ہیں، ایران کے مرکزی بینک سے منسلک متعدد کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہے۔
سیکریٹری خزانہ نے بیان میں کہا کہ ایران کی غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، امریکہ ایرانی حکومت کو غیر قانونی آمدنی تک رسائی سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی شب امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجے ایران کی بندرگاہوں کی طرف جانے اور وہاں سے آنے والے جہازوں پر امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔
امریکہ اس سے قبل بھی اپریل سے جون کے درمیان ایسی ناکہ بندی نافذ کر چکا تھا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 20 سے زائد جنگی طیارے، سیکڑوں ایئر کرافٹ آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی فوج کا کویت میں امریکی لاجسٹکس مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ، اردن میں بھی ڈرون حملے
تہران، ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں امریکی لاجسٹکس مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بدھ کی علی الصبح دعویٰ کیا کہ انھوں نے کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک اور سپورٹ سینٹر کو نشانہ بنایا، آئی آر جی سی نے کہا امریکی لاجسٹکس مرکز کو نصر 2 آپریشن کی چوتھی لہر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی جلتی ہوئی عمارت کا امریکی فوج سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔ سی این این نے اس دعوے پر امریکی سینٹرل کمانڈ سے مؤقف طلب کیا ہے۔
سی این این کی جانب سے اس ویڈیو کی جغرافیائی طور پر تصدیق کر دی گئی ہے، جس میں کویت کے مینا عبداللہ کے قریب ایک صنعتی علاقے میں پہلے سے جلتے ہوئے ایک گودام پر ایرانی ڈرون نے حملہ کیا، ویڈیو میں آسمان پر ایک ایسا ڈرون دکھائی دیتا ہے جو شاہد ڈرون سے مشابہ ہے۔
ڈرون جلتے ہوئے گودام کی جانب بڑھتا ہے، اس سے ٹکراتا ہے اور اس کے بعد ایک بڑا دھماکہ ہوتا ہے۔ ویڈیو میں حملے سے پہلے تک وہ مخصوص آواز بھی سنائی دیتی ہے جو عموماً شاہد ڈرون سے منسوب کی جاتی ہے۔ ویڈیو کے مطابق دھماکے کے وقت امدادی عملہ پہلے سے لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اردن میں ایف 18 طیاروں کے ٹھکانوں پر حملہ دوسری طرف ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا کے مطابق، ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع الازرق ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ارنا کے مطابق ایرانی حملہ آور ڈرونز نے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے میں اس مقام پر حملہ کیا جہاں ایف-18 لڑاکا طیارے موجود تھے، ساتھ ہی رہائشی عمارت اور ایک بڑے آلات کے ہینگر کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بارے میں ارنا کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فوج کے زیرِ استعمال تھا۔ تاہم سی این این کا کہنا ہے کہ ایف-18 لڑاکا طیارے عموماً طیارہ بردار بحری جہازوں پر تعینات ہوتے ہیں، نہ کہ مشرقِ وسطیٰ کے زمینی فوجی اڈوں پر۔
ایران کی فوج اور سرکاری میڈیا اس سے قبل بھی امریکی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے کئی دعوے کر چکے ہیں، جن میں سے متعدد بعد میں غلط ثابت ہوئے۔ ایران گزشتہ ہفتے بھی الازرق ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر چکا ہے، جہاں اس نے ایف-35 طیاروں کے ہینگر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکی مفادات پر ایران کے یہ تازہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں پر اپنی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی افواج کویت کو ایران کے مسلسل جوابی حملوں سے بچانے میں مدد دے رہی ہیں۔
اس مقصد کے لیے امریکہ نے اپنے محدود ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام بھی استعمال کیا۔ ادھر کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایرانی حملے میں کویتی بحریہ کے ایک جہاز پر حملہ ہوا، جس میں مسلح افواج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ ایران نے منگل کو بحرین پر بھی متعدد حملے کیے، جس کے باعث کئی مرتبہ سائرن بجائے گئے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ بحرین میں امریکی بغیر پائلٹ کشتیوں کے کنٹرول سینٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
ہندوستان7 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا7 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا7 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا7 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoاسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی ایرانی قیادت کو دھمکی
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز






































































































