تازہ ترین
کشمیر میں عیدالفطر کے موقع پر بارشوں کا امکان

سری نگر، (یو این آئی): محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں عید الفطر کے موقع پر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پرخشک رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 3 مئی سے 5 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔
ادھر وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.3 سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
دریں اثنا وادی میں پیر کے روز صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ کھلی دھوپ بھی چھائی رہی جس کے بیچ لوگوں کو عید خریداری میں مصروف و مشغول دیکھا گیا۔
وادی میں امسال ماہ مارچ اور ماہ اپریل میں معمول سے بہت کم بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں جس سے کسان طبقہ کے لوگوں میں گوناگوں خدشات پائے جا رہے ہیں۔
حکام نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے درجنوں دیہات کے کسانوں کو امسال دھان کی فصل کاشت کرنے اجتناب کرنے کی پہلے ہی صلاح دی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کیمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔
دنیا
شہید آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی آج قُم لے جایا جائے گا
تہران، ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی آج بذریعہ ہیلی کاپٹر تہران سے قُم لے جایا جائے گا۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں خاندان سمیت شہید سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات جاری ہیں۔ گزشتہ روز تہران میں تین مقامات پر شہید رہبر معظم کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد آج ان کا جسد خاکی بذریعہ ہیلی کاپٹر دارالحکومت سے قُم لے جایا جائے گا۔ قُم میں نماز جنازہ اور عوامی آخری دیدار کے بعد کے بعد جسد خاکی کو تدفین سے قبل عراق کے شہر نجف اور کربلا معلیٰ بھی لے جایا جائے گا، جہاں لاکھوں لوگ ان کا آخری دیدار کر سکیں گے۔
عراق سے شہید کی میت کو ان کے آبائی شہر مشہد لایا جائے گا۔ جہاں 9 جولائی کو انہیں امام رضا کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران کے بڑے مذہبی مرکز امام خمینی مصلیٰ میں سابق سپریم لیڈر، ان کی صاحبزادی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری، بہو زہرا حداد عادل اور ان کی معصوم و کم سن نواسی زہرا محمدی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ یہ جنازہ مشہور عالمِ دین آیت اللہ جعفر سبحانی نے تین مراحل میں پڑھایا۔
شہید رہبر معظم کی مرکزی نماز جنازہ میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب افراد نے شرکت کی تھی، اس کے علاوہ تقریباً 100 ممالک کے اعلیٰ سطح وفود بھی شریک ہوئے تھے۔ اس بڑے اور تاریخی جنازے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں سمیت ملک کی پوری سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔
شہید رہنما کے تین بیٹے میثم، مسعود اور مصطفیٰ خامنہ ای پہلی صف میں موجود تھے، تاہم ان کے چوتھے بھائی اور ایران کے موجودہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی کے سخت خدشات کی وجہ سے اپنے والد کے جنازے میں شامل نہیں ہو سکے۔ شیہد آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی تین روز سے عوام کے دیدار کے لیے تہران کے مصلیٰ امام خمینی کمپلیکس میں بھی رکھا گیا، جہاں کروڑوں افراد نے اپنے محبوب لیڈر کا آخری دیدار کر کے انہیں آنسوؤں اور سسکیوں کے ساتھ الوداع کہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
تہران، ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے۔
غلام حسین محسنی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران سابق سپریم لیڈر کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا، قانون کے تحت ایسے الزامات عائد کیے جائیں گے جو انھیں سزائے موت کی طرف لے جائیں گے۔
سربراہ عدلیہ نے کہا زمین پر فساد پھیلانے، خدا کے خلاف جنگ کرنے والوں کے بارے میں حکم واضح ہے، جنگی جرائم کے ارتکاب اور غیر قانونی طور پر جنگ شروع کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انھوں نے کہا ’’ہم آپ کا مقدمہ انسانی اور الہٰی اصولوں کے ساتھ ساتھ عالمی قانون کے مطابق چلائیں گے، ایک مجرم کا مقدمہ چلایا جانا ضروری ہے، اسے سزا ملنی چاہیے، مجرم کو اپنے جرائم کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا کے لیے 5794 زائرین کا پانچواں جتھہ جموں سے روانہ
جموں، جموں و کشمیر میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے پیر کو شری امرناتھ یاترا کے لیے 5794 زائرین کا پانچواں جتھہ سخت سکیورٹی کے درمیان جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع غار مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 5794 زائرین 257 گاڑیوں جن میں ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیاں شامل تھیں، کے قافلے میں جموں بیس کیمپ سے روانہ ہوئے۔ اس جتھے میں بالٹال کے لیے 2304 اور پہلگام کے لیے 3490 زائرین شامل تھے۔ یاترا کو محفوظ اور خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے مل کر انتظامات کیے تھے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پکا رجسٹریشن ہونے اور یاترا کی طے شدہ تاریخ پر ہی یاترا کریں، کیونکہ بغیر رجسٹریشن والے کسی بھی زائر کو بیس کیمپ تک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ دو جولائی کو جموں سے یاترا کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان7 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا7 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا6 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا4 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
جموں و کشمیر1 week agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کرگئی
ہندوستان7 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
ہندوستان1 week agoسرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے
دنیا1 week agoایران نے چار مرتبہ جہاز پر حملہ کیا جو بالکل اچھا نہیں لگا: ٹرمپ
ہندوستان5 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
































































































