تازہ ترین
عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کر لی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے عمران خان کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، عمران خان نے قانونی ماہرین کی رائے کو نوٹ بھی کیا ہے۔
عمران خان نے قانونی ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات بھی پوچھے ہیں۔
قانونی ماہرین نے عمران خان کو بتایا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل پر سمری گورنر کے سپرد کی جائے تو گورنر اسے روک نہیں سکتے۔
قانونی ماہرین نے بتایا ہے کہ آئین کے تحت گورنر کو سمری موصول ہونے کے 48 گھنٹوں میں اسمبلی خود تحلیل ہو جاتی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر 3 ہفتوں سے زائد مختلف قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔
عمران خان آج اور کل پارٹی رہنماؤں اور ارکانِ اسمبلی سے مزید مشاورت کریں گے، جبکہ وہ 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیاں توڑنے اور دیگر معاملات سے متعلق اعلانات کریں گے۔
دنیا
ایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے اس ماہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے کے بعد پہلی بار سینیٹ کی ایک اہم کمیٹی کے سامنے گواہی دی۔
پیٹ ہیگسیتھ نے سینیٹ کی تخصیصی کمیٹی کو بتایا کہ ایران جنگ پر امریکہ کے 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، تاہم سی این این سے پہلے بات کرنے والے ماہرین کے مطابق اصل لاگت اس سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
آبنائے ہرمز کی حکمتِ عملی سے متعلق انھوں نے گواہی میں کہا کہ ہرمز سے بحری جہازوں کی رہنمائی کے لیے امریکی فوجی کارروائی مئی میں اس کے اعلان کے بعد بھی خفیہ طور پر جاری رہی۔ ان کے مطابق، اس کارروائی کے ذریعے اس اہم آبی گزرگاہ سے 50 کروڑ (500 ملین) بیرل تک تیل کی محفوظ ترسیل میں مدد دی گئی، جب کہ ایرانی حملوں کے باوجود امریکہ نے وہاں اپنا کنٹرول برقرار رکھا۔
روس اور چین کے کردار کے حوالے سے ہیگسیتھ نے کہا کہ چین اور روس مختلف سطحوں پر ایران کی بعض سرگرمیوں میں معاونت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’اس کی روک تھام کے ہمارے پاس کئی طریقے ہیں… لیکن اس تعاون کی نوعیت اور حد ایسی معلومات ہیں جنھیں خفیہ ہی رہنا چاہیے۔‘‘
ایران کے جوہری اہداف سے متعلق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی فوج پک ایکس ماؤنٹین کے نیچے واقع مبینہ ایرانی جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، تو ہیگسیتھ نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری بہت سی صلاحیتیں خفیہ ہیں۔‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ امریکا اس ہدف کو ’’بہت جلد‘‘ نشانہ بنائے گا۔
امریکی وزیر جنگ نے اعتراف کیا کہ ہر ایرانی کشتی اور میزائل کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں، تاہم ایران پر دباؤ بڑھ رہا ہے، ناکہ بندی جاری رکھ سکتے ہیں، ایران کے جہازوں اور بندرگاہوں پر دباؤ برقرار ہے۔ انھوں نے کہا میں تسلیم کرتا ہوں ایران کے پاس اب بھی صلاحیتیں موجود ہیں، تاہم ہم نے ایران کو تاریخ کی بدترین صورت حال میں پہنچا دیا ہے۔
اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ایک سخت نوک جھونک کے دوران مشیگن سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر گیری پیٹرز نے ہیگسیتھ کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں ناکام قرار دیا اور انتظامیہ کی جنگی حکمتِ عملی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک سینیٹر کرسٹن گِلِبرینڈ نے ہیگسیتھ سے جنگ کے جواز پر سخت سوالات کیے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ ہیگسیتھ نے ایران کی میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت تباہ کرنے کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر جنگ ایران کے ساتھ جنگی اخراجات پورے کرنے کے لیے مزید دسیوں ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران جنگ، ایران پر مسلسل گیارہویں رات حملے
واشنگٹن/تہران، ایران جنگ میں دوبارہ شدت آنے کے بعد امریکی فوج نے مسلسل گیارہویں رات ایران پر فضائی حملے کیے، جواب میں ایران نے بھی کویت کے کیمپ دوحہ کو نشانہ بنایا۔
ترجمان سینٹکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر گزشتہ شام سات بجے فضائی حملے شروع کیے گئے، امریکی فوج نے اپنا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں ایرانی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔
سینٹکام نے یہ بھی کہا کہ ایران کی دوبارہ ناکہ بندی کے دوران 21 جولائی تک 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا، اور امریکی فوج نے ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بھی بنایا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ نے بوشہر کے نواحی علاقوں میں فضائی حملے کیے، کنارک اور سیریک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، کرمانشاہ اور خوزستان میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، حملوں کی وجہ سے تہران کے مشرق اور شمال مشرق میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا۔
ادھر ایران کی فوج نے مغربی کویت کے کیمپ دوحہ میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، ایرانی فوج نے کہا کہ اس کی افواج نے امریکا کی ’’بار بار جارحیت‘‘ کے جواب میں اڈے پر ’’گولہ بارود کے ڈپو‘‘ اور ’’زمینی فورسز کمانڈ لاجسٹک آلات‘‘ کو نشانہ بنایا۔
بیان میں بتایا گیا کہ کیمپ دوحہ خطے میں امریکی اہلکاروں اور ساز و سامان کے لیے ایک اہم معاون مرکز ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔ْ
دنیا
پولینڈ نے حوثی کو سعودی عرب کے جہازوں کی سمندری ناکابندی کرنے پر سخت وارننگ دی
وارسا، پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سِکورسکی نے یمن کی حوثی تنظیم کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ سعودی عرب کے جہازوں پر سمندری ناکابندی نافذ کرتے ہیں تو انہیں “سخت نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حوثی فوجی ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ تنظیم نے اپنے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی ناکابندی کے جواب میں سعودی عرب کے خلاف سمندری ناکابندی نافذ کر دی ہے۔
مسٹر سِکورسکی نے منگل کے روز ‘ٹی وی این’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “اگر میں حوثی ہوتا، تو ایسا نہیں کرتا، کیونکہ انہیں بہت سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔” انہوں نے مزید کہا، “ہم ایران سے مالی امداد حاصل کرنے والے چند گوریلوں کے یرغمال نہیں بن سکتے۔”
سعودی عرب فی الوقت پولینڈ کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ 2025 میں پولینڈ نے تقریباً 25.4 ملین ٹن تیل درآمد کیا تھا، جس میں سے 12 سے 13.5 ملین ٹن تیل سعودی عرب سے آیا تھا۔
یواین آئی /اسپوتنک۔الف الف
دنیا5 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان7 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا5 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا5 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
جموں و کشمیر4 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا7 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا5 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
ہندوستان6 days agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان5 days agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
دنیا5 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان7 days agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی





































































































