تازہ ترین
سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

جموں،02 اپریل(یو این آئی)وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملبے کو صاف کرنے تک قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں پنتھال کے نزدیک مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملبے کو صاف کرنے تک قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں۔
دریں اثنا وادی کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گذشتہ تین مہینوں سے مسلسل بند ہے۔
اس روڈ کو قابل آمد ورفت بنانے کے لئے کام بڑے پیمانے پر جاری ہے اور متعلقہ حکام کے مطابق اس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
ہندوستان
ایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
نئی دہلی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولا ہے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کانگریس صدر نے کہا کہ “فیول لوٹ” کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور گزشتہ 10 دنوں میں چوتھی بار پٹرول ڈیزل کے دام بڑھائے گئے ہیں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کل 7.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں 7.53 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے عام لوگوں کی بچت کو “جلانے” کے لیے پٹرول چھڑک دیا ہے۔
کانگریس صدر نے دعویٰ کیا کہ سال 2004 سے 2014 کے درمیانیو پی اے حکومت کے دوران بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں 175.34 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں بین الاقوامی کروڈ آئل کی قیمتوں میں کوئی قابل ذکر اضافہ نہیں ہوا۔ اس کے باوجود پٹرول کی قیمت 71.41 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 102.12 روپے اور ڈیزل 56.71 روپے سے بڑھ کر 95.20 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے عوام سے گزشتہ 12 برسوں میں ایندھن کے ذریعے 43 لاکھ کروڑ روپے کی “لوٹ” کی ہے، جو ہر روز تقریباً 1000 کروڑ روپے کے برابر ہے۔
مسٹر کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی جیسی سرکاری تیل کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی درج کی گئی، جس سے صاف ہے کہ بی جے پی “عوام نہیں، منافع” کی سیاست کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 102.12 روپے اور ڈیزل 95.20 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
نئی دہلی راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب رہنما پرمود تیواری نے پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مرکز کی مودی حکومت پر زوردار حملہ بولا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دوران پٹرول کی قیمت 71 روپے فی لیٹر تھی، جو اب بڑھ کر 102.12 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبارک ہو مودی جی، آپ نے پٹرول کی قیمتوں کی سنچری مکمل کر ہی لی۔
مسٹر پرمود تیواری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو “مہنگائی مین” بتاتے ہوئے کہا کہ عوام اب سمجھ چکی ہے کہ “اچھے دن” کا اصلی مطلب کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت مسلسل پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھا کر عام لوگوں کی جیب پر بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں میں چوتھی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تازہ اضافے میں پٹرول 2.61 روپے اور ڈیزل 2.71 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 102.12 روپے اور ڈیزل 95.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
کانگریس نے بڑھتی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں اور عوام پر پڑ رہے اقتصادی بوجھ پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کو راحت دینے میں پوری طرح ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
یواین آئی۔ ایم جے
دنیا
ایران اور امریکہ معاہدے کے لیے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ معاہدے کے لیے فرہم ورک پر متفق ہو گئے ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ معاہدے کیلیے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں اور بیشتر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے، تاہم معاہدے پر دستخط ابھی قریب نہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کا مرکزی مقصد امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ ہے، معاہدے سے متعلق جوہری پروگرام کی تفصیلات زیر بحث نہیں۔ دباؤ، دھمکیاں اور پروپیگنڈا سیاست کا حصہ ہیں، لیکن ایران صرف زمینی حقائق دیکھتا ہے، مخالف بیانیے اہم نہیں۔
اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلیے بہترین حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ ضرورت پڑنے پر مناسب انداز میں جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کا پہلے بھی جواب دیا ہے اور اب بھی جہاں ضروری ہوگا وہاں جواب دیں گے۔ تاہم دشمن کے طریقے نقل نہیں کریں گے، کیونکہ ایران ایک مہذب، طاقتور اور باوقار قوم ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا میں معاہدے کے حتمی نکات کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ایران کے منجمد اثاثوں سے متعلق ابھی بات چیت جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کا انتظام شامل نہیں ہے۔ اس کا انتظام ساحلی ممالک کا حق ہے۔ تاہم آبنائے ہرمز سے متعلق عالمی تشویش نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اس سے متعلق اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے مطابق فیصلے کریں گے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والوں سے ٹیکس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، انہیں تحفظ فراہم کریں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان واحد ثالث پاکستان ہے۔ دوسرے ممالک کی جانب سے بھی سفارت کاری کی کوششیں جاری ہیں۔ قطر کے قومی سلامتی کے سربراہ نے ایران کا دورہ کیا اور بہت سے معاملات پر بات چیت کے ذریعہ پیش رفت ہوئی ہے۔ اسماعیل بقائی نے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بیانات کے ذریعہ مِس لیڈنگ کی کوشش کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر3 days agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا4 days agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
ہندوستان1 week agoفوجی سربراہ کا پاکستان کو واضح پیغام ، دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو مٹا دیا جائے گا نقشہ سے
ہندوستان6 days agoملک میں بڑا معاشی بحران آنے والا ہے، عام آدمی پر پڑے گا اثر: راہل گاندھی
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیژل کی قیمت چار دن میں دوسری بار بڑھانے پر جواب دیں مودی:کھرگے
دنیا3 days agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے سندھ طاس معاہدے پر نام نہاد ثالثی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا
دنیا7 days agoنیتن یاہو کا 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث افراد کے خاتمے کا دعویٰ، غزہ کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول کا اعلان
دنیا3 days agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا4 days agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا3 days agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
ہندوستان4 days agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا


































































































