دنیا
نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے بعد کی حکمرانی پر کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا

یروشلم، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کی میٹنگ منسوخ کر دی ہے جس میں غزہ کی پٹی پر جنگ کے بعد کی حکمرانی کے لیے اسرائیل کے منصوبے پر بات چیت متوقع تھی۔
‘ٹائمز آف اسرائیل’ اخبار نے یہ اطلاع دی۔ جنگی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو متوقع تھا۔
اخبار نے لکھا ہے کہ مسٹر نیتن یاہو کا اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی شراکت داروں سے متاثر ہوسکتا ہے جنہوں نے غزہ کی پٹی کے فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں جانے کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف ایک بڑے راکٹ حملے کا آغاز کیا، جب کہ اس کے جنگجو سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجیوں اور شہریوں پر فائرنگ کر رہے تھے۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل میں 1,200 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور تقریباً 240 دیگر کو اغوا کر لیا گیا۔ اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، اور حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 21,300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
24 نومبر کو، قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاہدے کی ثالثی کی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی اور یکم دسمبر کو اس کی میعاد ختم ہو گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور سعودی عرب کے عراق میں ایرانی پراکسیز کے ٹھکانوں پر حملے
واشنگٹن/ریاض، امریکہ اور سعودی عرب نے عراق میں ایرانی پراکیسز کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ اور سعودی وزارت دفاع نے حملوں کی تصدیق کر دی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حملے ایران سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کیے گئے ہیں، عراق میں دہشت گرد گروہوں کو پاسداران نے ہدایت دی تھی، جس پر گزشتہ 72 گھنٹوں میں عراق سے 30 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے تھے۔
سینٹ کام نے کہا یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے، مشترکہ حملے میں عراق بھر میں دہشت گردوں کے لاجسٹکس اور ہتھیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ سعودی مسلح افواج نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کرعراق میں کارروائی کی ہے، کیوں کہ عراق سے ایرانی حامی دہشت گرد گروہوں نے سعودی پیٹرولیم تنصیبات پر حملے کی کوشش کی تھی۔
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا یہ کارروائی مملکت کے دفاع اور تحفظ کے جائز حق کی توثیق کرتی ہے، ہم کشیدگی میں اضافے کی خواہاں نہیں لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق میں ’’مخصوص اہداف‘‘ پر امریکا اور سعودی عرب کے حملے ’’بین الاقوامی قانون کے تحت حاصل حقِ دفاعِ ذات‘‘ کی بنیاد پر کیے گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ یہ حملے ایران کی حمایت یافتہ عراقی ملیشیاؤں کی جانب سے ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے، جن کا نشانہ مملکت کی تیل کی تنصیبات تھیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے قریب پہنچ گئے، فاکس نیوز
واشنگٹن، فاکس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے ثالثوں کا خیال ہے کہ امریکہ اور ایران ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں جو ناکام ثابت ہونے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو دوبارہ نافذ کرے گا۔ یہ بات دی ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔
رپورٹ میں ایک عرب عہدے دار اور مذاکرات سے باخبر ایک اور ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان، مصر اور قطر کے مذاکرات کار اس بات کی وضاحت پر کام کر رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کا نظام کس طرح چلایا جائے گا، مذاکرات کار ہرمز کے انتظامی طریقہ کار پر اختلافات دور کرنے میں مصروف ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کا خیال تھا کہ جون میں دستخط کی گئی ایم او یو، جس کے نتیجے میں مختصر مدت کی جنگ بندی ہوئی تھی، اسے آبنائے ہرمز پر وسیع اختیارات دیتی ہے، تاہم امریکا اس تشریح سے اختلاف کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آبنائے ہرمز کے کنارے واقع دونوں ممالک، ایران اور عمان، ثالثوں کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منگل کو اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گا۔
ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو مشن مکمل کریں گے، آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
انھوں نے کہا ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے، اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عباس عراقچی کا یوکرینی ہم منصب سے بات چیت کے بعد اہم بیان
تہران، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یوکرین کے ہم منصب نے انھیں یقین دلایا ہے کہ ایرانی جہاز پر حملہ غیر ارادی تھا۔
عباس عراقچی نے کہا یوکرین کشیدگی نہیں چاہتا، ایران بھی کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن ایرانی مفادات پر حملہ ناقابل قبول ہے، اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تلافی ضروری ہے۔
دوسری طرف یوکرین کے وزیر خارجہ نے منگل کو کہا کہ انھوں نے ایک ایرانی جہاز پر مہلک حملے کے بعد ایران پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ کرنے سے گریز کرے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں آندری سیبیہا نے کہا کہ ان کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ’’کھل کر بات چیت‘‘ ہوئی، اور انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی فوجی کارروائیاں صرف ’’روسی جارحیت‘‘ کے خلاف اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہیں۔
سیبیہا نے کہا ’’سفارت کاری کا تقاضا ہے کہ براہِ راست بات کی جائے، خواہ وہ کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ میں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا مقصد غیر ضروری کشیدگی سے بچنا ہے۔ میں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ یوکرین کی تمام کارروائیاں صرف روسی جارحیت کے خلاف اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہیں، اور ان کا مقصد کبھی بھی شہری جہازوں یا عام شہریوں کو نشانہ بنانا نہیں رہا۔‘‘
انھوں نے مزید کہا ’’یہ بات ایران کے ان بیانات پر بھی لاگو ہوتی ہے جن میں اس کے ایک شہری کی ہلاکت اور حالیہ واقعے میں نشانہ بنائے گئے ایک شہری جہاز کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد روسی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے، جو تمام واقعات کی بنیادی وجہ ہے، اور تمام اشتعال انگیزیوں اور جانی نقصان کی مکمل ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے۔‘‘
یوکرینی وزیر خارجہ نے ایران پر یہ زور بھی دیا کہ وہ جوابی اقدامات سے گریز کرے اور یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے لیے ہر قسم کی معاونت ختم کرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا7 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا5 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی






































































































