ہندوستان
چاردھام یاترا میں مختلف ریاستوں سے آنے والے کئی مسافروں کے آن لائن رجسٹریشن جعلی

دہرادون، اتراکھنڈ میں دہرادون پولیس نے چاردھام یاترا کے دوران یاتریوں سے پیسے لینے اور جعلی رجسٹریشن نمبر دینے کے 10 معاملات کا انکشاف کیا ہے پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ یہ معاملہ رشی کیش علاقہ میں قائم عارضی جانچ مرکز میں چاردھام یاترا کے لئے آنے والے ہر یاتری کے آن لائن رجسٹریشن کی جانچ کے دوران سامنے آیا۔
جانچ کے دوران مختلف ریاستوں سے آنے والے کئی مسافروں کے آن لائن رجسٹریشن جعلی پائے گئے۔ ممبئی شہر سے نو لوگوں پر مشتمل یاترا کرنے والے دستے کا رجسٹریشن فرضی پایا گیا، جو ہریدوار کے شری کرشنا ٹریولز کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ٹریول ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے 41، نوئیڈا کے 08، گجرات کے 09، مہاراشٹرا کے 39 اور بہار کے 07 رکنی یاتری گروپوں کے رجسٹریشن جعلی پائے گئے ہیں۔ تمام معاملات میں متعلقہ ٹریول ایجنسی اور ایجنٹ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
طالب علموں کے تینوں مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیرِ تعلیم کو ہٹانا ہی ہوگا: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ احتجاج کر رہے طالب علموں کے تینوں مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو ان کے عہدے سے ہٹانا ہی ہو گا۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو یہاں 10 جن پتھ کے باہر صحافیوں سے کہا کہ طالب علموں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کو طالب علموں اور ملک کے مستقبل کے ساتھ ہوئے واقعہ کے لیے معافی مانگنی ہوگی۔ انہوں نے کہا “طلبا کا پہلا مطالبہ بدعنوان ، نااہل اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام وزیرِ تعلیم کو برطرف کرنا ہے۔ انہیں وزارتِ تعلیم سے ہٹا کر کسی دوسری وزارت میں بھیجے جانے کی بات چل رہی ہے لیکن یہ نہ تو طالب علموں کو قبول ہے اور نہ ہی ملک کے لوگوں کو۔”
انہوں نے کہا کہ مسٹر پردھان کرپشن نیز ملک کے طالب علموں اور ان کے مستقبل کے ساتھ ہوئے ناانصافی کی علامت بن چکے ہیں۔ اس لیے انہیں کسی دوسری وزارت میں بھیجنے کی نہیں، بلکہ عہدے سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ طالب علموں پر حملہ کرنے والے نیز اس کی منصوبہ بندی کرنے اور اسے نافذ کرنے والے تمام لوگوں کو سزا دی جائے اور انہیں جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تحریک کے دوران ایک طالبہ زخمی ہوئی ہے، جبکہ ایک طالب علم کی آنکھ میں گولی لگی۔ اس کے علاوہ ہزاروں طالب علموں کے سر اور پیروں پر لاٹھیاں برسی ہیں نیز کئی کے جسم میں چھرے لگے۔ ان تمام واقعات کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ اس پورے نظام کے سربراہ ہونے کے ناطے مسٹر مودی طالب علموں اور ملک کے مستقبل کے ساتھ جو ہوا اس کے لیے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں پر حملہ کرنے والے اس نظام سے طالب علموں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی پوری طاقت بھی انہیں مظاہرے کی جگہ سے نہیں ہٹا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے مظاہرہ روکنے کی کوشش کرے، دھمکائے یا کوئی بھی دباؤ بنائے، اپوزیشن اور طالب علم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم ملک کا مستقبل ہیں اور ان سے کوئی لڑ نہیں سکتا۔
مسٹر گاندھی نے وزیرِ اعظم پر حملہ کرتے ہوئے کہا، “مسٹر مودی ہندوستان کا ماضی ہیں اور ماضی کبھی مستقبل سے نہیں لڑ سکتا۔”
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
حکومت نے بلاری-گنٹکل ریل روٹ پر تیسری اور چوتھی ریل لائن بچھانے کو دی منظوری
نئی دہلی، حکومت نے کرناٹک اور آندھرا پردیش کے بلاری-گنٹکل ریل روٹ پر تیسری اور چوتھی ریل لائن بچھانے کے اہم پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس سلسلے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تقریباً 46 کلومیٹر طویل ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ 29-2028 تک مکمل کیا جائے گا اور اسے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت تیار کیا جائے گا۔ پروجیکٹ پر 1,264 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پروجیکٹ کرناٹک اور آندھرا پردیش کے تین اضلاع کو کور کرے گا نیز اس سے تقریباً 99 دیہات کے لگ بھگ سات لاکھ لوگوں کو بہتر ریل رابطہ ملے گا۔ اس کے علاوہ بلاری قلعہ اور شری کمار سوامی مندر جیسے اہم سیاحتی مقامات تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔ حکومت کے مطابق یہ ریل روٹ خام لوہے، ڈولومائٹ، چونا پتھر، لوہا و اسٹیل، کوئلہ، کھاد اور اناج جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے اہم ہے۔ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد ہر سال تقریباً 16.22 ملین ٹن اضافی مال برداری کی صلاحیت پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ سے ریل آپریشن زیادہ آسان ہوگا، لوجسٹکس لاگت کم ہوگی نیز تقریباً 1.32 کروڑ لیٹر ایندھن کی بچت اور 6.67 کروڑ کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آنے کا تخمینہ ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا میں مسلسل پانچویں روز بھی سوالیہ وقفہ نہ ہو سکا
نئی دہلی، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کے باعث جمعہ کو راجیہ سبھا میں مسلسل پانچویں روز بھی سوالیہ وقفہ نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر بعد 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی اس سے قبل بھی اسی معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث وقفۂ صفر (زیرو آور) کی کارروائی نہیں ہو سکی تھی۔ پارلیمنٹ کے موجودہ مانسون اجلاس کا آج پانچواں دن ہے، لیکن اب تک ایوان میں کوئی باقاعدہ کارروائی انجام نہیں دی جا سکی ہے۔
ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر ہنگامہ کرنے لگے۔ قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھڑگے نے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن سے اظہارِ خیال کی اجازت طلب کی، جس پر چیئرمین نے کہاکہ “آپ کی اپنی جماعت کے ارکان ہی اپنی نشستوں پر نہیں بیٹھ رہے، ایسے میں میں کیا کر سکتا ہوں”
اس کے بعد جیسے ہی مسٹر کھڑگے نے بولنا شروع کیا، حکمراں جماعت کے ارکان نے بھی شور شرابہ شروع کر دیا۔ چیئرمین نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت دی۔
دونوں جانب سے شدید ہنگامے کے دوران مسٹر کھڑگے نے کہاکہ “میں آپ کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے وزیر تعلیم کو استعفیٰ دینا چاہیے اور وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں آ کر بیان دینا چاہیے، اس کے بعد ہم بحث کریں گے۔” ان کے یہ کہتے ہی چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے ایوان کی کارروائی دوپہر بعد 2 بجے تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل صبح 11 بجے بھی دھرمیندر پردھان کے استعفے اور نیٹ یو جی پرچہ لیک کے معاملے پر بحث کرانے کے مطالبے کو لے کر اپوزیشن نے ہنگامہ کیا، جس کے باعث وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔
چیئرمین نے قانون سازی سے متعلق دستاویزات ایوان کے سامنے رکھنے کے بعد جیسے ہی وقفہ صفر کی کارروائی شروع کرنی چاہی، اپوزیشن ارکان نے نیٹ پرچہ لیک کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی۔
چیئرمین نے مسٹر کھڑگے کو اظہارِ خیال کی اجازت دی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ پیر کے روز نیٹ پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر جس طرح لاٹھی چارج کیا گیا، وہ انتہائی افسوسناک تھا۔ تاہم وہ اپنی بات مکمل بھی نہیں کر سکے تھے کہ چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل چیئرمین نے ہر سال 26 جولائی کو منائے جانے والے کارگل وجے دیوس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن کارگل کی چوٹیوں سے پاکستان کی حمایت یافتہ دراندازوں کو نکال باہر کرنے میں بھارتی افواج کی بہادری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
انہوں نے ایوان سے اپیل کی کہ مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کی جرأت اور قربانی کو سلام پیش کیا جائے۔ ایوان نے کارگل کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
جموں و کشمیر1 week agoبی سی سی آئی یقینی بنائے کہ کرکٹ ‘جموں بمقابلہ کشمیر’ کا مسئلہ نہ بنے: محبوبہ مفتی
دنیا1 week agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف
دنیا1 week agoمجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، امریکی صدر ٹرمپ






































































































