پاکستان
معاشی تعاون کیلئے ایس سی او ممالک کو نئی حکمتِ عملی پر غور کرنا ہوگا: شہباز شریف

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا اور معاشی تعاون کیلئے ایس سی او ممالک کو نئی حکمتِ عملی پرغورکرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت کررہےہیں۔
ڈان نیوز اور اے آر وائی کے مطابق وزیراعظم نے ایس سی او سربراہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی اوممبرز،مندوبین ، سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتا ہوں، پاکستان میں ایس سی او سربراہ اجلاس کا انعقاد باعث مسرت ہے، ایس سی او ممالک دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہیں اور اجلاس میں معنی خیر مذاکرات اور نتائج کا خواہاں ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئےعلاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے، ایس سی او سربراہ اجلاس رکن ممالک میں تعاون کا اہم موقع ہے، ہم نے اپنے لوگوں کو بہتر معیار زندگی اور سہولتیں فراہم کرنی ہیں، معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا، یقین ہے ایس سی او میں سیر حاصل گفتگو کے نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایس سی او ممالک کے درمیان سیاسی و معاشی استحکام کا تاریخی موقع ہے، عالمی منظر نامے میں تبدیلی اور ارتقا کا سامنا کر رہے ہیں اور موجودہ صورتحال اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے ، ہم نےاجتماعی دانش کو بروئے کار لاکر آگےبڑھنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی ترقی ، استحکام اور روابط کیلئے پرعزم ہے، وقت آگیا ہے ایس سی او کے مقاصد اور اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
افغانستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں ، یقینی بنانا ہوگا افغان سرزمین کسی ملک میں دہشت گردی کیلئےاستعمال نہ ہو، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال روکنا ہوگا، افغانستان علاقائی ترقی اوراستحکام کیلئےاہم ملک ہے۔
چین سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کےتعاون سے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، سی پیک ایس سی او ممالک میں روابط کیلئے اہم ہے، بیلٹ اینڈروڈ اینیشٹیو سی پیک کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہےجو تجارتی مواقع فراہم کرےگا۔
انھوں نے زور دیا کہ سب کو مل کر خطے کو سب کیلئے فائدہ مند بنانا ہوگا، غربت کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے ساتھ ہی معاشی تعاون کیلئے رکن ممالک کو نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان اورچین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئےاقدامات کرنا ہوں گے اور آئندہ نسلوں کے پائیدار مستقبل کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلیوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کو سب سے اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے تمام ممالک سے اپیل کی کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے تشکیل دی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے رکن ممالک سے ملکر مشقیں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع موجودہیں ، پاکستان سمجھتاہےخطےمیں پائیدارترقی کیلئےایس سی اوکاکرداراہم بناناہوگا ، پاکستان تمام ممالک کیساتھ روابط اور ثقافتی تعاون ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی آج ہماری بقا کا مسئلہ بن چکا ہے، پاکستان نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، لاکھوں ایکڑ پر اراضی سیلاب کی زد میں آئی، ہزاروں مکان تباہ ہوئے، پاکستان کو 2022 کے سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی یہاں موجودگی ہمارے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے تاکہ ہم ایس سی او خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے مجموعی سیکیورٹی اور دوطرفہ مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دے سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس ہماری متنوع اقوام کے مابین تعلقات اور تعاون کو مضبوط کرنے کا ایک اور ثبوت ہے جہاں ہم مل کر سماجی معاشتی ترقی، علاقائی امن و استحکام اور اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
مسٹر شریف نے کہا کہ آئیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بہترین آئیڈیاز اور بہترین اقدامات کے اشتراک اور ٹھوس اقدامات مرتب کرنے کے لیے استعمال کریں جو ہماری معیشتوں اور معاشرے کے لیے سودمند ثابت ہوں۔
انہوں نے ایس سی او ممالک کے درمیان مجموعی معاشی ترقی اور ہرے بھرے مستقبل کے لیے کنیکٹوٹی اور مستقبل کی سوچ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم، سیاحت کے میدان میں روابط، غربت کے خاتمے اور خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان خطے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ایس سی او ممالک کو تجارت اور ٹرانزٹ کے مواقع فراہم کرتا ہے جس سے تمام ارکان استفادہ کر سکتے ہیں، ان بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مستحکم افغانستان ناصرف ہماری خواہش ہے بلکہ یہ ہمارے لیے بہت ضروری بھی ہے، عالمی برداری افغانستان کی عبوری حکومت سے جامع بنیادوں پر سیاسی شمولیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادوں پر ان کی مدد کو آگے آئے تاکہ افغانستان کی سرزمین کو کوئی بھی تنظیم ان کے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کر سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
جموں و کشمیر7 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا1 week agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف









































































































