سڑک حادثے میں 4 کی موت،5زخمی

ایٹہ: اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے پلوا علاقے میں جمعرات کی صبح ایک کار پلٹنے سے اس میں سوار چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے۔91 پرسنا نہر پل پر علی الصبح تقریبا پانچ بجے ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں کلدیپ(24)، گلشن(23)، ارادھیا(01) اور نتیا(06) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ شدید طور سے زخمی ہوگئے جن میں دو کو نازک حالت میں سیفئی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کلدیپ دہلی میں نوکری کرتا تھا اور اپنی شادی کے لئے گھر مین پوری جارہا تھا۔ اسی درمیان نیشنل ہائی وے 91 پر ایٹہ میں سوفٹ ڈیزائر کار صبح تقریبا پانچ بجے ڈرائیور کو جھپکی آنے سے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ کلدیپ کی بارات 24اپریل کو مین پوری کے کشنی تھانہ علاقے کے کھیماؤ گاؤں میں جانی تھی۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں