بی جے پی کیجریوال کی جان لینے کے لئے سازش کررہی ہے : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بی جے پی دہلی کے انتخابات میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی ، اس لئے انہیں جیل میں رکھ کر ان کی جان لینے کی سازش رچی جارہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر اور کابینی وزیر آتشی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسٹر کیجریوال کے خلاف بہت بڑی سازش رچ رہے ہیں۔ دہلی کے انتخابات میں بی جے پی اروند کیجریوال کو شکست نہیں دے پا رہی ہے، اس لیے انہیں جیل میں قید کرکے ان کی جان لینے کی سازش کی جا رہی ہے۔

محترمہ آتشی نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اروند کیجریوال ذیابیطس کے شدید مریض ہیں۔ انہیں یہ بیماری 30 سال سے ہے۔ اپنے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے وہ روزانہ 54 یونٹ انسولین لیتے ہیں ۔ اتنی زیادہ انسولین صرف وہ شخص لیتا ہے جو ذیابیطس سے شدید متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ شوگر کی صورت میں کیا کھانا کھایا جائے، کیا ورزش کی جائے، کس وقت کیا جائے؟ یہ سب بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عدالت نے اروند کیجریوال کو ڈاکٹروں کے تجویز کردہ گھر کا پکا ہوا کھانا کھانے کی اجازت بھی دی تھی، لیکن آج بی جے پی اپنی منسلک تنظیم ای ڈی کے ذریعے اروند کیجریوال کی صحت کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے گھر کا کھانا روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں