دنیا
اسرائیلی فوج کی تازہ حملوں میں مزید 124 فلسطینی شہری شہید

غزہ، اسرائیلی فوج کےزیرِ محاصرہ غزہ کی پٹی پر، جہاں لوگوں کو بھوکا پیاسا رہنے پر مجبور کیا جارہا ہے، پر حملوں میں جانی نقصان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 اضافے سے 30 ہزار 534 تک پہنچ گیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کے 150 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 124 فلسطینیوں کو شہید کیا جس کے بعد مجموعی جانی نقصان 30 ہزار 534 ہو گیا۔
واضح رہے کہ تازہ حملوں میں 210 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 71 ہزار 920 ہو گئی ہے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں “13 قتل عام” کیا ہے اور یہ کہ اب بھی ملبے تلے اور سڑک کے کنارے نعشیں موجود ہیں، لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹوں کی وجہ سے طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہ پہنچ سکے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جاپان میں طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوئی: وزیراعظم
ٹوکیو، جاپان کے جزیرے کیوشو کے صوبہ کوماموتو میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ جاپان کی وزیر اعظم سَنائے تاکائیچی نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، “مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو چکی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ حکومت پھنسے ہوئے افراد کو جلد از جلد بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
سَنائے تاکائیچی نے ٹوکیو میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “اب بھی کئی لوگ امداد کے منتظر ہیں اور وقت بہت قیمتی ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو تلاش کرنے اور محفوظ نکالنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔”
منگل کے روز جاپان کے جنوب مغربی حصے میں واقع جزیرۂ کیوشو میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے بعد 6.1 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اس کے بعد آریاکے خلیج اور یاتسوشیرو خلیج کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے بعد تقریباً دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
فوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ناگاساکی میں 39 ہزار 200 جبکہ صوبہ کوماموتو میں ایک لاکھ 57 ہزار 700 افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے تقریباً 47 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو آج کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مقررہ فوجی آپریشن مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اب ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ہم ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں سے گریز کریں گے۔ ہمارا ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں کا ارادہ نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے گرد ناکہ بندی انتہائی سخت اور ناقابل شکست ہے۔ ایران کی عسکری طاقت کو مکمل طور پر کچل دیا ہے۔ آج ایران کے پاس بحری فوج ہے نہ فضائیہ جبکہ زمینی فوج کو انتہائی طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی کوہ کولانگ زیادہ بڑا مسئلہ نہیں، کوہ کولانگ کو جاننے کے لیے مجھے نیتن یاہو کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کے اکثریتی اراکین ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا7 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا7 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا7 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج






































































































