تازہ ترین
اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

مرکزی حکومت نے مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر اور لداخ کے طلبا کے لیے پری اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیموں کی آخری تاریخ میں چوتھی مرتبہ توسیع کرکے 10 فروری 2020 آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔
مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے طلبا سینٹرل سیکٹر اسکیموں
کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر 10 فروری تک آن لائن فارم جمع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ‘کوئی بھی خواہشمند طالب علم اسکالرشپ فارم جمع کرنے سے محروم نہ رہے یہ یقینی بنانے کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں مزید دس دنوں کی توسیع کی گئی ہے۔ مختار عباس نقوی نے اس حوالے سے خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں’۔
واضح رہے کہ یہ چوتھی مرتبہ ہے جب جموں وکشمیر اور لداخ کے طلبا کے لیے اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ ایک اور توسیع کا یہ فیصلہ ظاہری طور پر جموں وکشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد جزوی پابندی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے 21 جنوری کو سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ امسال جموں کشمیر میں اسکالرشپ فارم جمع کرنے والے تمام طلبا کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پسماندہ طبقوں سے وابستہ طلبا کو اور بھی محکمے اسکالرشپ دیتے ہیں اور میری وزارت بھی دیتی ہے۔
جموں وکشمیر میں امسال جتنے بھی بچے اور بچیاں اسکالرشپ فارم جمع کریں گے ان سب کو اسکالر شپ دی جائے گی، اس سال کوئی بھی طالب علم اسکالرشپ سے محروم نہیں رہے گا’۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے وادی کے تمام ضلع صدر مقامات پر انٹرنیٹ مراکز کے قیام کے باوصف بھی سینکڑوں طلبا اسکالرشپ فارم جمع کرنے سے معذور ہیں تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں ایک اور توسیع سے طلبا نے راحت کی سانس لی ہے۔
ادھر والدین کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع خوش آئند ہے جبکہ طلبا کے ایک گروپ نے کہا کہ اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع احسن قدم ہے۔(ای ٹی وی)
دنیا
’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار
بیروت، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کوغیرمستحکم کردےگی لہٰذا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
سربراہ حزب اللہ کے مطابق مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 108 ڈالر سے تجاوز کرگئی
نیویارک، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 108.01 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ، یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 108 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہیں۔ عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے سودوں میں مندی دیکھی گئی اور S&P 500 کے سودے 0.3 فیصد گر گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
باقر قالیباف کی ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیوں کے اندراج کی تصدیق
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد ’جان فدا‘ مہم میں 3 کروڑ ایرانیواں نے اندراج کرالیا۔
باقر قالیباف نے 3 کروڑ رضاکاروں کے اندراج کو سراہا اور کہا کہ ایرانی قوم کے قربانی کےعزم نے دشمنوں کو مایوس اور حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رضاکار تاریخ کے فاتح ہیں، اُنہیں فخر ہے کہ وہ 3 کروڑ رضاکاروں میں سے ایک ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا6 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا6 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا7 days agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا6 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں







































































































