دنیا
ایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
تہران، جنگ بندی ختم ہونے کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی ایران میں حکومت کے حق میں مظاہروں میں تیزی آگئی ایرانی میڈیا کے مطابق خرم آباد شہر کے مغربی علاقے میں ایرانی حکومت اور افواج کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئیں ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کو صدر ٹرمپ کی جانب سے نئی دھمکی سامنے آنے کے بعد ایران میں مظاہروں کے دوران اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں۔
اصفحان میں کیے گئے مظاہرے میں ایسی برقعہ پوش خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جو خود کو کلاشنکوف اور راکٹ لانچروں سے لیس کیے ہوئے تھیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کیساتھ جلد ڈیل ہوجائےگی مگر جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کروں گا: امریکی صدر
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی مگر وہ جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے ڈیل ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی بھی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا اور بتایا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر آج اسلام آباد جارہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا ایران سے جو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں وہ اوباما کے جوہری معاہدے سے بہتر ہو گا، دنیا فخر کرے گی، امریکی صدر نے خبردار کیا کہ بدھ تک ڈیل نہ ہوئی تو جنگ یقینی ہے۔ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ڈیل کیلئےکسی دباؤ میں ہونے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کو غلط قرار دیا۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور غدار قرار دیا، بولے ڈیموکریٹس امریکی فوج اور ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابیوں کو کم ظاہرکررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ جنگ بہت بڑے پیمانے پر جیت رہے ہیں، فیک نیوز میڈیا ایران کی جیت کی دعائیں کر رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ ہمیں دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کسی صورت قبول نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ‘ہتھیار ڈالنے کی میز’ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے صدرٹرمپ خود فریبی کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرلیں گے یا نئی جنگ جوئی کا جواز پیدا کرلیں گے۔
قالیباف نے واضح کیا کہ مذاکرات کی میز پر دباؤ کے حربہ سے نتائج نہیں ملتے، ایران دھمکیوں کےسائے میں مذاکرات کی پیش کش قبول نہیں کرتا، پچھلے دو ہفتے کے دوران ایران نے میدان جنگ میں نئے پتے دکھانے کیلئے خود کو تیار کرلیا ہے۔ ادھر ایران کے نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادے نے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ حد سے بڑھ کر کیے جانے والے مطالبات ترک کرے اور ایرانی عوام کے حقوق کا مکمل احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ کرکے دیکھ چکا اور ممکن ہے کہ وہ جنگ کے راستے پر رہ کر کچھ حاصل کرنے کی سوچ میں ہو مگر اس بحران کا واحد حل سفارتکاری ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران سے مذاکرات میں امریکہ سنجیدہ نہیں اور خبردار کیا کہ ماضی کی غلطیاں دہرائی گئیں تو ایران فیصلہ کن انتقامی کارروائی کرے گا۔ ایران نے بحری جہاز پر امریکی حملے اور قبضے کے بعد مذاکرات امریکہ کی بحری ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کردیے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی تجاویز غیر سنجیدہ اور مطالبات غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ایران سے جوہری مواد کی بیرونِ ملک منتقلی کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں رہی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہمارے جہاز پر قبضہ بحری قزاقی ہے،مذمت کرتے ہیں :ایران
تہران، ایران کی وزارتِ خارجہ نے حال ہی میں امریکی افواج کی جانب سے ایک کارگو جہاز کی ضبطی کی مذمت کی ہے جس پر الزام ہے کہ وہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ اتوار کے روز ہمارے تجارتی جہاز توسکا پر امریکی دہشت گرد فوج کے غیر قانونی اور پُرتشدد حملے کی سخت مذمت کرتی ہے اس واقعے کو بحری قزاقی اور دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی اور امریکہ کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کی بھی خلاف ورزی ہے جو 7 اپریل سے شروع ہوئی تھی۔
ایران نے اپنے پرچم بردار جہاز کے ساتھ ساتھ اس کے عملے اور ان کے خاندانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ بلا شبہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے دفاع اور ایرانیوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گا جبکہ مزید کشیدگی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ امریکی بحری افواج نے خلیجِ عمان میں ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز توسکا کو اس وقت ضبط کیا جب اس نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سینٹ کام نے پیر کے روز کہا کہ یکم اپریل سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد سے امریکی افواج 27 تجارتی جہازوں کو واپس مڑنے یا کسی ایرانی بندرگاہ کی طرف لوٹنے کی ہدایت دے چکی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
جموں و کشمیر5 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک











































































































