تازہ ترین
الحاج ڈاکٹر محمد علی متو سپرد خاک

نیشنل کانفرنس نے ریاست کے معروف معالج اور ممتاز تاجر خاندان کے چشم و چراغ الحاج ڈاکٹر محمد علی متو ساکن چمردوری زینہ کدل حال 10گپکار روڑ کے انتقال پُرملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔کے این ایس کے مطابق یاد رہے کہ مرحوم ڈاکٹر محمد علی متو ریاست کے بڑے بڑے ہسپتالوں کے سربراہ رہنے کے علاوہ کئی کلیدی عہدوں پر بھی فائز رہے۔ مرحوم ربط و ضبط اور فرض شناس ڈاکٹر تھے۔ مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے داماد اور صدرِ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال کے چھوٹے بہنوئی تھے۔
مرحوم نے اتوار کی شام اپنی رہائش گاہ واقع گپکار پر آخری سانس کی اور اللہ کو پیارے ہوگئے۔ اُن کی نمازِ جنازہ آج صبح اُن کی رہائش گاہ پر انجام دی گئی جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، ڈاکٹر کمال، مظفر شاہ، آصف خان اورمرحوم کے برادران نے شرکت کی۔ مرحوم کو اپنے آبائی مقبرہ واقع زیارت شیخ بہاؤ الدین کشمیریؒ کے صحن میں سپرد خاک کیا گیا۔
مرحوم کی شریک حیات بیگم سریہ متو نے اعزاء و اقارب سے استدعا کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر تعزیت پرسی کیلئے نہ آئیں اور مرحوم کے حق میں اپنے اپنے گھروں سے ہی کلمات اور دعائے مغفرت ادا کئے جائیں۔ نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے محبوس لیڈران، جن میں جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان، محمد شفیع اوڑی، عبدالرحیم راتھر، مبارک گل، شمیمہ فردوس، عرفان شاہ، میر سیف اللہ، علی محمد ڈار،ڈاکٹر بشیر احمد ویری، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، ڈاکٹر محمد شفیع شاہ اور ہلال احمد لون وغیرہ شامل ہیں، کی طرف سے بھی سوگوار خاندان خصوصاً پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عمر عبداللہ اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
دریں اثناء پارٹی کی تینوں خطوں کی اکائیوں کے علاوہ اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، جسٹس(ر) حسنین مسعودی، سینئر لیڈران میان الطاف احمد، آغا سید روح اللہ مہدی، شریف الدین شارق، پیرزادہ احمد شاہ، سکینہ ایتو، آغا محمود، نذیر احمد خان گریزی، جاوید احمد ڈار، تنویر صادق، الطاف احمد کلو، شیخ اشفاق جبار، سلمان علی ساگر، محمد سعید آخون، قمر علی آخون، فیروز احمد خان، حاجی حنیفہ جان، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، عمران نبی ڈار، ایڈوکیٹ شوکت احمد گنائی، اعجاز جان، خالد نجیب سہروردی، سجاد احمد کچلو، سجاد شاہین، شیخ بشیر احمد، صبیہ قادری، پیر آفاق احمد،ڈاکٹر سمیر کول، جگدیش سنگھ آزاد، مشتاق احمد گورو، شیخ محمد رفیع، عبدالمجید متو، محمد ابراہیم میر، ڈاکٹر محمد شفیع، سارا حیات شاہ، سید توقیر احمد شاہ، ایڈوکیٹ ریاض احمد خان، ایڈوکیٹ شبیر احمدکلے، غلام محمد بٹ، غلام محی الدین میر، احسان پردیسی،منظور احم وانی،فاروق احمدشاہ، ریاض بیدار، ارشاد رسول کار، شفقت وٹالی، جنک سنگھ سوڑھی، ٹی ایس لردک کے علاوہ ضلع صدور، ضلع سکریٹری صاحبان، بلاک صدور، یوتھ اور خواتین ونگ کے عہدیداران نے بھی اس سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی اس عظیم صدمہ میں برابر شریک ہے۔
دنیا
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی جنرل قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے بعد ایران کی قیادت ’’خوش‘‘ تھی کیوں کہ ان کے بقول وہ مبینہ طور پر سلیمانی سے خوف زدہ تھی۔
فیتھ اینڈ فریڈم کولیشن کے ’’روڈ ٹو میجورٹی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے 2020 میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا باعث بننے والے امریکی حملے کو ’’مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کارروائی نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال کو نئی شکل دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں خامنہ ای اور ایران میں دیگر لوگ بھی اس بات پر خوش تھے کہ میں نے قاسم سلیمانی کو جان سے مارا، کیوں کہ ان کے بقول ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، سلیمانی ایران کی قیادت کے لیے بھی ایک طاقت ور شخصیت بن چکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے اور آواز کی نقل کرتے ہوئے مضحکہ خیز انداز میں کہا ایران کی قیادت سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اب کوئی بھی ایران کا صدر بننا نہیں چاہتا، جب وہاں پوچھا جاتا ہے کہ ایران کا صدر کون بننا چاہے گا؟ سب جواب دیتے ہیں ’’نہیں نہیں، شکریہ!‘‘
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں قتل کیا تھا، ٹرمپ نے تعریف بھی کی کہ وہ ایک جینئس تھا، لیکن اس نے ہمارے فوجیوں کو مارا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی افواج کے ایک ڈرون حملے کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: یو کے ایم ٹی او
لندن، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل آکر لگا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (بریج) کو نقصان پہنچا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ واقعے میں جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
آپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
نئی دہلی وزارتِ دفاع نے آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے بارے میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے تنازع پر ہفتہ کو وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں کہی جا رہی باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے اعتبار سے غلط ہیں۔
آپریشن سندور کے دوران شہید ہوئے چھ فوجیوں کے نام حال ہی میں نیشنل وار میموریل (قومی جنگی یادگار) پر کندہ کیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا پر مسٹر سنگھ کے آپریشن سندور میں شہید فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے اس معلومات کو چھپایا ہے۔
وزارتِ دفاع نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس میں وزیرِ دفاع کی طرف سے گزشتہ سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان پوسٹس میں تقریر کے ایک حصے کو جان بوجھ کر چن کر غلط مطلب نکالا گیا ہے، جیسے کہ وزیرِ دفاع نے کہا ہو کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران کسی بھی ہندستانی فوجی کی جان نہیں گئی۔ یہ باتیں جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی اور حقائق کے حساب سے غلط ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے وزیرِ دفاع کی پارلیمانی تقریر کے تعلق سے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ان کی باتوں کے وسیع تناظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے، “یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کے وقت، میڈیا کے کچھ حصوں اور سوشل میڈیا پر ایک خاص اور زور شور سے پھیلائی جا رہی بات چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ہندستانی پائلٹ مارے گئے تھے۔ یہ بات پوری طرح سے غلط تھی، پھر بھی اسے جارحانہ طریقے سے پھیلایا جا رہا تھا تاکہ آپریشن کی کامیابی کو کم تر دکھایا جا سکے اور عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔ وزیرِ دفاع نے اسی خاص اور شرارت آمیز بیانیہ کے جواب میں وہ بیان دیا تھا۔ اس لیے، ان کی باتیں اس وقت خطرناک حد تک پھیل رہی ایک غلط بات کا درست اور تناظر کے ساتھ جواب تھیں۔”
وزارت نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کی تقریر کو اس کے پورے اور صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ضروری ہے۔ پارلیمنٹ میں ان کا بیان پوری طرح سے ‘آپریشن سندور’ کی شاندار کامیابی کا فخر سے بھرپور اور صحیح احوال تھا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جس میں ہندستانی دفاعی افواج نے بے مثال درستگی، عزم اور فوجی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن کے دوران، 100 سے زیادہ دہشت گردوں اور پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، ساتھ ہی پاکستانی ایئر بیس اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات ان کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تقریر ہندستانی دفاعی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کے لیے ایک موزوں خراجِ تحسین تھی، اور ان لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا جو ہندستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع اور حکومتِ ہند ہندستانی دفاعی افواج کے ہر رکن کے تئیں احترام، شکرگزاری اور عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ان لوگوں کے تئیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانی مادرِ وطن کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، اور اسے ہمیشہ اس احترام، فخر اور سنجیدگی کے ساتھ یاد کیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ حکومت نے ان کی عظیم قربانی کو عزت دیتے ہوئے یہ یقینی بنایا ہے کہ ان کے نام ‘نیشنل وار میموریل’ کی دیواروں پر کندہ کیے جائیں۔ حکومت نے ان بہادروں کے خاندانوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں رعایتیں دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔
یو این آئی ایف اے
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان4 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا7 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا6 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
ہندوستان4 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا5 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا6 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
جموں و کشمیر6 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر4 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی



































































































