دنیا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل کے لیے امریکی سفیر مائیک ہکابی، لبنان کے لیے امریکی سفیر مشیل عیسیٰ اور اسرائیل و لبنان کے کئی اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حوالے سے بتایا کہ “ملاقات بہت کامیاب رہی۔”
انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اسے حزب اللہ سے محفوظ رہنے میں مدد دی جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ مستقبل قریب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں، تاہم انہوں نے اس ملاقات کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکہ نے ایران پر حملوں کیلئے اسرائیل کے فضائی اڈے استعمال کیے: اسرائیلی وزیر دفاع
تل ابیب، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نےکہا ہےکہ حالیہ ہفتوں میں ایران پر فضائی حملےکرنےکے لیے امریکی جنگی طیاروں نے اسرائیلی فضائی اڈوں سے پروازیں کیں۔ایرانی جانتے ہیں کہ امریکی طیارے یہاں سے اڑان بھرتے ہیں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھی یہیں سے روانہ ہوتے ہیں تاکہ حملے کیے جاسکیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل سےگفتگو میں اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے ایک ملک یعنی اسرائیل کے علاوہ ہر جگہ حملے کیے ہیں۔اسرائیل ایران کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا چاہتا ہے لیکن امریکہ اس منصوبے سے اس وقت متفق نہیں۔
انہوں نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے، ہم ایران پر خود بھی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کاٹز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعہ کے بعد سے خطے میں نسبتاً سکون ہے، کیونکہ امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو آبنائے ہرمز میں استحکام بحال کرنے کے لیے علاقائی تعاون کے فروغ کا مطالبہ کیا اور تناؤ کے حوالے سے “امریکی جارحیت” کو موردِ الزام ٹھہرایا۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ عراقچی نے یہ باتیں عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہیں۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقچی نے علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے اور خطے میں استحکام کی ترویج کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں میں شدت لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ “آبنائے ہرمز میں امریکہ کے جارحانہ اقدامات کا نتیجہ ہونے والی عدم استحکام کی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے۔”
جمعہ کے بعد سے خطے میں محتاط سکوت رہا ہے جب امریکہ اور ایران نے حملے روک دیے۔
اس کشیدگی کے دوران امریکہ نے ایران پر حملے کیے، جبکہ تہران نے چند عرب ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنا کر جواب دیا۔
یاد رہے کہ واشنگٹن اور تہران نے جون میں ایک یادداشتِ مفاہمت پر دستخط کیے تھے جس میں لڑائی ختم کرنے اور ایک وسیع تر معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی گئی تھی، تاکہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو ختم کیا جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 جولائی کو جنگ بندی ختم قرار دی جب ہرمز میں ٹینکرز پر حملے ہوئے، جن کا ذمہ واشنگٹن نے تہران کو ٹھہرایا۔
واشنگٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جہازوں پر حملے روکے اور خلیج میں نیویگیشن کی آزادی کی ضمانت دے۔ تاہم تہران کا اصرار ہے کہ اس کے ساحلی پانیوں کے متصل راستوں میں جہاز رانی ایک ایسے میکانزم کے تحت ہو جو اس کے زیرِ کنٹرول ہو۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا خوف: اسرائیلی وزیراعظم خاموشی سے امریکہ روانہ
تل ابیب، ایران کے حملوں سے خوفزدہ صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو خاموشی سے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے اسرائیلی وزیراعظم آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں تاہم وہ اسرائیل سے امریکہ انتہائی خاموشی سے روانہ ہوئے ان کی روانگی کے وقت کا پیشگی اعلان نہیں کیا گیا اور وہ انتہائی غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات میں امریکہ کے لیے روانہ ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خاموشی ایران کے خطرے کے پیش نظر اختیار کی گئی۔ نیتن یاہو نے معمول کے مطابق بن گوریون ائیرپورٹ کے بجائے نواتم ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ کے لیے اڑان بھری۔
اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ اتوار کو کابینہ کا اجلاس بھی وزیراعظم کے دفتر کے بجائے زیر زمین ایک خفیہ مقام پر منعقد کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اس بار نیتن یاہو کے ساتھ سرکاری طیارے میں اسرائیلی سفارتی میڈیا کے صحافیوں کو ساتھ سفر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔
امریکہ روانگی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں تمام مسائل پر بات ہوگی اور ایران اس میں پہلے نمبر پر ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان5 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج









































































































