دنیا
ایران، روس اور چین کا آئی اے ای اے سے جوہری پاور پلانٹس پر حملوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

تہران، ایران، روس، بیلاروس، چین، وینزویلا اور نکاراگوا نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے ایٹمی بجلی گھروں کے خلاف حملوں یا اس طرح کے کسی بھی خطرے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ اعلان ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کیا۔ انہوں نے اس تجویز کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: “ایران نے چین، روس، وینزویلا، نکاراگوا اور بیلاروس کے ساتھ مل کر “آئی اے ای اے کے تحفظات کے تحت جوہری تنصیبات اور تنصیبات پر ہر قسم کے حملے اور حملوں کی دھمکیوں کی ممانعت” سے متعلق ایک مسودہ قرارداد پیش کیا ہے تاکہ این پی ٹی کی سالمیت کی حفاظت کی جاسکے۔
انہوں نے لکھا،”ہمارا مسودہ اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ تمام ریاستوں کو ‘پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی تیار کرنے کا ناقابل تنسیخ حق’ حاصل ہے اور یہ کہ وہ ‘کسی بھی حملے یا حملے کے خطرے کے خلاف موثر گارنٹی کے حقدار ہیں”۔’
مسٹر بقائی نے بین الاقوامی برادری سے فیصلہ کن اقدام کرنے کی اپیل کی اور “افراتفری” کے خلاف خبردار کیا، ممکنہ طور پر جون میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کی طرف اشارہ کیا۔
ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ملک کے جوہری پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی کے ویانا میں آئی اے ای اے کے اجلاس کے دوران اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ کوئی بھی فوجی کارروائی تہران کے جوہری پروگرام کو نہیں روک سکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
تہران، ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام بحری جہاز گزرنے سے قبل ایرانی افواج کے ساتھ رابطہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ جو جہاز بغیر ہم آہنگی اور اجازت کے گزرنے کی کوشش کریں گے، ان کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بحری مشن کے اعلان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی مشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے ایران نے اپنی سمندری حدود کی سیکیورٹی میں مداخلت قرار دیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران سخت جواب دیگا، کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر
تہران، کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر جنرل علی عبدالٰہی نے کہا ہے کہ دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران سخت جواب دے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر جنرل علی عبدالٰہی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول میں رکھیں گے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی افواج سے کوآرڈی نیشن لازم ہوگی۔
جنرل علی عبدالٰہی کا کہنا تھا کہ امریکی حکمران اور فوج نے عالمی آبی گزرگاہوں پر ڈکیتی شروع کی ہے، امریکہ نے دنیا کی معیشت اور تجارتی امن کو خطرے میں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی دھمکی یا خطرے پر ایران ہر جگہ سخت جواب دیگا، امریکی یا کسی بھی اجنبی فوج کا آبنائے ہرمز میں داخلہ حملوں کی زد میں ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کے حامی ایسے اقدامات سے گریزکریں ورنہ ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کی بحالی، امریکی فوج کا پیر سے آپریشن فریڈم شروع کرنے کا اعلان
واشنگٹن، امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کی مدد کے لیے ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ شروع کر رہی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز پروجیکٹ فریڈم شروع کرے گی تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کے لیے آزادیٔ آمد و رفت بحال کی جا سکے۔
سینٹکام نے کہا ’’یہ مشن، جس کی ہدایت صدر کی جانب سے دی گئی ہے، ان تجارتی جہازوں کی مدد کرے گا جو اس اہم بین الاقوامی تجارتی راستے سے آزادانہ گزرنا چاہتے ہیں۔‘‘ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں اس بیان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اس آپریشن کا عندیہ دیا تھا۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ’’ہم بحری ناکہ بندی کو بھی برقرار رکھیں گے۔‘‘ سینٹکام کے مطابق آپریشن پروسپیریٹی گارڈین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز، 100 سے زائد زمینی اور بحری ہوائی جہاز، مختلف شعبوں میں کام کرنے والے بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز، اور 15,000 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا4 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا7 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ عدالت نے ڈی ایس پی کو بری کیا، سات پولیس اہلکاروں کے خلاف ٹرائل کا حکم
دنیا2 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں











































































































