دنیا
ایران نے اسرائیل پر اب تک 700 ڈرون حملے کئے

تہران، ایران نے آپریشن ٹرو پرومیس-3 کے آغاز سے اب تک اسرائیل پر 700 سے زیادہ جوابی ڈرون حملے کیے ہیں۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے منگل کو ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے شروع کئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر خفیہ فوجی جوہری پروگرام چلانے کا الزام لگاکر اس کے جوہری مراکز، اعلیٰ فوجی افسران، جوہری سائنسدانوں، ہوائی اڈوں، فضائی دفاع اور سطح سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرہ کرنے کی جگہوں پر حملہ کیا تھا ۔
اس کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حملے کو جرم قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو ’سخت اور خوفناک نتائج‘ کا سامنا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کی شام آپریشن ٹرو پرومیس 3 شروع کیا اور اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران ایران نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اس کے 220 سے زائد افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
اردوغان اور روسی سفیر نے ترکیہ-روس تعاون پر کیا تبادلہ خیال: روسی سفارت خانہ
انقرہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو روسی سفیر سرگئی ورشینن سے ملاقات کی اور روس اور ترکیہ کے درمیان تعاون کے موجودہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ اطلاع ترکیہ میں روسی سفارت خانے نے جمعرات کو دی۔
سفارت خانے نے ٹیلی گرام پر کہا کہ مسٹر اردوغان نے مسٹر ورشینن کو ترکیہ میں روسی سفیر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے کام میں کامیابی کی خواہش کی۔ “بات چیت کے دوران، روس-ترکیہ تعاون کے موجودہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور روس نیز ترکیہ کے لوگوں کی خوشحالی اور بہبود کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات کو مضبوط بنانے کے تئیں روس اور ترکیہ کے مشترکہ عزم کی توثیق کی گئی۔”
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
امریکہ میں اسکول میں چاقو کے حملے میں پانچ افراد زخمی: رپورٹ
واشنگٹن، واشنگٹن کے شہر ٹیکوما میں چاقو زنی کے ایک واقعے کے نتیجے میں چار اسکولی بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اے بی سی براڈکاسٹر نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ زخمیومیں ایک سکیورٹی گارڈ اور حملہ آور بھی شامل ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ حملہ آور اسی اسکول میں پڑھتا ہے۔ اس کے مقاصد ابھی معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی: ایران
تہران، ایران نے امریکی ناکہ بندی کے خلاف سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔
ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کو قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی حکام نے کہا امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایران کو جواب دینے کا پورا حق ہے۔
ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی فوج اپنی تیاری کررہی ہے، اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ ہورہی ہیں، امریکہ سے جنگ بندی کے باوجود جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان6 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
جموں و کشمیر3 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
ہندوستان6 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
دنیا6 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا6 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا1 week ago“جنگ بندی میں توسیع ” تیل کے حصص میں کمی،سرمایہ کار محتاط








































































































