دنیا
ایران، امریکہ مذاکرات، قطر کا ایک بار پھر پاکستانی ثالثی کی حمایت کا اعلان
دوحہ، قطر نے ایک بار پھر ایران امریکہ مذاکرات کے لیے پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر مذاکرات کے عمل میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے اور مذاکرات کے دائرے میں وسعت کو ضروری نہیں سمجھتا، قطر ثالثوں کے ذریعے آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ آبنائے ہُرمُز کی بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آبنائے ہُرمُز پہلے دن سے ہی بند نہیں ہونی چاہیے تھی اور اب بھی قطر سمجھتا ہے کہ خطے میں جاری تنازعات کے باوجود آبنائے ہُرمُز فوری کھلنی چاہیے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث شاندار کام کر رہا ہے، قطر پاکستان کی ثالثی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں اور خطے سے باہر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قطر مذاکرات کاری کے عمل میں بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن ثالثی کے لیے قطر کو پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔ قطر کا پہلے دن سے موقف ہے کہ کسی بھی تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے، مذاکراتی عمل پر یقین ہے اور ہم سفارتی حل کے حامی ہیں۔ اس سوال پر کہ ایران نے آبنائے ہُرمُز کی بندش کے خاتمے کو ایرانی ایٹمی تنازع کو موخر کرنے سے مشروط کیا ہے۔
ترجمان نے جواب دیا کہ وہ ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے’جامع سمجھوتے‘ کے حق میں ہے، قطر کی تشویش خطے کی سلامتی پر ہے کیونکہ ایرانی حملوں نے خطے کے استحکام پر سوالات کھڑے کردیے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ ایران ابتدائی مذاکرات تعطل کا شکار، جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ
برگن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنا طے شدہ دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کر دیا ہے، جس کے باعث سوئس شہر برگن اسٹاک میں آج ہونے والے امریکہ اور ایران کے ابتدائی مذاکرات مؤخر ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے مابین یہ اہم مذاکرات حال ہی میں طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونا تھے، تاہم مذاکرات ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور لاجسٹک و انتظامی تفصیلات مکمل طور پر طے نہ ہونے کی وجہ سے امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ تکنیکی مذاکرات جَلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔
دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ آج برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات جمعہ کو طے شدہ منصوبے کے مطابق منعقد نہیں ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے نئی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی آج متوقع تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکا ایران کے درمیان معاہدہ ہوگیا لیکن اسرائیل کی جدوجہد باقی ہے؛ نیتن یاہو
تل ابیب،اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے ہوجانے کے باوجود لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانے سے صاف انکار کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کا اعلان اسرائیلی
وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ معاہدے اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے واپس نہیں ہٹے گی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل کی سلامتی کا تقاضا ہوگا جنوبی لبنان میں قائم سکیورٹی زون برقرار رکھا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ شمالی اسرائیل کے شہروں میں امن اور خوشحالی کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی ناگزیر ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہم شمالی شہروں میں سیکیورٹی اور خوشحالی بحال کریں گے اس کے لیے جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون برقرار رکھنا ضروری ہے اور جب تک اسرائیل کی سلامتی کا تقاضا ہوگا ہم وہاں سے نہیں جائیں گے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو ضرورت سے زیادہ جارحانہ قرار دیا تھا اور یہ محاذ شامی صدر احمد الشرح کے حوالے کرنے کی تجویز دی تھی۔
دریں اثنا ایران نے بھی امریکا کے ساتھ ہونے والے مفاہمتی معاہدے میں جنوبی لبنان سے مکمل اسرائیلی انخلا کو ایک بنیادی شرط قرار دیا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ روز دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت میں بھی لبنان سمیت تمام جنگی محاذ بند کرنے کی شق شامل ہے تاہم اسرائیل اس معاہدے کا فریق نہیں ہے اور اس نے واضح کیا ہے کہ وہ خود کو اس کی شرائط کا پابند نہیں سمجھتا۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
ایرانی صدر نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تصویر شیئر کردی
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے طے پانے والے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی دستاویز ہے اور ایک طاقتور ایران کا پیغام ہے کہ امن باہمی احترام کے سائے میں حاصل کیا جائے گا۔
انہوں نے معاہدے کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر ان کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے دستخط بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے معاہدے پر دستخط کردیے، وزیراعظم شہباز شریف کے بھی بطور ثالث معاہدے پر دستخط موجود ہیں، پاکستان نے بطور ثالث معاہدے کی توثیق کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی بنیاد ثابت ہوگا، پیش رفت ممکن بنانے اور امن و علاقائی استحکام آگے بڑھانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک محنت نہایت اہم رہی۔
وزیراعظم نے معاہدے پر صدر ٹرمپ ، سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر کو مبارک باد بھی دی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا7 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا







































































































