دنیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
نیویارک، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کی جانب سے فیس کی وصولی دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہو گئی ہے، امریکہ سے لے کر اقوام متحدہ تک آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز پر عملی طور پر اپنا کنٹرول قائم کرتے ہوئے فیس وصول کرنا شروع کر دیا ہے، اگرچہ اس کی شرح اور قانونی حیثیت ابھی بین الاقوامی طور پر متنازع ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر فیس عائد کرنے کی کوشش برداشت نہیں کر سکتے۔ انھوں نے کہا بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کو یرغمال بنانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، آبنائے ہرمز کھلا ہونے کا ایرانی دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں ہے، ایران سے اجازت لینا یا اسے ادائیگی کرنا آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا نہیں ہے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کی مرضی اور ادائیگی کے عوض بحری راستہ استعمال کرنا معمول نہیں ہو سکتا، ایران یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ بین الاقوامی گزرگاہ کون استعمال کرے گا اور کون نہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کیا جانا چاہیے، فریقین سے اپیل ہے کہ آبنائے ہرمز کھولیں اور جہازوں کو گزرنے دیں، کوئی ٹول نہیں کوئی امتیاز نہیں، تجارت دوبارہ شروع ہونے دیں۔ یو این سیکریٹری جنرل نے اپیل کی کہ عالمی معیشت کو سانس لینے دیں، محفوظ اور بلا روک ٹوک راستہ ہی معاشی اور انسانی ضرورت ہے۔ امریکی نمائندہ برائے سلامتی کونسل نے رد عمل میں کہا کہ ایران کی جانب سے جہاز گزرنے کی فیس رشوت کے برابر ہے، یہ آبنائے ایران کی ملکیت نہیں ہے، اس نے خلیجی ریاستوں پر ہزاروں میزائل اور ڈرون داغے اور اپنے خلیجی پڑوسیوں پر گولہ باری کی ہے۔
امریکی نمائندے نے کہا ایران کو آبنائے ہرمز کو سودے بازی کے طور پر استعمال کرنے کا حق نہیں ہے، ایران کو آبنائے میں مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ادھر الجزیرہ کے مطابق ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ مجوزہ قومی قانون کے تحت، جو اس آبی گزرگاہ کے انتظام سے متعلق ہے، آبنائے ہرمز کی ذمہ داری اب ان کے ملک کی مسلح افواج کے سپرد ہوگی۔
دوسری طرف روس کے اقوامِ متحدہ میں سفیر واسیلی نیبینزیا نے کہا کہ ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کو محدود کرے اور اس پر کنٹرول رکھے۔ نیبینزیا نے مزید مغربی ممالک کا موازنہ منافقوں اور قزاقوں سے کرتے ہوئے یورپی ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو بحیرۂ اسود میں روسی تجارتی جہازوں پر یوکرینی حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
سفیر کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران اگر کسی ساحلی ریاست پر حملہ ہو رہا ہو تو وہ اپنی علاقائی سمندری حدود میں سیکیورٹی کے پیشِ نظر جہاز رانی کو محدود کر سکتی ہے۔
قزاقوں کے برعکس، جو اپنے جہازوں پر کھوپڑی اور ہڈیوں والا سیاہ جھنڈا لہراتے ہیں، مغربی ممالک اپنی غیر قانونی کارروائیوں کو یک طرفہ جبری اقدامات کے حوالے دے کر چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فی بیرل کی بنیاد پر تخمینہ: متعدد اطلاعات کے مطابق تیل بردار جہازوں سے فی بیرل تیل کے حساب سے ایک امریکی ڈالر وصول کرنے کی تجویز ہے۔ اس حساب سے ایک بڑے ٹینکر (VLCC) سے تقریباً 20 لاکھ ڈالر تک وصول کیے جا سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس فیس سے ایران کو سالانہ 100 ارب ڈالر تک کی آمدنی ہوسکتی ہے، جو ملک کی جی ڈی پی کا 20-25 فی صد ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپریل 2026 کے اوائل میں بتایا تھا کہ فیس کی شرح کا تعین ابھی مکمل نہیں ہوا اور اس پر کام جاری ہے۔ البتہ اسی ماہ کے آخر میں ایران نے یہ اعلان کیا کہ اسے پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔ ایران نے اس فیس کو وصول کرنے کے لیے ایرانی ریال، چینی یوآن، امریکی ڈالر اور یورو میں اکاؤنٹ کھولے ہیں۔ تاہم امریکی پابندیوں کے پیش نظر، ادائیگی بنیادی طور پر ایرانی ریال، یوآن یا کرپٹو کرنسی میں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان








































































































